اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کا دھرنا جاری، مظاہرین آؤٹر گیٹ تک پہنچ گئے،ویڈیو سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کا دھرنا جاری، مظاہرین آؤٹر گیٹ تک پہنچ گئے،ویڈیو سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کے احتجاجی دھرنے آج بھی جاری ہیں جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس اور کے پی کے ہاؤس میں اپوزیشن رہنما کل نمازِ جمعہ کے بعد سے احتجاج کر رہے ہیں۔
شرکاء دھرنا آؤٹر انٹری گیٹ پر پہنچ گئے ہیں،اے سی سٹی معین اسد ،اور مجسٹریٹ غلام مرتضی چانڈیو شرکاء دھرنا کے پاس پہنچے ہیں۔
علامہ راجہ ناصر عباس، محمود اچکزئی اور بیرسٹر گوہر پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں، سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما کے پی کے ہاؤس میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
دونوں مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمارا دھرنا جاری ہے اور جاری رہے گا،
ہمارا پانی اور کھانا بند کر دیا گیا ہے لیکن ہم ہار نہیں مانیں گے۔
اپوزیشن اتحاد کے احتجاجی دھرنوں کا معاملہ، وفاقی پولیس نے ریڈ زون کو پھر سے سیل کردیا۔
ریڈزون میں داخلے کیلئے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے، مارگلہ روڈ پر تلاشی لینے کے بعد گاڑیوں کو شاہراہ دستور پر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
پارلیمنٹ ہاوس اور ڈی چوک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے، پولیس کی قیدی ویگنیں اور بکتر بند گاڑیاں پارلیمنٹ ہاوس اور کے پی کے ہاوس کے باہر موجود ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربیوی سے اجازت کے بغیر ایک اور شادی؛ لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ بیوی سے اجازت کے بغیر ایک اور شادی؛ لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطل اور ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر عمران خان کی آنکھ کا معاملہ، علیمہ خان پھٹ پڑیں، سخت ردعمل میزائل پروگرام ریڈ لائن ہے، ایران کا ایک بار پھر اس پر کسی قسم کے مذاکرات سے انکار عمران خان کی صحت پر سیاست کروں گا نہ کسی کو کرنے دوں گا، وزیراعلیٰ پختونخوا جنسی زیادتی میں ملوث ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی، ممکنہ طورپرانکا گلادبایا گیا، ڈاکٹر کا دعویٰCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اپوزیشن اتحاد سب نیوز
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔