2025-07-26@12:52:11 GMT
تلاش کی گنتی: 308
«اراکین کی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے 139اراکین کی رکنیت معطل کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 139اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کی گئی،گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر سینیٹر عبدالقدوس اور سینیٹر قسم کی رکنیت کی گئی، اسی طرح قومی اسمبلی کے 16،پنجاب اسمبلی کے 68،خیبرپختونخوااسمبلی کے 33اراکین کی رکنیت معطل کی گئی۔ الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے 15اوربلوچستان اسمبلی کے 5اراکین کی رکنیت معطل کی گئی۔ ’آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند بات ہے‘، عمران خان کی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق مزید...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کرکے تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی. انہوں نے کہاکہ جعلساز عناصر جعلی ویب سائٹس کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوانے میں معاونت کا کاروبار کر رہے تھے شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے ان کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی تھی نادرا کی ویب سائٹ17جنوری سے بند کردی جائے گی.(جاری ہے) وزیرداخلہ نے کہا کہ ویب سائٹ کے استعمال...
بالی وڈ کی مشہور فلم کرن ارجن نے 13 جنوری 2025 کو اپنے ریلیز کے 30 سال مکمل کر لیے۔ اس موقع پر ہدایتکار راکیش روشن نے فلم کی تیاری اور اس کے پیچھے چھپی کہانیوں کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے۔ راکیش روشن نے بتایا کہ کرن ارجن کی کہانی پر کسی کو یقین نہیں تھا، حتیٰ کہ فلم کے مرکزی اداکار شاہ رخ خان بھی مطمئن نہیں تھے۔ انہوں نے کہا، "شاہ رخ آخر تک یہ کہانی نہیں سمجھ سکے۔ انہوں نے کہا، 'راکیش جی، آپ بتائیں میں کیا کروں، لیکن میں اس پر قائل نہیں ہوں۔'" کرن ارجن، سلمان خان اور شاہ رخ خان کی بطور بھائیوں کی کہانی ہے، جو قتل ہونے کے بعد جنم لیتے...
قائد حزب اختلاف اسپیکر قومی اسمبلی عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو خطوط لکھ دیا جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن اور دو ممبران کی تقرری کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے نئے چیف الیکشن کمشنر، سندھ اور بلوچستان کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی کو خط تحریر کیاہےجس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیاہے۔ خط میں عمر ایوب کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین کی مدت 26 جنوری کو ختم ہورہی ہے، آئینی عہدے پر تقرری کے لیے کمیٹی قائم کی جائے، تقرری کے لئے آرٹیکل213کے...
بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک)لبنان میں سیاسی خلا کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ لبنانی صدر جوزف عون نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے جج نواف سلام کو وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔ نواف سلام کی نامزدگی کے بعد 128 نشستوں والی پارلیمنٹ میں سے 84 اراکین نے ان کی حمایت کی، جبکہ 9 اراکین نے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی کے کابینہ بنانے کے حق میں ووٹ دیا۔ 35 اراکین نے دونوں امیدواروں کی حمایت سے انکار کیا۔ نواف سلام اس وقت ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے سربراہ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ منگل کو لبنان واپس پہنچیں گے۔ لبنان میں گزشتہ دو سال سے...
بانی پی ٹی آئی : عمران خان فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے 5 اراکین کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے پہلے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی سے علیحدہ ملاقات کی ہے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنیوالوں میں علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل تھے۔ علی امین گنڈاپور سلمان اکرم راجہ اور شیر افضل میں اختلافات ختم کروانے کیلئے سامنے آگئے علی امین گنڈا پور نے شیر افضل مروت کو خیبرپختونخوا ہاؤس بلا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی۔ مذاکراتی کمیٹی سے پہلے...
لاہور: پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن اسمبلی ایوان کی کارروائی کے دوران سیڑھیوں سے گر کرزخمی ہوگئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی زیرصدارت ہوا جہاں اپوزیشن اراکین اور حکومتی ارکان کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپوزیشن اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ اس موقع پر اراکین نے صوبائی اسمبلی کی پرانی عمارت پر اجلاس بلانے کے فیصلے کی داد دی اور کہا کہ پرانی عمارت سے بہت ساری پرانی یادیں وابستہ ہیں اور اس عمارت کو زندہ رکھنے کے لیے یہ اچھا طریقہ ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ اسپیکرملک احمد خان کو خراج تحسین پیش کرتا...