2025-08-01@01:07:18 GMT
تلاش کی گنتی: 261
«آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان»:
(نئی خبر)
VERMONT, US: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ جمعہ کو اوول آفس وائٹ ہاؤس میں ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے خلاف امریکی عوام نے مظاہرہ کیا۔ امریکہ میں ورمونٹ کے علاقے ویٹسفیلڈ میں جے ڈی وینس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیروتفریح کے لیے آ رہے تھے، احتجاجی مظاہرین نے بھی جے ڈی وینس کے خلاف مظاہرے کے لیے اسی علاقے کا انتخاب کیا جہاں سے نائب صدر کو گزرنا تھا۔ مظاہرین نے یوکرین کے حق میں نعرے اور بینر اٹھا رکھے تھے اور ان کا مقصد وینس اور اس کے خاندان کو پیغام دینا تھا۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ سے تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر کا برطانیہ میں پر...
معروف پاکستانی اداکار عمر شہزاد نے مدینہ منورہ میں اپنے نکاح کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ کچھ روز قبل عمر شہزاد کی جانب سے اپنی شادی کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے اپنی اہلیہ کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی، تصاویر وائرل بعد ازاں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکار نے معروف انسٹا گرام انفلوئنسر شانزے لودھی سے نکاح کیا ہے، جس کی تصدیق شانزے لودھی نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بھی کردی۔ اب عمر شہزاد کی جانب سے مسجد نبویﷺ میں نکاح کی ایک خوبصورت ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نکاح...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم مارچ 2025)عوام الناس کو قومی شناخت کی فراہمی کیلئے کوشاں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام، بڑھتی ہوئی آبادی اور شہریوں کی رجسٹریشن ضروریات کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین نادرا کی زیرنگرانی ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن کا ’نہ قطار، نہ انتظار“ویژن کے تحت شہریوں کی سہولت کیلئے ضلع لاہور کے 5ڈاکخانوں سمیت لاہور ریجن کے منتخب اضلاع کے11ڈاکخانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ۔(جاری ہے) نادرا ترجمان کے مطا بق ڈی جی نادرا لاہور ریجن کی زیرنگرانی محکمہ پاکستان پوسٹ،پنجاب ریجن کے تعاون سے نادرا لاہورریجن کے منتخب اضلاع لاہور کینٹ، جی پی او،مانگامنڈی، شیرشاہ کالونی، شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ،...
پشاور: خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں کل رات سے گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں بارشوں اور برف باری کا یہ نیا سلسلہ 2 سے 4 مارچ تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔ اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ صوبائی محکمے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بارش اور برفباری کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی...
ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے ’’اپنے یا پرائے‘‘ ارکان اسمبلی کی خاص فہرست تیار کرلی گئی ہے، جو جلد بانی تحریک انصاف کے حوالے کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ میں اپنے ورکرز کو یقین دلاتی ہوں کہ کسی بھی کارکن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ بلیک اینڈ وائٹ لسٹ تیار ہو چکی ہے جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ 8 فروری کو نہیں نکلے اور جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہے، ان تمام کی لسٹ بہت جلد خان صاحب تک پہنچ جائے گی۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی...
اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دن کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے۔ خیبر پختونخوا خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ صوبے کے بالائی علاقوں دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور اور...
جولائی 2020 سے لے کر اب تک پاکستان بھر سے 75 کے قریب دہشتگرد گروہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں ضم ہو چکے ہیں جن میں 10 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی افغانستان میں سب سے بڑا دہشتگرد گروپ، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں چَشم کُشا انکشافات سابق سفارتکار اور تجزیہ نگار عبدالباسط نے گزشتہ روز ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ چھوٹے دہشتگرد گروہوں کو خود میں ضم ہونے کی دعوت دے رہی ہے اور اس سلسلے میں اُسے خاصی کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔ عبدالباسط نے لکھا ہے کہ اس وقت ٹی ٹی پی اور حافظ گل بہادر گروپ میں طاقت اور اثر و رسوخ بڑھانے کا مقابلہ چل رہا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج ڈیجیٹل اثاثوں پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی، جبکہ صدر ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق مشیران بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام محترمہ شزا فاطمہ خواجہ، گورنرسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، اور سیکریٹری آئی ٹی و ٹیلی کام بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے عالمی ارتقاء‘ اس کے بڑھتے ہوئے استعمال اور بین الاقوامی سطح پر اپنائے جانے والے ضوابط پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ جو کہ امریکی حکومتی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہیں۔ شرکاء نے مالی تحفظ‘ خطرات کی روک تھام، اور پاکستان کی...
نیویارک سٹی کی انتظامیہ نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کے ساتھ 22 کروڑ ڈالر کی لیز کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ بھارتی نژاد وزیر کا روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق بڑا دعویٰ، معاملہ کیا ہے؟ وائس آف ارمریکا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شینسی (ڈوج) کے سربراہ ایلون مسک نے بھی اس معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم روز ویلٹ ہوٹل میں مہاجرین کی پناہ...
بھارتی اداکارہ صبا آزاد اور ہریتک روشن کو بی ٹاؤن کے سب سے خوبصورت جوڑوں میں شمار کیا جاتا ہے تاہم صبا کو اکثر سپر اسٹار کو ڈیٹ کرنے پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مگر اس مرتبہ صبا آزاد نے خاموشی توڑتے ہوئے ناقدین کا کرارا جواب دے دیا ہے۔ اداکارہ و گلوکارہ صبا کا کہنا ہے کہ انہیں اب یہ آن لائن تبصرے پریشان نہیں کرتے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں صبا آزاد نے کہا، ’جیسے جیسے لوگوں کا عدم اطمینان بڑھتا ہے، اسی طرح آن لائن اس قسم کا رویہ بھی بڑھتا ہے۔ اگر آپ خوش مزاج انسان ہیں تو آپ جعلی اکاؤنٹس نہیں بنائیں گے اور لوگوں کو ٹرول نہیں کریں گے۔ میں کسی ایسے شخص کی کیوں...
ویب ڈیسک — نیویارک سٹی کی انتظامیہ نے پاکستان کی قومی ایئر لائن ‘پی آئی اے’ کے روز ویلٹ ہوٹل کے ساتھ 22 کروڑ ڈالر کی لیز کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے۔ یہ ہوٹل پناہ کے خواہش مند افراد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا اور ٹرمپ حکومت نے اس معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم "روز ویلٹ ہوٹل میں مہاجرین کی پناہ گاہ اور ہیومینیٹرین ریسپانس اینڈ ریلیف سینٹر بند "کرنےکا عمل شروع کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کی نیویارک آمد کی...
محکمہ موسمیات نے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کریتے ہوئے جن شہروں میں بادل برسنے کی توقع ہے، ان کے نام بھی بتا دیے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع آج ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام کو کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسی طرح چاغی، نوشکی، خضدار، بارکھان، سبی، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: بادل کب برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ابتدائی طور پر پرائس کیپ کے ساتھ آئل سیکٹر کو ڈی ریگو لیٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مسابقت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کیلئے سستا پیٹرول اور ڈیزل بیچیں گی جس سے غریب آدمی کا فائدہ ہو گا۔۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہم اس وقت توانائی کے شعبے میں تین طرح کام کر رہے ہیں، حکومت توانائی تک تمام آبادی کی رسائی کیلئے کام کر رہی ہے، توانائی کی قیمتیں عوام تک پہنچانے اور توانائی کی پائیداری کے لیے بھی...
خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارشاور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پرووینشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 19 سے 20 فروری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ 19 فروری کو چترال ، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو بارش اور برفباری کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔...
سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکہ کی قائم مقام سفیرسے ملاقات میں عسکریت پسندوں کے تشدد کے خلاف عالمی اتحاد پر زور دیا ہے۔ امریکی قانون سازوں کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقاتیں عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے، دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر مرکوز تھیں۔اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات کے دوران عسکریت پسندوں کے تشدد کو ایک بین الاقوامی چیلنج قرار دیتے ہوئے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی پر زور دیا۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے محسن نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...
نیویارک: یہودی مذہب سے تعلق رکھنے والے 390 مذہبی رہنماؤں نے اسرائیل کے خلاف اشتہار جاری کیا ہے جس میں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی سخت مذمت کی گئ ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نیویارک ٹائمز کے پورے صفحہ پر شائع ہونے والے ایک بڑے اشتہار میں 390 یہودی ربّی، مذہبی رہنماؤں، سماجی کارکنوں اور معروف شخصیات نے اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی پر سخت مذمت کی ہے۔ دستخطوں کے ساتھ اس اشتہار میں واضح الفاظ میں کہا گیا کہ یہودی عوام کسی بھی قسم کی نسلی تطہیر کو مسترد کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف دی جانے والی...

محمود اچکزئی کا حکومت کے ساتھ کمیٹیوں میں نہ بیٹھنے کا اعلان، پی ٹی آئی سے بھی کمیٹیاں چھوڑنے کا مطالبہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محمود اچکزئی نے حکومت کے ساتھ کمیٹیوں میں نہ بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں تمام کمیٹیوں سے استعفی دیتا ہوں جن کا حکومت حصہ ہے، میں تحریک انصاف سے بھی کہتا ہوں کہ یہ بھی حکومتی کمیٹیاں چھوڑ دیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ کے باہر اپنا ایوان لگانا چاہئے جس کے اسپیکر اسدقیصر ہوں، ہمارے ممبر سو سے زائد ہیں وہ ہوں اور عوام کو بتائیں کہ یہ اصل نمائندہ جماعت ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ جعلی پارلیمنٹ ہے، پی ٹی آئی...
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی ٹریول پالیسی کے باعث آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی کرکٹرز اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز کے بغیر ٹور پر جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم 15 فروری کو چیمپئینز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگی، اس دوران کرکٹرز اپنے اہلخانہ اور گرل فرینڈز کو ٹور پر ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔ بھارتی ٹیم ایونٹ میں 20 فروری کو دبئی میں بنگلادیش کیخلاف پہلے میچ میں مدمقابل آئے گی، بعدازاں 23 فروری کو روایتی حریف پاکستان کیساتھ اہم معرکہ ہوگا جبکہ انڈین ٹیم آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔ مزید پڑھیں: ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ بھارتی رضوان، سلمان...
ویب ڈیسک — صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کی ہے اور ایک بار پھر اپنے اس عزم کو دوہرایا ہے کہ غزہ میں فلسطینی واپس نہیں جا سکیں گے اور یہ علاقہ امریکہ کے کنٹرول میں ہو گا اور اسے ایک سیاحتی مقام میں تبدیل کیا جائے گا۔ دوسری جانب شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں اور اس بات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں کہ کس طرح صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔ یہ ایک ایسا منصوبہ ہےجو ممکنہ طور پر صرف اس صورت میں کام کر سکتا ہے جب...
ان دنوں توہینِ مذہب میں درج مقدمات کے حوالے سے یہ بحث جاری ہے کہ توہینِ قرآن کریم اور توہینِ رسالت کے بعض مقدمات پر اس پہلو سے نظر ثانی کی ضرورت ہے کہ جس طرح کسی بھی گستاخ کو بہرحال اس کے کیفر کردار تک پہنچانا ہماری دینی و قانونی ذمہ داری ہے، اسی طرح کسی بے گناہ کو سزا سے بچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ اس لیے ان مقدمات کا دونوں حوالوں سے قومی سطح پر جائزہ لینے اور ممتاز دینی و قانونی ماہرین کا اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کرنے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے تاکہ گستاخوں کو ان کے سنگین و قبیح جرم کی جلد از جلد سزا دینے کے ساتھ ساتھ بے گناہوں...
پاکستانی اداکارہ و میزبان عریشہ رضی خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی ہے۔عریشہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکائونٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنی بے بی شاور کی تقریب سے خوبصورت تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔عریشہ رضی خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ہمیں بے صبری سے انتظار ہے۔عریشہ رضی خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پیار، ہنسی اور بہت سے خاص لمحات سے بھرے ہوئے سب سے خوبصورت بیبی شاور کا تجربہ کیا ہے، اس دن کو ناقابل فراموش بنانے والے ہر ایک فرد کی مشکور ہوں۔اداکارہ عریشہ رضی...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ سرکاری ریاستی زبانوں کے ایک ساتھ ترجمہ کا استقبال کرتے ہیں لیکن انہیں سنسکرت زبان کے ترجمہ پر اعتراض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج پارلیمنٹ میں ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ دیاندھی مارن اس بات پر اعتراض ظاہر کیا کہ ایوان زیریں کی کارروائی کا ترجمہ سنسکرت زبان میں بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے اس پیشرفت کو آر ایس ایس نظریات کو فروغ دینے والا بتایا اور سوال کیا کہ آر ایس ایس نظریات پر ٹیکس دہندگان کا پیسہ کیوں برباد ہو۔ حالانکہ پارلیمنٹ کے اسپیکر اوم برلا نے اس تبصرہ پر انہیں پھٹکار لگا دی۔ دراصل پارلیمنٹ کی کارروائی کا ترجمہ ہندی اور انگریزی سمیت 10 علاقائی زبانوں میں کیا جاتا ہے۔ اب...
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی زندگی کا ایک یادگار واقعہ بیان کردیا ہے جس میں انہیں جہاز میں ناہموار پرواز یعنی ’فلائٹ ٹربولنس‘ کی وجہ سے موت کے روبرو کھڑا ہونا پڑا۔ سلمان خان نے حال ہی میں اپنے بھتیجے ارحان خان کے ساتھ پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک مرتبہ سری لنکا میں ایوارڈ شو سے لوٹتے ہوئے پروازی کی ناہمواری یعنی فلائٹ ٹربولنس کا سامنا کرنا پڑا جو 45 منٹ تک جاری رہا۔ یہ بھی پڑھیے:سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر لانچ کیوں ملتوی ہوا؟ سلمان خان کے مطابق اس سفر میں ان کے چھوٹے بھائی سہیل خان اور بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سلمان خان کے مطابق سہیل...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسری یونیورسٹی میں یوم کشمیر کے حوالے سے اسری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی کیلئے پرچم کشائی بھی کی گئی جس میں پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا گیا۔اس حوالے سے ایک سیمنار منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اسری یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی نے کہا کہ تاریخ میں 5 فروری کا دن کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور دنیا میں ہر سال کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر کشمیر ڈے منایا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پہلے دن سے ہی پاکستان کا حصہ...
بالی ووڈ میں حالیہ برسوں میں کئی نئے رجحانات سامنے آئے ہیں، جن میں سے ایک جنوبی بھارتی اداکاروں جیسے، سمانتھا، نیانتھرا، رشمیکا مندنا اور پرابھاس سمیت دیگر اداکاروں کی ہندی فلموں میں بڑھتی ہوئی کاسٹنگ ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پہلے صرف جنوبی بھارتی فلموں کا ری میک بالی ووڈ میں عام تھا مگر اب دیکھتے ہی دیکھتے اداکاروں نے بھی بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا لی ہے جس کی وجہ سے بالی ووڈ اداکاروں کا کیرئیر خطرے میں پڑ گیا ہے۔ اس حوالے سے تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار این ٹی آر جونیئر کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارتی فلمیں انتہائی منظم طریقے سے بنتی ہیں۔ اگر فلم کے فائنل پرنٹس اگلے...

اسرائیل نے مشرقی سیکٹر سے ابھی مکمل انخلا نہیں کیا،لبنانی فوج کے ساتھ مل کر جنوبی علاقوں میں کام کرنا ضروری ہے، اقوام متحدہ
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) اقوام متحدہ کی امن فورس (یو این آئی ایف آئی ایل)نے کہا ہے کہ لبنانی فوج کے ساتھ مل کر جنوبی علاقوں میں کام کرنا ضروری ہے، اسرائیل نے ابھی تک مشرقی سیکٹر کے تمام علاقوں سے انخلا نہیں کیا ۔ العربیہ اردو کے مطابق یواین امن فورس کے ترجمان اینڈریا ٹینینٹی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیاہے جب اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں نبطیہ گورنری کے قصبوں راب ثلاثین اور یارون میں گھروں کو جلا اور دھماکوں سے اڑا رہی ہے، اس طرح گزشتہ روز بھی جنگ بندی معاہدے کی2 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ا عدادوشمار کے مطابق 72 روز قبل معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے...
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ آج پاکستان کی حکومت اور عوام ’یوم یکجہتی کشمیر‘ منا رہے ہیں، ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج کے دن کے موقع پرصدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نےخصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا، 10 جنگیں بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر انہوں نے کہاکہ قومی قیادت نے اپنے پیغامات میں کشمیر کاز...
ریاض: سعودی عرب نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات اس وقت تک قائم نہیں کرے گا جب تک کہ ایک خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہیں کی جاتی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ “سعودی عرب فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے،فلسطین کے حوالے سے اس کا مؤقف غیر متزلزل ہے، ہم امریکی صدر کے اس دعوے کی تردید کرتے ہیں کہ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ نہیں کر رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاست کے مؤقف کو “واضح اور غیر مبہم انداز میں” بیان کیا ہے، جس میں کسی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے، بھارتی فوج کے یہ کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہو ئی جس دوران شرکاء نے مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لئے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ رمضان پیکیج:فی خاندان 10 ہزار روپے دینے کا اعلان فورم نے درپیش خطرات کا مفصل جائزہ لیتے ہوئے علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر...
پاکستان آرمی ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کےلیے پوری طرح تیار ہے، آرمی چیف - فوٹو: سوشل میڈیا آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کا بھی سخت نوٹس لیا۔ کانفرنس نے بھارتی فوجی قیادت کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور علاقائی استحکام کےلیے نقصان دہ قرار دیا۔فورم نے درپیش خطرات کا مفصل جائزہ لیا، علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی۔...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اپنے معاشی اور اسٹریٹجک مفادات کو تحفظ یقینی بنانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔ آج ہم نے چین، کینیڈا اور میکسیکو کے خلاف ٹیرف نافذ کیا ہے۔ وہ دن زیادہ دور نہیں جب ہم اپنے مفادات کو بچانے کے لیے ایسے ہی اقدامات یورپی یونین کے خلاف بھی کرسکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے معاملے میں تھوڑی سی نرمی برتنے کا عندیہ دیا ہے۔ دوسری طرف میکسیکو اور کینیڈا نے لیوی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اِسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے مل کر کام کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ میکسیکو اور کینیڈا...
لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ضروری ترامیم لائی جائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ فیک نیوز ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، مگر کسی حکومت کے پاس شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لامحدود اختیارات نہیں ہونے چاہئیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اس قانون کے تحت بنائے جانے والے ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق ہائیکورٹس کو دیا جائے، قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت...
وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے ہوں گے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان آذربائیجان کے دورے پر ہیں جہاں باکو میں انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے وزرا سے ملاقاتیں کی ہیں اور مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی وفد کی پاکستان آمد، سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر دستخط وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آذر بائیجان کے ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری، انرجی اور اقتصادی امور کے وزرا سے ملاقاتوں کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے مابین باہمی تعاون کے 15 معاہدوں پر کام ہورہا ہے، وزیراعظم پاکستان اسی ماہ وسط ایشیائی...
چترال کی وادی لوٹکوہ میں یکم فروری سے 3 روزہ ’پھتک‘ تہوار کا آغاز ہوگیا ہے جو اپنی منفرد رسومات اور لذیذ پکوانوں کے لیے مشہور ہے۔ اس تہوار کے دوران وادی بھر میں ایسی رسومات ادا کی جاتی ہیں جو یہاں کی قدیم ثقافت اور روایات کی عکاسی کرتی ہیں۔ تہوار سے پہلے ایک شخص ’پھتک‘ کی نوید لے کر ہر گاؤں میں جاتا ہے جسے ’پھتکین‘ کہا جاتا ہے اور قرآنی آیات اور دعاؤں کے ساتھ لوگوں کو مبارک باد دیتا ہے۔ ’پھتکین‘ کو گاؤں کے بچے اور بڑے مل کر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ’پھتک‘ سے پہلے والا دن ’سمون‘ کہلاتا ہے جس میں آنے والے تہوار کی تیاری کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے:کیلاش مذہبی تہوار...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع دادو کے تعلقہ خیرپور ناتھن شاہ کے گوٹھ غوزو کے رہائشی کلیم اللہ برڑو نے اربابِ اختیار سے اپیل کی ہے کہ میری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش اور میرے پلاٹ سے تعمیراتی سامان زبردستی لے جانے والے ایس ایچ او کے این شاہ سمیت دیگر بااثر افراد کے خلاف قانونی کارروائی کر کے مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ علاقے کے بااثر افراد عبدالقیوم برڑو، عمر خان، طارق عرف پپن کوریجو، ریٹائرڈ ڈی ایس پی غلام رسول اور خیرپور ناتھن شاہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت دیگر میری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ خیرپور...
پی سی بی ذرائع نے واضح کیا کہ پاکستان اور نہ ہی آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیموں کے ساتھ کوئی تقریب رکھنے کا پلان بنایا تھا۔ گذشتہ برس امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بھی کپتانوں کا کوئی فوٹو شوٹ نہیں ہوا تھا لہذا اب ایسا نہ ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب سجائیں گے، کراچی اور لاہور کے دونوں اسٹیڈیمز کا بھی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح ہوگا۔
پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کراچی کے پہلے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے میدان نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں مہیا کرتے ہیں مگر شہر کے بعض گراؤنڈ میں بعض مذہبی و سیاسی جماعتوں کے فلاحی اداروں نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، اس لیے سنگم گراؤنڈ سے بھینسوں کے باڑے اور ہر طرح کی تجاوزات ہٹائی جائیں گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ کام نہیں کر رہے وہ تعصب کی عینک اتار کر ہمارے کام دیکھیں۔ کراچی میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود سندھ حکومت پہلی بار اپنا میئر منتخب کرانے میں کامیاب ہوئی تھی جب کہ ہر بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی شہر کے مخصوص علاقوں اور نواحی و دیہی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کرکے انہیں غیر ممالک بھجوادینے کی تجویز کو مصر کے صدر عبد الفتح السیسی نے بھی مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا کہ ان کا ملک اس غیر منصفانہ اقدام کا حصہ نہیں بنے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر عبد الفتح السیسی نےکہا ہے کہ فلسطینیوں کی بے دخلی ایک غیر منصفانہ اقدام ہوگا اور مصر اس میں شریک نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی منصوبہ مسترد، اردن غزہ کی حمایت میں ڈٹ گیا واضح رہے کہ امریکی صدر کے غزہ کی تعمیر نو کے نام پر فلسطینیوں کو ان کے علاقوں سے بیدخل کرنے اور انہیں مصر اور اردن منتقل کروانے کے ارادے کا ساتھ دینے سے...
مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آگے بڑھنے کے روشن امکانات ہیں، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آئین کے تحفظ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا ہونا ہوگا جب کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آگے بڑھنے کے روشن امکانات ہیں۔ تحریک انصاف کے وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر سینیٹر کامران مرتضی بھی موجود تھے جب کہ پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجا شامل تھے۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات...
معروف گلوکار اور موسیقار علی حیدر نے ایک نجی ٹی وی شو میں چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے کے امکان کو سختی سے مسترد کر دیا، چاہے معاوضے کے طور پر 20 کروڑ روپے ہی کیوں نہ پیش کیے جائیں۔ شو کے میزبان نے علی حیدر سے سوال کیا کہ اگر انہیں 20 کروڑ روپے دیے جائیں تو کیا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے پر رضامند ہوں گے؟ اس پر علی حیدر نے جواب دیا، "میں چاہت فتح کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا۔" انہوں نے مزید کہا، "چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دیں۔ یہ ان کا وقت ہے اور آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے ان کی کون سی دعا قبول کی...
کراچی/حیدرآباد (رپورٹر)جماعت اسلامی کے سینئر مرکزی رہنماء اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی سندھ کے وفد نے جے یو آئی سندھ کے رہنما تاج محمد ناہیوں سے ملاقات اور انہیں 26 جنوری کو حیدرآباد میں جماعت اسلامی کے تحت دریائے سندھ سے 6نہریں نکالنے اور سندھو اور زراعت کو درپیش خطرات کے حوالے منعقدہ پانی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر اسداللہ بھٹو نے کہا کہ سندھ میں زراعت کا دارومدار نہری پانی پر ہے جو ہر گزرتے سال کے ساتھ کم ہو رہا ہے،سندھ کو 91پانی کے معاہدے کے مطابق اپنے حصے کا جائز پانی بھی نہیں دیاجارہا جس کی وجہ سے کئی اضلاع میں ہزاروں ایکڑ کھڑی فصلیں تباہی کا شکار اور سمندر کا...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی نامور ڈانسر راکھی ساونت نے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔حال ہی میں راکھی ساونت کا دیا گیا ایک انٹرویو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں انہوں نے نہ صرف پاکستانی لڑکوں کی طرف دلچسپی ظاہر کی بلکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے لیے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔انہوں نے دوسری شادی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے اس بار میں دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کروں۔ راکھی نے پاکستانی مداحوں سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں میرے بیشتر مداح ہیں جو مجھے تحائف بھجتے ہیں، اسی وجہ سے میرا ماننا ہے کہ...
تعارف : فرحان ریاض ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، لاہور میں قائم ٹیکنالوجی انکوبیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ Tech Based Entrepreneurships کے قائل اور حامی ہیں۔انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،لاہور سے میکاٹرانکس اورکنٹرول انجینئرنگ میں گریجویشن کی۔ بعد ازاں یہیں سے انجینئرنگ مینجمنٹ میں ماسٹر ز کیا۔ ایک غیر ملکی جامعہ سے بزنس انکوبیشن مینجمنٹ میں کورس کیا۔ بعد ازاں دو ہزاراٹھارہ میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے لیڈرشپ کے کورس میں منتخب ہوئے اورامریکہ کی پانچ ریاستوں میں 22 سے زائدuniversities-based incubators کاجائزہ لیا اور مشاہدہ کیا۔رسمی تعلیم سے ہٹ کر انھیں نت نئے کام کرنے کا شوق اور تجسس ہے۔ باہمت اور اولوالعزم ہیں۔ ناکامی سے مایوس ہونے کے بجائے اسے سیکھنے کا ذریعہ گردانتے...
امریکی صدر جوبائیڈن تین روز بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ نئے صدر کا حلف اُٹھائیں گے۔ اس سے قبل کہامریکا میں انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہو۔ جوبائیڈن اور ان کی کابینہ کے وزرا اپنے اپنے محکموں سے الوداعی خطاب کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو صدر جوبائیڈن کا معتمد ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ سیاسی رفیق کے ساتھ ساتھ ان دونوں کے درمیان اعتماد اور دوستی کا رشتہ بھی ہے۔ مسلح افواج کی جانب سے الوداعیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے صدر جوبائیڈن کے بارے میں ایک انکشاف بھی کیا۔ اپنے خطاب میں وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے جوبائیڈن کے اس عمر میں بھی متحرک اور سرگرم ہونے کا...
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کزن نوشیروان برکی کی زیرنگرانی ایم ٹی آئی مردان میڈیکل کمپلیکس میں اسپتال اہلکاروں نے ذہنی مریض خاتون کو متعدد بار ریپ کا نشانہ بنا دیا۔ اسپتال کا بورڈ آف گورنر کئی ماہ تک خاتون مریضہ کے ساتھ اسپتال کے او پی ڈی میں رونما ہونے والے زیادتی کے واقعے سے لاعلم رہا۔ یہ بھی پڑھیں: مردان میڈیکل کمپلیکس میں ایم اوز کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ذرائع کے مطابق یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے لیکن ایف آئی آر پہلی بار درج ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیرصحت احتشام خان کی موجودگی میں چیئرمین بورڈ آف گورنر کی نااہلی اور بے قاعدگیوں کے خلاف شکایات کے انبار...
اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظوری کے کیس میں دورانِ سماعت جج کے ساتھ مکالمہ ہوا، جس میں انہوں نے سخت باتیں بھی کہیں۔ ڈی چوک احتجاج کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور جج کے مابین بات چیت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ تھوڑا وقت لگ گیا ہے لیکن قانونی ضابطے پورے کیے گئے ہیں۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ نہیں کوئی بات نہیں، ہمارا عدالتوں پر سے اعتماد اُٹھ گیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج ضمانت کیس؛ بشریٰ بی بی کے سادہ کاغذ پر دستخط،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 جنوری 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے یوکرین کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے جو روس کے متواتر حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔یوکرین کے دورے میں جنگ زدہ علاقے ژیپوریژیا میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضائی حملے جاری ہیں جن میں لوگوں کی ہلاکتوں کے ساتھ شہری تنصیبات کا بڑے پیمانے پر نقصان ہو رہا ہے۔ Tweet URL ٹام فلیچر نے علاقے میں اس جگہ کا دورہ بھی کیا جہاں گزشتہ مہینے ایک طبی مرکز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔(جاری ہے) اس واقعے میں یہ مرکز تباہ ہو گیا اور متعدد افراد ہلاک...
اسلام آباد:پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلہ (سی پیک 2.0) کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، جس میں صنعت کاری اور خصوصی اقتصادی زونز کے ساتھ ساتھ شفاف توانائی، زراعت اور روز گار کی فراہمی پر زور دیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق سی پیک کے مشترکہ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون اور رابطہ (جے ڈبلیو جی۔آئی سی سی) کا 5واں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا، اجلاس کی مشترکہ صدارت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کی۔ اجلاس میں دیگر ممالک کے ساتھ شراکت داری سمیت علاقائی رابطوں، باہمی کامیابی کیلئے...
اسلام آباد میں ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ سے متعلق اس کانفرنس کا آج سے اسلام آباد میں آغاز ہورہا ہے۔ اس کانفرنس میں 44 مسلم ممالک کے وزرا، سفارت کار اور ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ او آئی سی، یونیسیف، یونیسکو اور ورلڈ بنک سمیت اہم بین الاقوامی اداروں کے 150 نمائندے شریک ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:پاکستان لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا مذکورہ کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف، سیکرٹری جنرل او آئی سی اور سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کا خطاب بھی متوقع ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اس کانفرنس...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا۔11 فروری سے18 فروری تک جرمنی اور ہالینڈ کے معروف ہاکی کلب پاکستان کا دورہ کریں گے، مارچ میں جرمنی کی نیشنل جونیئر ہاکی ٹیم پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلے گی۔پاکستان میں غیرملکی ہاکی ٹیموں کی آمد کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے اسپورٹس اولمپئن خواجہ جنید اور واٹس گول جرمنی کے چیف ایگزیکٹو جنید چھٹہ نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی جس میں وزیر اطلاعات کو جرمنی اور ہالینڈ کے ہاکی کلب ٹیموں کی پاکستان آمد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر اطلاعات نے...
لاہور (آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز جانوروں کے ساتھ سیاسی بونوں اور سیاسی نیم پاگلوں کا بھی علاج کریںگی۔ جو کارکردگی سے مقابلہ نہیں کرسکتے وہ زبان درازی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔اچنبھے کی بات ہے کہ جعلی پیری مریدی کا کاروبار چلانے والوں کے بچے بھی مریم نواز کو طعنے دیںگے۔ پنجاب گڈگورننس،میرٹ اور کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کررہا ہے۔ مریم نواز پنجاب کا پیسہ پنجاب کے عوام پر خرچ کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کا پیسہ وفاق پر چڑھائی کے لیے خرچ نہیں کررہی۔ مریم نواز کی چند ماہ کی کارکردگی...
پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا۔گیارہ فروری سے اٹھارہ فروری تک جرمنی اور ہالینڈ کے معروف ہاکی کلب پاکستان کا دورہ کریں گے، مارچ میں جرمنی کی نیشنل جونیئر ہاکی ٹیم پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلے گی۔ پاکستان میں غیرملکی ہاکی ٹیموں کی آمد کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے اسپورٹس اولمپئن خواجہ جنید اور واٹس گول جرمنی کے چیف ایگزیکٹو جنید چھٹہ نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات...
پاکپتن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی لاحق ہوتی ہیں، ہم نہ صرف جانوروں کا بلکہ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔ یہ بات انہوں ںے پاک پتن میں لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک پروگرام میں جانور پالنے والوں کو ان کی دیکھ بھال کی مد میں دو لاکھ 70 ہزار روپے تک بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک پروگرام کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے ہیں جس میں سے 11 ارب روپے لائیو اسٹاک کارڈ کے لیے ہیں، اس کارڈ سے 90 ہزار لوگ فائدہ...