رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی جہاں ہر مسلمان اس بابرکت مہینے کو عبادت اور نیکیوں سے بھرنے کی خواہش رکھتا ہے، وہیں شوبز شخصیات بھی روحانی سکون کے لیے مقدس مقامات کا رخ کرتی ہیں۔ معروف اداکارہ عائزہ خان اور ان کے شوہر دانش تیمور نے بھی رمضان کا آغاز مکہ مکرمہ میں کیا اور حرم شریف میں عبادت کے روح پرور لمحات گزارے۔دونوں فنکاروں نے اپنے اس روحانی سفر کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر تصاویر کے ساتھ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کے دلوں کو جوڑ دے اور اس مقدس مہینے کو خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔ مداحوں نے اس جوڑے کو خوبصورت، پُرسکون اور مثالی قرار دیتے ہوئے ان کی عبادات کی قبولیت اور دائمی خوشیوں کے لیے دعائیں کیں

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا