پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی گیدڑ بھپکیوں کے جواب میں پوری قوم متحدہ ہے، گلوکار وارث بیگ نے اپنے بیان میں مودی سرکار کو ابھی نندن واقعے کی یاد تازہ کروادی ہے۔

نجی نیوز  ٹی وی چینل کو دیے گئے بیان میں گلوکار وارث بیگ نے کہا کہ’ بھارتی فضائیہ کا پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن  جب بارڈر کراس کرکے پاکستان آیا تھا  تو ہم نے اُن کو چائے پلائی تھی ، ایک ایسی چائے جس کا ذکر انہوں نے بھارت جاکر بھی کیا تھا۔‘

یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا

گلوکار نے بیان میں کہا کہ  اگر اس بار بھارت نے پاکستانی سرحد پار کرنے کی کوشش کی یا پھر پانی پر دہشتگردی کی تو اس بار بھارت جان لے کہ اس کے لیے  چائے کے ساتھ پکوڑوں  اور پٹاخا سموسوں کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

گلوکار وارث بیگ نے بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی پر واضح کیا کہ جب پاکستان میں مصیبت آئے تو صرف 7 لاکھ فوجی نہیں ہوتے بلکہ ان فوجیوں کے پیچھے 25کروڑ کی عوام بھی فوج بن جاتی ہے جو فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے  ہوتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمانوں پر تشدد: پہلگام واقعے کی آڑ میں ہندو مسلم فساد پھیلانے کی کوشش

انہوں نے پاکستانی کے جذبہ حب الوطنی کی عکاسی کرتے ہوئے کہا ’میرا بھارت اور بھارتیوں کو یہ پیغام ہے کہ جو بھارتی  سوشل میڈیا پر جنگ کی خواہش ظاہر کرکے اپنا کاروبار چمکارہے ہیں اس سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہونے والا،  یہاں کا ہر پاکستانی پاکستان کی حفاظت کے لیے اور شہید ہونے کے لیے لڑتا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ابھینندن بھارت پاکستان پٹاخا سموسے پکوڑے گلوکار وارث بیگ نریندر مودی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ابھینندن بھارت پاکستان پٹاخا سموسے پکوڑے گلوکار وارث بیگ کے لیے

پڑھیں:

کسی بھی جارحیت کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے، چین

چینی صدر کے سابق معاون ڈاکٹر وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات ضروری ہیں، کسی بھی جارحیت کوروکنا وقت کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی قیادت نے پہلگام واقعے پر پاکستانی موقف کی حمایت کردی۔ چینی صدر کے سابق معاون ڈاکٹر وکٹر گاؤ کہتے ہیں کہ پاکستان کی سالمیت کے دفاع کے لئے پرعزم ہیں۔ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ پہلگام واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات ضروری ہیں، کسی بھی جارحیت کو روکنا وقت کی ضرورت ہے۔   بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر چین کا پاکستانی مؤقف کی حمایت میں بڑا بیان آ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پہلگام آپریشن پرشفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، چینی سفیر نے پاکستانی موقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔   چینی صدر کے سابق معاون ڈاکٹر وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات ضروری ہیں، کسی بھی جارحیت کوروکنا وقت کی ضرورت ہے۔ کسی بھی جارحیت کے خلاف چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔   ڈاکٹروکٹر گاؤ کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین پاکستان کی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر سطح پر پرعزم ہے۔ دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ پہلگام فالس فلیگ پر تحقیقات ضروری ہیں، دیگر ممالک بھی بھارت سے الزام تراشی کی بجائے تحقیقات کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کسی بھی جارحیت کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے، چین
  • پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے دفاع کیلئے ساتھ کھڑا ہوگا، وکٹر گاؤ
  • پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چینی تجزیہ کار
  • امید ہے پہلگام حملے پر بھارتی ردعمل علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا، جے ڈی وینس
  • پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے دفاع کیلئے ساتھ کھڑا ہوگا، وکٹر گاؤ
  • بھارت جان لے !اس بار چائے کیساتھ سموسوں ، پکوڑوں کا بھی انتظام ہے ، وارث بیگ
  • وی ایکسکلوسیو: جنگ ہوئی تو چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوگا، مشاہد حسین سید
  • کشمیر کے مسئلے سے پہلے ہمیں افغانستان کا سوچنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • بھارت کی بھڑکیں