Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:51:27 GMT

عمرے پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT

عمرے پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

لاہور : رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی فضائی کمپنیوں نے عمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پہلے عشرے میں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث بزنس کلاس کا کرایہ 5 لاکھ روپے کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اکانومی اور اکانومی پلس کلاس کے کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو ایک لاکھ 30 سے 40 ہزار روپے سے بڑھ کر اب ایک لاکھ 80 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ بزنس کلاس کا سابقہ کرایہ سوا 4 سے ساڑھے 4 لاکھ روپے تھا، جو اب 5 لاکھ روپے ہو چکا ہے۔ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے رہنما خواجہ ایوب نسیم کے مطابق تمام ایئر لائنوں کی بکنگ فل ہے.

جس کی وجہ سے نئی بکنگ ملنا مشکل ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایئر لائنز کی جانب سے خالی رہ جانے والی نشستوں کے کرایوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے  اور ٹریول ایجنٹس وہی کرایہ وصول کر رہے ہیں جو ایئر لائنز نے مقرر کیا ہے۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رمضان کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں عمرہ زائرین کے رش کی وجہ سے کرایوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرایوں میں لاکھ روپے

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم