2025-05-13@20:08:53 GMT
تلاش کی گنتی: 317
«رؤف حسن کا نام ای سی ایل»:
(نئی خبر)
حکومت کا چین کے ساتھ ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کی تعمیر کیلئے فنانسنگ کا معاہدہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون فیز ون کے لیے 2024ء کے آخری کوارٹر میں معاہدہ طے پایا جانا تھا، اس سلسلے میں پلاننگ کمیشن اور اقتصادی امور کی جانب سے گزشتہ سال کے آخری کوارٹر میں معاہدے کے لیے کوششیں جاری رہیں، تاہم ایم یل ون معاہدے میں نئے سرے سے دستخط کیے جانے کے باعث تاخیر ہو رہی ہے، تاخیر کی وجہ ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے فیزز کی تبدیلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چین کی ٹیکنیکل ٹیم کے آئندہ ماہ پاکستان کے دورے سے قبل...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ڈرافٹ سے نظر انداز کیے جانے پر احتجاجاً نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ایک انٹرویو میں نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ خان نے غصے اور شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ لیگ میں شرکت نہ کرنے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرفارمنس دینے کے باوجود کسی فرنچائز نے مجھے پِک تک نہ کیا، ایک بار رابطہ کرکے پوچھا تک نہ گیا۔ نوجوان پیسر نے کہا کہ پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذبات میں نہیں بلکہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، میں اب فرنچائز کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا، دوبارہ کبھی پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنوں گا۔...
فاسٹ بولراحسان اللہ کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ دنیا اور لوگ بھی مطلبی ہیں۔ ایک انٹرویو میں احسان اللہ نے کہا کہ وہ اب فرنچائز کرکٹ نہیں کھیلیں گے اور زندگی رہی تو پی ایس ایل میں کبھی نظر نہیں آئیں گے۔ انہوں نے ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی ان سے رابطہ نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: علی ترین نے ورلڈ کپ میں شکست کا ذمہ دار عماد وسیم کو کیوں قرار دیا؟ میزبان نے احسان اللہ سے سوال کیا کہ علی ترین نے آپ سے رابطہ نہیں کیا وہ تو آپ کو بہت سپورٹ کرتے تھے۔ جس پر ان...
لاہور: پاکستان سپر لیگ کو ایک دہائی مکمل ہونے پر سیزن 10 کی پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کے دوران کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم کو پی ایس ایل کے بہترین بیٹر کا فین چوائس ایوارڈ دیا گیا۔ انگلش بیٹسمین جیسن رائے کو بہترین انفرادی بیٹنگ میں فینز چوائس ایوارڈ دیا گیا۔ شاہین آفریدی کو پی ایس ایل کے بہترین بولر کا فین چوائس ایوارڈ دیا گیا۔ شاداب خان کو پی ایس ایل سیزن 7 میں یادگار پرفارمنس پر موسٹ ویلیو ایبل پلیئر (ایم وی پی) ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے لیے ڈرافٹ کی پروقار تقریب لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ کے حضوری باغ میں منعقد ہوئی۔ اس یادگار ایونٹ میں فرنچائزز کے مالکان، ٹیم مینجمنٹ، اور مہمانِ خصوصی اولمپئن ارشد ندیم سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔ ٹیموں کے پلاٹینم کیٹیگری میں اہم انتخاب: لاہور قلندرز: ڈیرل مچل کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔ کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن کا انتخاب کیا، جبکہ وائلڈ کارڈ کے تحت عباس آفریدی کو شامل کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: ٹام کوہلر کیڈ مور، فن ایلن، اور مارک چیپمین جیسے شاندار کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔ پشاور زلمی: رائٹ ٹو میچ کے تحت ٹام کوہلر کیڈ مور...
پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کی تقریب کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں ہورہی ہے۔ ایونٹ کی 6 فرنچائزز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کے لیے آج اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دیں گی۔ لاہور ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025 کی تقریب میں مہمانوں کی ریڈ کارپٹ پر آمد یہ تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں ہورہی ہے۔ آج چھ فرنچائزز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کے لیے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ pic.twitter.com/DfTjOAz5xG — PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 13, 2025 پی ایس ایل ایڈیشن 10 کی ڈرافٹنگ...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا پلیئرز ڈرافٹ آج ہو گا، ایونٹ کی 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ آج حضوری باغ لاہور میں ہوگا، تمام 6 فرنچائززپلاٹینم، ڈائمنڈ ،گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلی منٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ڈارفٹ کے لیے دنیا بھر سے معروف کرکٹرز نے رجسٹریشن کرا رکھی ہے ۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، مارک چیپ مین ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ،میتھیو شارٹ ، شان ایبٹ جبکہ انگلینڈ کے جیسن روئے ، ایلکس ہیلز، زیک کرولی، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان...
کراچی (پ ر)نیشنل لیبر فیڈریشن کے کارکنان نے بڑی تعداد میں سی ویو پر جماعت اسلامی کراچی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی ،جارحیت اورہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ عظیم الشان غزہ مارچ میں شرکت کی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپورطریقے سے احتجاج کیا۔این ایل ایف کے کارکنان سائٹ ایریا ،کورنگی ،لانڈھی ،بن قاسم ،فیڈرل ایریا ،نارتھ کراچی صنعتی زون سے آئے تھے ۔این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان نے اس موقع پر محنت کشوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مسلمان اور اہل غزہ دوارب مسلمانوں کی جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ہے۔مسلم حکمراں بے حسی ختم کریں اور اہل غزہ کا ساتھ دیں ۔اہل غزہ اپنی ایمانی...
لاہور:سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنے 9 سالہ طویل تعلق کا اختتام کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں سرفراز احمد نے فرنچائز کے مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شاندار ٹیم کے ساتھ گزارے گئے وقت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ اس سفر میں ملنے والی حمایت اور محبت کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ندیم عمر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ندیم بھائی نے انہیں ہمیشہ کھیلنے کا موقع دیا اور کھلاڑی اور کپتان کی ضروریات پوری کیں۔ سرفراز نے اپنی نیک تمناؤں کا...
کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فرنچائز چھوڑنے کے بعد خاموشی توڑ دی۔ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ایک بیان میں سرفراز نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان سپرلیگ 2025 کے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے لکھا کہ ’میرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ جاری 9 سال کا سفر اختتام پذیر ہوگیا، یہ میرے لیے بہت اچھا، شاندار اور خوبصورت سفر رہا۔ انہوں نے لکھا کہ ’میں فرنچائز کے مالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا اور بطور کپتان ہر چیز فراہم کی، اس تعاون کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ سرفراز نے مزید لکھا کہ میری نیک...

پاکستان کے لاجسٹکس شعبے کی ترقی کیلئے این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے مابین شراکت داری کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا
لاہور ( طیبہ بخاری سے )نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن( این ایل سی)اور ڈی پی ورلڈ نے پاکستان میں لاجسٹکس اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے سٹریٹجک شراکت داری کا باضابطہ اعلان کیا ہے جو لاجسٹکس کی صنعت میں بہتری کے نئے معیار قائم کرے گی۔ اس تاریخی شراکت داری کی سلسلے میں کراچی میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او جناب سلطان احمد بن سولیم اس موقع کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے سینئر حکام، سرکاری اہلکار، اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطان احمد بن سولیم نے پاکستان کے سب...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں سرفراز احمد اور شعیب ملک کو ڈائمنڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا۔گزشتہ دنوں پی ایس ایل 10 کیلئے تمام 6 فرنچائزز نے ایونٹ کیلئے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا تاہم اس میں فرنچائز کو چیمپئین بنوانے والے سرفراز احمد کا نام نہیں تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو 9 برس بعد ریلیز کیا اور اب وہ 2016 کے پہلے ایڈیشن کے بعد ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔دوسری جانب آل راؤنڈر شعیب ملک نے سوشل میڈیا سائٹ پر سابق فرنچائز کراچی کنگز کو چھوڑنے کا...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے جنوری کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت مقرر کر دی اور اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔اوگرا سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے لیے قیمت میں کمی کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کیلئے قیمت میں اضافہ ہوا ۔ سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر میں سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جنوری 2025 کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتیں متعین کر دیں اور اوگرا نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی نادرن کے لیے نئی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، جب کہ سوئی سدرن کے لیے قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ دسمبر 2024 میں سوئی نادرن کی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی، جبکہ سوئی سدرن کے...