سی ڈی اے نے اسلام آباد کے نئے سیکٹرز میں پلاٹس مالکان کو جلد قبضہ دینے کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد: (سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت اسلام آباد میں نئے سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں اور پلاٹس کی حوالگی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ، ممبر انجینئرنگ، ممبر پلاننگ و ڈیزائن سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی اور سیکٹرز کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔
سیکٹر C-14:بنیادی انفراسٹرکچر کے کام تکمیلی مراحل میں ہیں۔
پلاٹس مالکان کو قبضے دینے کے لیے تیار ہیں اور عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
اسٹریٹ نمبرز کی تنصیب اور گوگل میپ پر پلاٹس کی نشاندہی کو حتمی شکل دی جائے، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت۔
سیکٹر E-12:
سب سیکٹرز 1 اور 2 میں بنیادی انفراسٹرکچر کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
سب سیکٹرز 2 اور 3 کے پلاٹس بھی مالکان کو قبضہ دینے کے لیے تیار ہیں۔
داخلی راستوں کی کلیئرنس جلد مکمل کی جائے، اور غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات ہٹائی جائیں۔
گوگل میپ پر پلاٹس کی لوکیشن کی نشاندہی جلد حتمی کی جائے۔
سیکٹر I-12:
تقریباً تمام رہائشی اور کمرشل پلاٹس ڈویلپڈ ہو چکے ہیں۔
مالکان کو قبضہ دینے کا باقاعدہ آغاز جلد کیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ شہریوں کو ان کے تیار شدہ پلاٹس پر قبضہ فراہم کرنا سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام سیکٹرز میں پلاٹس کی گوگل میپ پر نشاندہی اور رہائشی سہولیات کی بروقت فراہمی کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا۔

سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت میں نئے سیکٹرز میں پلاٹس کی حوالگی کا عمل دہائیوں بعد شروع کر رہا ہے اور شہریوں کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کا دھرنا جاری، مظاہرین آؤٹر گیٹ تک پہنچ گئے،ویڈیو سب نیوز پر اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کا دھرنا جاری، مظاہرین آؤٹر گیٹ تک پہنچ گئے،ویڈیو سب نیوز پر بیوی سے اجازت کے بغیر ایک اور شادی؛ لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطل اور ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر عمران خان کی آنکھ کا معاملہ، علیمہ خان پھٹ پڑیں، سخت ردعمل میزائل پروگرام ریڈ لائن ہے، ایران کا ایک بار پھر اس پر کسی قسم کے مذاکرات سے انکار عمران خان کی صحت پر سیاست کروں گا نہ کسی کو کرنے دوں گا، وزیراعلیٰ پختونخوا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سیکٹرز میں پلاٹس نئے سیکٹرز میں اسلام ا باد مالکان کو سی ڈی اے

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار