data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:مریم نواز نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریض امیر نہیں ہوتے، اس لیے صحت کے شعبے میں معمولی سی کوتاہی بھی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے، لہٰذا ڈاکٹرز اور انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے ادا کریں۔

لاہور میں سرکاری اسپتالوں کے ایم ایس اور سی ای اوز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ افسران دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے عملی طور پر وارڈز اور سہولیات کا معائنہ کریں تاکہ مریضوں کو درپیش مسائل فوری حل کیے جا سکیں، اگر کسی اسپتال میں رشوت یا بدعنوانی کی شکایت ملی تو سخت کارروائی کی جائے گی، کیونکہ غریب عوام کی ادویات اور علاج کے فنڈز میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی میں کئی بار ایسا ہوا کہ ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو فراہم نہیں کی گئیں اور علاج کے لیے غیر قانونی رقوم لی گئیں، جو ناقابل قبول ہے، اسپتالوں میں اصل مسئلہ فنڈز کی کمی نہیں بلکہ نگرانی اور احتساب کا فقدان ہے، اس لیے انتظامیہ کو مؤثر مانیٹرنگ کا نظام یقینی بنانا ہوگا۔

انہوں نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی کے اوقات میں موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور مکمل توجہ مریضوں پر دیں، اگر ڈاکٹر موبائل فون استعمال نہ کریں تو کوئی قیامت نہیں آئے گی بلکہ اس سے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال ممکن ہوگی۔ انہوں نے اسپتالوں میں فائر سیفٹی سسٹم کو فعال بنانے پر بھی زور دیا۔

بچوں کی ہارٹ سرجری سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومت نے اس مقصد کے لیے تین ارب روپے مختص کیے ہیں اور دل کے مریض بچوں کا مکمل ڈیٹا تیار کر لیا گیا ہے،یہ صرف دس ہزار سے زائد سرجریز نہیں بلکہ صحت کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے 100 ارب روپے تک فنڈز فراہم کیے جانے کے باوجود اگر کہیں مجرمانہ غفلت سامنے آتی ہے تو یہ ناقابل برداشت ہوگی۔ اسپتالوں میں ایک بستر پر ایک ہی مریض ہونا چاہیے جبکہ سہولتیں بڑھانے کے لیے 1500 نئے ڈاکٹرز اور پانچ سے چھ ہزار نرسز بھی بھرتی کی جا چکی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے آخر میں کہا کہ ڈاکٹرز انسانی جانیں بچانے کو اپنا مشن بنائیں کیونکہ صحت کے شعبے کی بہتری براہ راست عوام کے اعتماد اور ریاست کی ذمہ داری سے جڑی ہوئی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسپتالوں میں

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل