2025-09-19@03:26:14 GMT
تلاش کی گنتی: 321

«آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان»:

(نئی خبر)
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع دادو کے تعلقہ خیرپور ناتھن شاہ کے گوٹھ غوزو کے رہائشی کلیم اللہ برڑو نے اربابِ اختیار سے اپیل کی ہے کہ میری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش اور میرے پلاٹ سے تعمیراتی سامان زبردستی لے جانے والے ایس ایچ او کے این شاہ سمیت دیگر بااثر افراد کے خلاف قانونی کارروائی کر کے مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ علاقے کے بااثر افراد عبدالقیوم برڑو، عمر خان، طارق عرف پپن کوریجو، ریٹائرڈ ڈی ایس پی غلام رسول اور خیرپور ناتھن شاہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت دیگر میری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ خیرپور...
    پی سی بی ذرائع نے واضح کیا کہ پاکستان اور نہ ہی آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیموں کے ساتھ کوئی تقریب رکھنے کا پلان بنایا تھا۔ گذشتہ برس امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بھی کپتانوں کا کوئی فوٹو شوٹ نہیں ہوا تھا لہذا اب ایسا نہ ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب سجائیں گے، کراچی اور لاہور کے دونوں اسٹیڈیمز کا بھی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح ہوگا۔
    پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کراچی کے پہلے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے میدان نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں مہیا کرتے ہیں مگر شہر کے بعض گراؤنڈ میں بعض مذہبی و سیاسی جماعتوں کے فلاحی اداروں نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، اس لیے سنگم گراؤنڈ سے بھینسوں کے باڑے اور ہر طرح کی تجاوزات ہٹائی جائیں گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ کام نہیں کر رہے وہ تعصب کی عینک اتار کر ہمارے کام دیکھیں۔ کراچی میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود سندھ حکومت پہلی بار اپنا میئر منتخب کرانے میں کامیاب ہوئی تھی جب کہ ہر بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی شہر کے مخصوص علاقوں اور نواحی و دیہی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کرکے انہیں غیر ممالک بھجوادینے کی تجویز کو مصر کے صدر عبد الفتح السیسی نے بھی مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا کہ ان کا ملک اس غیر منصفانہ اقدام کا حصہ نہیں بنے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر عبد الفتح السیسی نےکہا ہے کہ فلسطینیوں کی بے دخلی ایک غیر منصفانہ اقدام ہوگا اور مصر اس میں شریک نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی منصوبہ مسترد، اردن  غزہ کی حمایت میں ڈٹ گیا واضح رہے کہ امریکی صدر کے غزہ کی تعمیر نو کے نام پر فلسطینیوں کو ان کے علاقوں سے بیدخل کرنے اور انہیں مصر اور اردن منتقل کروانے کے ارادے کا ساتھ دینے سے...
    مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آگے بڑھنے کے روشن امکانات ہیں، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آئین کے تحفظ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا ہونا ہوگا جب کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آگے بڑھنے کے روشن امکانات ہیں۔ تحریک انصاف کے وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر سینیٹر کامران مرتضی بھی موجود تھے جب کہ پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجا شامل تھے۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات...
    معروف گلوکار اور موسیقار علی حیدر نے ایک نجی ٹی وی شو میں چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے کے امکان کو سختی سے مسترد کر دیا، چاہے معاوضے کے طور پر 20 کروڑ روپے ہی کیوں نہ پیش کیے جائیں۔ شو کے میزبان نے علی حیدر سے سوال کیا کہ اگر انہیں 20 کروڑ روپے دیے جائیں تو کیا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے پر رضامند ہوں گے؟ اس پر علی حیدر نے جواب دیا، "میں چاہت فتح کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا۔" انہوں نے مزید کہا، "چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دیں۔ یہ ان کا وقت ہے اور آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے ان کی کون سی دعا قبول کی...
    کراچی/حیدرآباد (رپورٹر)جماعت اسلامی کے سینئر مرکزی رہنماء اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی سندھ کے وفد نے جے یو آئی سندھ کے رہنما تاج محمد ناہیوں سے ملاقات اور انہیں 26 جنوری کو حیدرآباد میں جماعت اسلامی کے تحت دریائے سندھ سے 6نہریں نکالنے اور سندھو اور زراعت کو درپیش خطرات کے حوالے منعقدہ پانی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر اسداللہ بھٹو نے کہا کہ سندھ میں زراعت کا دارومدار نہری پانی پر ہے جو ہر گزرتے سال کے ساتھ کم ہو رہا ہے،سندھ کو 91پانی کے معاہدے کے مطابق اپنے حصے کا جائز پانی بھی نہیں دیاجارہا جس کی وجہ سے کئی اضلاع میں ہزاروں ایکڑ کھڑی فصلیں تباہی کا شکار اور سمندر کا...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی نامور ڈانسر راکھی ساونت نے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔حال ہی میں راکھی ساونت کا دیا گیا ایک انٹرویو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں انہوں نے نہ صرف پاکستانی لڑکوں کی طرف دلچسپی ظاہر کی بلکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے لیے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔انہوں نے دوسری شادی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے اس بار میں دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کروں۔ راکھی نے پاکستانی مداحوں سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں میرے بیشتر مداح ہیں جو مجھے تحائف بھجتے ہیں، اسی وجہ سے میرا ماننا ہے کہ...
     تعارف : فرحان ریاض ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، لاہور میں قائم ٹیکنالوجی انکوبیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ Tech Based Entrepreneurships کے قائل اور حامی ہیں۔انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،لاہور سے میکاٹرانکس اورکنٹرول انجینئرنگ میں گریجویشن کی۔ بعد ازاں یہیں سے انجینئرنگ مینجمنٹ میں ماسٹر ز کیا۔ ایک غیر ملکی جامعہ سے بزنس انکوبیشن مینجمنٹ میں کورس کیا۔ بعد ازاں دو ہزاراٹھارہ میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے لیڈرشپ کے کورس میں منتخب ہوئے اورامریکہ کی پانچ ریاستوں میں 22 سے زائدuniversities-based incubators کاجائزہ لیا اور مشاہدہ کیا۔رسمی تعلیم سے ہٹ کر انھیں نت نئے کام کرنے کا شوق اور تجسس ہے۔ باہمت اور اولوالعزم ہیں۔ ناکامی سے مایوس ہونے کے بجائے اسے سیکھنے کا ذریعہ گردانتے...
    امریکی صدر جوبائیڈن تین روز بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ نئے صدر کا حلف اُٹھائیں گے۔ اس سے قبل کہامریکا میں انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہو۔ جوبائیڈن اور ان کی کابینہ کے وزرا اپنے اپنے محکموں سے الوداعی خطاب کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو صدر جوبائیڈن کا معتمد ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ سیاسی رفیق کے ساتھ ساتھ ان دونوں کے درمیان اعتماد اور دوستی کا رشتہ بھی ہے۔ مسلح افواج کی جانب سے الوداعیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے صدر جوبائیڈن کے بارے میں ایک انکشاف بھی کیا۔ اپنے خطاب میں وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے جوبائیڈن کے اس عمر میں بھی متحرک اور سرگرم ہونے کا...
    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کزن نوشیروان برکی کی زیرنگرانی ایم ٹی آئی مردان میڈیکل کمپلیکس میں اسپتال اہلکاروں نے ذہنی مریض خاتون کو متعدد بار ریپ کا نشانہ بنا دیا۔ اسپتال کا بورڈ آف گورنر کئی ماہ تک خاتون مریضہ کے ساتھ اسپتال کے او پی ڈی میں رونما ہونے والے زیادتی کے واقعے سے لاعلم رہا۔ یہ بھی پڑھیں: مردان میڈیکل کمپلیکس میں ایم اوز کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ذرائع کے مطابق یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے لیکن ایف آئی آر پہلی بار درج ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیرصحت احتشام خان کی موجودگی میں چیئرمین بورڈ آف گورنر کی نااہلی اور بے قاعدگیوں کے خلاف شکایات کے انبار...
    اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظوری کے کیس میں دورانِ سماعت جج کے ساتھ مکالمہ ہوا، جس میں انہوں نے سخت باتیں بھی کہیں۔   ڈی چوک احتجاج کے کیس میں  عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور جج کے مابین بات چیت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ تھوڑا وقت لگ گیا ہے لیکن قانونی ضابطے پورے کیے گئے ہیں۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ نہیں کوئی بات نہیں،  ہمارا عدالتوں پر سے اعتماد اُٹھ گیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج ضمانت کیس؛ بشریٰ بی بی کے سادہ کاغذ پر دستخط،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 جنوری 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے یوکرین کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے جو روس کے متواتر حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔یوکرین کے دورے میں جنگ زدہ علاقے ژیپوریژیا میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضائی حملے جاری ہیں جن میں لوگوں کی ہلاکتوں کے ساتھ شہری تنصیبات کا بڑے پیمانے پر نقصان ہو رہا ہے۔ Tweet URL ٹام فلیچر نے علاقے میں اس جگہ کا دورہ بھی کیا جہاں گزشتہ مہینے ایک طبی مرکز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔(جاری ہے) اس واقعے میں یہ مرکز تباہ ہو گیا اور متعدد افراد ہلاک...
    اسلام آباد:پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلہ (سی پیک 2.0) کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، جس میں صنعت کاری اور خصوصی اقتصادی زونز کے ساتھ ساتھ شفاف توانائی، زراعت اور روز گار کی فراہمی پر زور دیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق سی پیک کے مشترکہ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون اور رابطہ (جے ڈبلیو جی۔آئی سی سی) کا 5واں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا، اجلاس کی مشترکہ صدارت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کی۔ اجلاس میں دیگر ممالک کے ساتھ شراکت داری سمیت علاقائی رابطوں، باہمی کامیابی کیلئے...
    اسلام آباد میں ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ سے متعلق اس کانفرنس کا آج سے اسلام آباد میں آغاز ہورہا ہے۔ اس کانفرنس میں 44 مسلم ممالک کے وزرا، سفارت کار اور ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ او آئی سی، یونیسیف، یونیسکو اور ورلڈ بنک سمیت اہم بین الاقوامی اداروں کے 150 نمائندے شریک ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:پاکستان لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا مذکورہ کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف، سیکرٹری جنرل او آئی سی اور سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کا خطاب بھی متوقع ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اس کانفرنس...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا۔11 فروری سے18 فروری تک جرمنی اور ہالینڈ کے معروف ہاکی کلب پاکستان کا دورہ کریں گے، مارچ میں جرمنی کی نیشنل جونیئر ہاکی ٹیم پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلے گی۔پاکستان میں غیرملکی ہاکی ٹیموں کی آمد کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے اسپورٹس اولمپئن خواجہ جنید اور واٹس گول جرمنی کے چیف ایگزیکٹو جنید چھٹہ نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی جس میں وزیر اطلاعات کو جرمنی اور ہالینڈ کے ہاکی کلب ٹیموں کی پاکستان آمد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر اطلاعات نے...
    لاہور (آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز جانوروں کے ساتھ سیاسی بونوں اور سیاسی نیم پاگلوں کا بھی علاج کریںگی۔ جو کارکردگی سے مقابلہ نہیں کرسکتے وہ زبان درازی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔اچنبھے کی بات ہے کہ جعلی پیری مریدی کا کاروبار چلانے والوں کے بچے بھی مریم نواز کو طعنے دیںگے۔ پنجاب گڈگورننس،میرٹ اور کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کررہا ہے۔ مریم نواز پنجاب کا پیسہ پنجاب کے عوام پر خرچ کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کا پیسہ وفاق پر چڑھائی کے لیے خرچ نہیں کررہی۔ مریم نواز کی چند ماہ کی کارکردگی...
    پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا۔گیارہ فروری سے اٹھارہ فروری تک جرمنی اور ہالینڈ کے معروف ہاکی کلب پاکستان کا دورہ کریں گے، مارچ میں جرمنی کی نیشنل جونیئر ہاکی ٹیم پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلے گی۔ پاکستان میں غیرملکی ہاکی ٹیموں کی آمد کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے اسپورٹس اولمپئن خواجہ جنید اور واٹس گول جرمنی کے چیف ایگزیکٹو جنید چھٹہ نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات...
    پاکپتن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی لاحق ہوتی ہیں، ہم نہ صرف جانوروں کا بلکہ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔ یہ بات انہوں ںے پاک پتن میں لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک پروگرام میں جانور پالنے والوں کو ان کی دیکھ بھال کی مد میں دو لاکھ 70 ہزار روپے تک بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک پروگرام کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے ہیں جس میں سے 11 ارب روپے لائیو اسٹاک کارڈ کے لیے ہیں، اس کارڈ سے 90 ہزار لوگ فائدہ...