رمضان میں ریاض الجنہ کی زیارت کا نیا شیڈول، مرد و خواتین کے اوقات مقرر
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مدینہ منورہ: سعودی حکام نے رمضان المبارک کے دوران مسجد نبویؐ میں ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق رش کو منظم رکھنے اور عبادت گزاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پہلے دو عشروں اور تیسرے عشرے میں مختلف اوقات نافذ ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق رمضان کے پہلے دو عشروں میں مردوں کے لیے زیارت کے 2 اوقات رکھے گئے ہیں۔ پہلا وقت صبح 11 بج کر 20 منٹ سے رات 8 بجے تک جب کہ دوسرا وقت رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
خواتین کے لیے ان دنوں میں رات 11 بجے سے 1 بج کر 40 منٹ تک اور صبح 6 بجے سے 11 بجے تک زیارت کی اجازت ہوگی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اوقات کا مقصد نمازیوں کی بڑی تعداد کو مرحلہ وار موقع فراہم کرنا ہے تاکہ ازدحام پر قابو پایا جا سکے۔
تیسرے عشرے میں جب عبادت گزاروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہوتا ہے، مردوں کے لیے 3 مختلف اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ پہلا دورانیہ صبح 11 بج کر 20 منٹ سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا، دوسرا وقت رات 11 بجے سے 12 بجے تک اور تیسرا وقت صبح 2 بجے سے 5 بجے تک ہوگا۔
اسی طرح خواتین کے لیے تیسرے عشرے میں صبح 6 بجے سے 11 بجے تک کا وقت مختص کیا گیا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ زائرین کو پیشگی اجازت نامے اور متعلقہ ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
دوسری جانب مدینہ منورہ میں رمضان کی آمد پر روح پرور ماحول کو مزید دلکش بنانے کے لیے شہر کی سڑکوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں کو خوبصورتی سے آراستہ کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق صفائی ستھرائی، ٹریفک نظم و ضبط اور روشنی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ مختلف مقامات پر برقی قمقمے اور خیرمقدمی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جس سے شہر کی رونق دوبالا ہو گئی ہے۔
مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ اور خوراک کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ متعلقہ ادارے قیمتوں اور خدمات کے معیار کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں زائرین اور مقامی شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تاکہ عبادت کا ماحول پرسکون اور منظم رہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیے گئے ہیں خواتین کے کے لیے بجے تک
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔