data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارت سے بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے لیے جانے والے طلبہ کی تعداد میں نمایاں کمی نے مودی حکومت کی تعلیمی اور سفارتی حکمت عملی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 3 برس کے دوران بیرونِ ملک جانے والے طلبہ کی مجموعی تعداد میں تقریباً 31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو تعلیمی حلقوں کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔

اسی طرح سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد 9 لاکھ 8 ہزار سے گھٹ کر صرف 6 لاکھ 26 ہزار رہ گئی ہے۔

بھارتی وزیرِ تعلیم سکانتا مجمدار نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے ان اعداد و شمار کی تصدیق کی، جس کے بعد یہ معاملہ قومی بحث کا موضوع بن گیا۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ اس کمی کی بنیادی وجوہات میں سفارتی سطح پر کمزور روابط، ویزا پالیسیوں میں سختی اور جعلی ڈگریوں کے نیٹ ورکس کی بڑھتی سرگرمیاں شامل ہیں۔ متعدد ممالک نے حالیہ برسوں میں بھارتی طلبہ کے حوالے سے اضافی جانچ پڑتال اور پابندیاں عائد کی ہیں، جس سے حقیقی اور باصلاحیت نوجوان بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق امریکا جیسے ممالک میں ایچ ون ویزا پروگرام سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے بھارتی نوجوان اب غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔ سخت امیگریشن قوانین، بڑھتی جانچ پڑتال اور بعض کیسز میں فراڈ اسکینڈلز نے بھارتی طلبہ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

علاوہ ازیں جعلی دستاویزات اور مشکوک ایجنٹس کے باعث کئی طلبہ کو نہ صرف ویزا مسائل کا سامنا کرنا پڑا بلکہ انہیں قانونی پیچیدگیوں میں بھی الجھنا پڑا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے تعلیمی شفافیت، بین الاقوامی سفارتی روابط اور ریگولیٹری نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے تو بھارتی نوجوانوں کے عالمی تعلیمی مواقع مزید محدود ہو سکتے ہیں۔

بیرونِ ملک تعلیم نہ صرف انفرادی کیریئر بلکہ ملکی معیشت اور سافٹ پاور کے لیے بھی اہم سمجھی جاتی ہے، اس لیے اس گرتے رجحان کو روکنا وقت کی اہم ضرورت قرار دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے.

ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا.

شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع