محسن نقوی سے شامی وفد اور حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے متولی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے شام سے آئے ہوئے وفد اور حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے متولی نے ملاقات کی، ملاقات میں زائرین کو سہولتوں کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ حضرت بی بی زینبؓ امتِ مسلمہ کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہیں اور لاکھوں پاکستانی ہر سال زیارات کے لیے شام جاتے ہیں۔
بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں افسران کو اہم ہدایات
انہوں نے کہا کہ مشترکہ انتظامات کے ذریعے زائرین کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔
شامی وفد کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی کو دورۂ شام کی دعوت بھی دی گئی، وفد میں ڈاکٹر معاذن ہانی، ڈاکٹر عظمت حسین اور پروفیسر نور زیدی شامل تھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
فائل فوٹواڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، جو 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق دوران ملاقات عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
دوسری طرف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کے دن کے موقع پر کسی وکیل اور فیملی ممبر کی ملاقات نہ ہوسکی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمی خان اڈیالہ جیل تو پہنچیں لیکن پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہ دی۔