پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی کھیل کے تنظیمی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اہم فیصلوں کا اعلان کر دیا۔

اس سلسلے میں طاہر زمان کی سربراہی میں ایک انتظامی وفد نے ان سے ملاقات کی اور قومی ٹیم کے حالیہ غیر ملکی دوروں، کارکردگی، درپیش مسائل اور انتظامی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

وفد نے ارجنٹینا، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے دوروں سے متعلق امور پر بھی روشنی ڈالی، جس سے مستقبل کی حکمت عملی ترتیب دینے میں رہنمائی ملی۔

صدر پی ایچ ایف نے قاہرہ میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائر مہم کو تسلسل سے آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔ تاہم وفد کی درخواست پر انہوں نے یہ اجازت دے دی کہ وہ آئندہ دوروں میں بہتری، کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور مجموعی ترقی کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ تیار کریں تاکہ فیڈریشن کو واضح سمت فراہم کی جا سکے۔

مزید برآں صدر محی الدین وانی نے انتظامی اور کھیل سے متعلق امور کو الگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 نئی کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کیا۔ آئندہ 2 روز میں گورننس مینجمنٹ کمیٹی اور پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین نے عماد بٹ پر لگی 2 سال کی پابندی ہٹادی

گورننس مینجمنٹ کمیٹی انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنائے گی، جس میں ایچ آر، مالیات، وسائل کے حصول اور کمیونیکیشن کے ماہرین شامل ہوں گے اور تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے رابطہ کاری بھی کریں گے۔ دوسری جانب پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی میں سابق اولمپینز، کوچز، ٹرینرز اور اسپورٹس میڈیسن ماہرین شامل کیے جائیں گے تاکہ قومی ہاکی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اہم فیصلے صدر پی ایچ ایف قومی کھیل ہاکی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اہم فیصلے صدر پی ایچ ایف قومی کھیل ہاکی پی ایچ ایف کے لیے

پڑھیں:

کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی:

شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔ 

23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔ 

مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔ 

مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔ 

واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم