آلو کے کاشتکاروں کے لیے خوشخبری: مریم نواز کا وزیراعظم شہباز شریف کو برآمدات بڑھانے کے لیے خط
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آلو کے کاشتکاروں کی مشکلات کے ازالے اور ان کے منافع میں اضافے کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔
مزید پڑھیں: آلو کی پیداوار: پاکستان 10 بڑے ممالک میں شامل ہوگیا
وزیراعلیٰ کے خط میں آلو کی برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا گیا ہے اور نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) کے ذریعے برآمدات میں تیزی لانے کی درخواست بھی کی گئی۔
اس کے علاوہ برآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور کرائے کی لاگت پر 25 فیصد خصوصی رعایت دینے کی اپیل کی گئی ہے۔
مریم نواز شریف نے برآمدات کے عمل میں کاغذی کارروائی میں نرمی کرنے کی بھی درخواست کی اور یورپی یونین، افریقہ اور امریکا سمیت عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے دیگر ضروری اقدامات کی سفارش کی۔
مزید پڑھیں: آلو اگانے والے پنجابی کسان دیوالیہ ہونے کے قریب، حکومت سے سبسڈی کا مطالبہ
وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام سے کاشتکاروں کو آلو کی بہتر قیمتیں حاصل ہونے کی امید ہے اور ملکی زرعی پیداوار کے فروغ میں مدد ملے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آلو کے کاشتکار خوشخبری مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا لو کے کاشتکار مریم نواز مریم نواز کے لیے
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔