2025-11-25@02:39:03 GMT
تلاش کی گنتی: 21737
«لائبریری کے»:
(نئی خبر)
نیویارک (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کی پاکستان میں گورننس اینڈ کرپشن اسیسمنٹ سے متعلق تہلکہ خیز رپورٹ۔آئی ایم ایف نے فیٹف کی شرائط پر عمل درآمد میں پیش رفت کے باوجود پاکستان میں کرپشن بیسڈ منی لانڈرنگ کے خطرات کی نشاندہی کردی۔ گورننس اینڈ کرپشن اسیسمنٹ سے متعلق رپورٹ میں آئی ایم ایف نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا تاہم کہا ہے کہ پاکستان کو کرپشن بیسڈ منی لانڈرنگ کے نمایاں خطرات کا سامنا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے کرپشن کے ذریعے لوٹی گئی دولت کا بیرون ملک سراغ لگا کر واپس لانے اورایسٹ ریکوری کا عمل تیز کرنے کیلئے دیگر ممالک سے قانونی مدد لینے کی سفارش...
چیئر مین سی ڈی اے سے جڑوں شہروں کے ممبران اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی کاموں پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے جمعرات کے روز ممبران قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور ملک ابرار احمد کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اسلام آباد کے شہری مسائل کے حل اور بلدیاتی سہولیات میں بہتری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود گوندل، ممبر انوائرمنٹ اسفند یار بلوچ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن سمیت سینئر افسران نے خصوصی شرکت کی۔ ممبران قومی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہائیکورٹ کے چار ججز نے 27 ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔جسٹس محسن اخترکیانی سمیت چارججزکی جانب سے ترمیم چیلنج کی گئی،جسٹس بابرستار،جسٹس ثمن رفعت امتیاز اورجسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی چیلنج کرنے والوں میں شامل ہیں۔ترمیم چیلنج کرنے کیلئے ڈرافٹ تیار کرکے سپریم کورٹ بھیج دیا گیا ہے۔ دائری برانچ نےدرخواست وصول کرنے سے ہی انکار کردیا۔اعتراض عائد کیا کہ اب یہ درخواست سپریم کورٹ کا نہیں بلکہ آئینی عدالت کا اختیار ہے۔ترمیم کے بعد آئینی مقدمات وصول نہیں کر سکتے۔
کراچی : ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر پر شہری عدالت پہنچ گیا اور کراچی کی لائسنس برانچز کے باہر ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی استدعا کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر پر شہری نے درخواست دائر کر دی۔شہری فیضان حسین نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے.جس میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر اور سینٹرز کے باہر ایجنٹ مافیا کے راج کے خلاف موقف اختیار کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو لائسنس کے لیے طویل قطاروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لاہور میں پنجاب حکومت کے نافذ کردہ جدید نظام کی طرح کراچی میں بھی لائسنس کے نظام میں بہتری اور جدت لائی جائے۔مزید استدعا کی گئی...
ویب ڈیسک: سیکریٹری فوڈ نے کہا ہے کہ کھجور کی سب سے ہائی ویلیو قسم مجدول کے بیجوں کو جلد پاکستان لائیں گے، 5 سال کے بعد مجدول کھجور کے ایک ایکڑ سے 30 ہزار ڈالر کی آمدن ہوسکے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری غذائی تحفظ نے کہا کہ 1999ء میں پاکستان میں ہائبرڈ چاول کی قسم متعارف کرائی گئی تھی ہم نے گزشتہ چار سے پانچ ماہ میں سیڈ سیکٹر ریفارمز کی ہیں، ہم نے رولز میں تبدیلی کرتے ہوئے کاٹن کی امپورٹ کی اجازت دے دی ہے، سیڈ اپروول پراسیس ہم 7 سال سے کم کرکے 3 سال پر لے...
لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔سیکرٹری لاہو بورڈ کے مطابق لاہور بورڈ میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات میں 54 ہزار 756 طلبہ نے شرکت کی، 24 ہزار 873 نے کامیابی حاصل کی، 50 فیصد سے زائد بچے ناکام ہوئے، کامیابی کا تناسب 45 فیصد سے زائد رہا۔ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کی جانب سے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق کل 23007 میں سے 22865 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جس میں سے 7383 امیدوار کامیاب رہے اور کامیابی کا تناسب 32.31 فیصد رہا، اسی طرح 15427 امیدوار امتحان میں ناکام ہوئے، 93 غیر حاضر جبکہ 49 کا داخلہ فارم منسوخ کیا...
اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو کے ساتویں کانووکیشن کا انعقاد، 153 ڈگریاں، 5 گولڈ میڈلز، 16 شیلڈز اور 30 رول آف آنر تقسیم
اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو کے ساتویں کانووکیشن کا انعقاد، 153 ڈگریاں، 5 گولڈ میڈلز، 16 شیلڈز اور 30 رول آف آنر تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلزایف سکس ٹو کا ساتواں کانووکیشن کالج آڈیٹوریم میں منعقد ہو، جس میں 2015 سے 2024 تک کی گریجویٹ ہونے والی طالبات کو ڈگریاں، ایوارڈز، شیلڈز اور گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اخترتھے۔ قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال، پرنسپل پروفیسر عالیہ درانی، وائس پرنسپلز مس اسما مقبول نیازی، مس تسنیم کوثر اور ہیڈ مسٹریس مس ارم عزیز، رفعت سلطانہ،اساتذہ اور...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے سری لنکا کے نائب وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل سوگاتھ تھلا کراتھنے نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل فریڈ سینویراتھنے، ڈپٹی ہائی کمشنر کرسٹی روبن اور منسٹر قونصلر (ڈیفنس) بریگیڈیئر جی اے کے آر گنارتنے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں کرکٹ کے فروغ، کھیلوں میں باہمی تعاون اور دوطرفہ روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی جانب سے کھیلوں کو عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ کا موثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس شعبہ میں اشتراک عمل کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات...
شاندانہ گلزار کے خلاف پیکاکے تحت درج مقدمہ اخراج کی درخواست ،فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار خان کے خلاف وزیر اعظم کی جعلی تصویر لگانے پر پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ) پیکا( 2016کے تحت درج مقدمہ کے اخراج کا کیس پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔جسٹس ارباب محمد طاہر کاکہنا تھا کہ دوسرے جج دونوں کیس سنیں گے یا دونوں کیس میرے پاس سماعت کے لئے مقررکئے جائیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی ایم این اے شاندانہ گلزار کی پیکا کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔شاندانہ گلزار خان اپنے وکیل معظم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز نے 27 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز کی جانب سے آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت 4 ججز کی جانب سے آئینی ترمیم کو چیلنج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ترمیم چیلنج کرنے کے لیے ڈرافٹ تیار کر کے سپریم کورٹ کو بھجوا دیا گیا، سپریم کورٹ میں آج ہی 27 ویں ترمیم کے معاملے کو چیلنج کیا جائے گا۔ پاکستان میں سولر صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ جسٹس محسن اختر...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 القاعدہ پابندیوں کی کمیٹی کی سربراہ نے افغان طالبان کی حمایت یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی کو ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ ڈنمارک کی اقوام متحدہ میں نائب مستقل نمائندہ اور کمیٹی کی چیئر سفیر ساندرا جینسن لینڈی نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں متعدد بڑے حملے کیے ہیں، جن میں سے بعض میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، پاکستان کا سلامتی کونسل میں بھارت کو جواب ’تقریباً 6,000 جنگجوؤں پر مشتمل ٹی ٹی پی خطے سے ابھرنے والا ایک اور سنگین خطرہ...
اقوامِ متحدہ کا انتباہ: ٹی ٹی پی جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے سنگین خطرہ، افغان حکام کی مبینہ پشت پناہی جاری
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈنمارک کی ڈپٹی مستقل نمائندہ ساندرا جینسن لینڈی نے خبردار کیا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک ’سنگین خطرہ‘ بن چکی ہے۔ ان کے مطابق تنظیم کے لگ بھگ 6 ہزار جنگجو افغان سرزمین سے کام کر رہے ہیں جبکہ انہیں افغانستان کی ڈی فیکٹو اتھارٹیز کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت بھی حاصل ہے۔ لینڈی نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے سرحد پار حملوں سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے جس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل اس خدشے کا اظہار کر رہا ہے...
چیف جسٹس آف پاکستان اور چیئرمین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایک جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی اور سندھ اوربلوچستان ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کے لئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے تین الگ، الگ اجلاس طلب کرلئے۔ تینوں اجلاس 2دسمبر کوسپریم کورٹ کی عمارت میں منعقد ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ 2 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس 1:30،دوسرا اجلاس 2 بجے جبکہ تیسرا اجلاس 2:30 بجے دوپہر ہو گا۔ایجنڈے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے پہلے اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تعیناتی پر غور ہوگا، سندھ ہائی کورٹ میں چیف...
لاہور: سسٹین ایبل سوشل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے پنجاب میں خواتین پر تشدد کے واقعات کی فیکٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران صوبے میں خواتین کے خلاف تشدد کے انتہائی تشویشناک رجحانات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق جنوری تا جون 2025ء کے دوران 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، یعنی اوسطاً روزانہ 85 خواتین مختلف اقسام کے تشدد کا شکار ہوئیں۔ یہ اعداد و شمار پنجاب پولیس سے حقِ معلومات(آرٹی آئی )کے تحت حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں خواتین کے خلاف 6 سنگین اقسام کے تشدد سمیت زیادتی، گھریلو تشدد، اغوا، غیرت کے نام...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز نے 27 ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت چار ججز کی جانب سے ترمیم چیلنج ہوگی، ترمیم چیلنج کرنے کے لئے ڈرافٹ تیار کرکے سپریم کورٹ کو بھیج دیا گیا۔ سپریم کورٹ میں آج ہی 27 ویں ترمیم کے معاملے کو چیلنج کیا جائے گا، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی چیلنج کرنے والے ججوں میں شامل ہیں۔
بھارت کی ریاست اترپردیش میں، انتہاپسند ہندو ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے جانے والےمسلمان محمد اخلاق کے تمام ملزمان کو رہا کرانے کی ریاستی حکومت کی درخواست پر فیصلہ 12 دسمبر کو سنایا جائے گا۔ بھارت کی ریاست اترپردیش میں 2015 میں مویشیوں کے گوشت سے متعلق افواہ پر ہندو انتہاپسند ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے گئے مسلمان شہری محمد اخلاق کے اہلِ خانہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ انصاف کے حصول کی جدوجہد ترک نہیں کریں گے، چاہے حکومت ملزمان کے خلاف مقدمہ ختم کرانے کی کوشش ہی کیوں نہ کرے۔ ’گوشت‘ کی افواہ اور جان لیوا حملہ بی بی سی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا کہ محمد اخلاق، جن کی عمر اُس وقت 50 برس تھی،...
ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے قومی بجلی ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے لیے 33 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 500 کے وی کی 290 کلومیٹر طویل نئی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی اور اسلام آباد و فیصل آباد کے اہم گرڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت کے بارے میں کیا پیشگوئی کی گئی ہے؟ منصوبے سے ملک کو 3200 میگاواٹ تک سستی بجلی کی ترسیل میں مدد ملے گی، جس کے نتیجے میں درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور توانائی کے شعبے میں استحکام آئے گا۔ بینک کی فنانسنگ میں 285 ملین ڈالر کا OCR قرض...
—فائل فوٹو مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کو ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے میں آفاق احمد کو بری کیا ہے۔واضح رہے کہ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ٹینکر جلانے کا کیس: گواہان پولیس کو آفاق احمد کیخلاف دیے گئے بیانات سے مکر گئےکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سربراہ مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی میں ٹینکر جلانے کے کیس میں گواہان اپنے بیانات سے مکر گئے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سربراہ مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) آفاق احمد کے خلاف لانڈھی میں...
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچیں جہاں اے ڈی بی کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی این ڈی نجم شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ اے ڈی بی کے وفد میں ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم، پروگرام آفیسر خیام سہیل عباسی شامل ، پروجیکٹ آفیسرز حامد خان اور عدنان علی بھی اجلاس کا حصہ رہے جبکہ بی آر ٹی ریڈ لائن، شہری ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تحفظ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے میں بری کر دیا۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ آفاق احمد کے خلاف مقدمے میں شواہد ناکافی ہیں، لہٰذا انہیں بری کیا جاتا ہے۔ یہ مقدمہ لانڈھی پولیس نے درج کیا تھا۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ٹرک اور ڈمپر سے متعلق بڑھتے حادثات کے بعد شہر میں متعدد گاڑیوں کو جلانے کے واقعات سامنے آئے تھے، جس کے بعد آفاق احمد کے بیانات کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے اور انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ ویب...
الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا ضمنی انتخاب پر مامور سرکاری ملازمین کےخلاف دھمکی آمیز الفاظ کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے آج صبح اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں سہیل آفریدی کے معاملے پر مناسب قانونی کارروائی کرنے پر غور کیا جائےگا۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ پختونخوا نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔ ترجمان وزیر اعلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ایبٹ اباد جلسے کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ کا پیغام واضح تھا، الیکشن میں مداخلت پر سخت “قانونی کارروائی” ہوگی۔ ترجمان نے...
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اپنی طویل انتظار کی جانے والی گورننس اور کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ (جی سی ڈی اے) میں پاکستان میں بدعنوانی کے مستقل چیلنجز کو اجاگر کیا ہے، جو ریاستی اداروں میں موجود نظام کی کمزوریوں سے پیدا ہوتے ہیں، شفافیت، انصاف اور دیانتداری میں بہتری کے لیے 15 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا فوراً شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس رپورٹ کی اشاعت اگلے ماہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لیے شرط قرار دی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان آئندہ 3 سے 6 ماہ کے اندر گورننس اصلاحات کا پیکج نافذ کرے تو 5 سال میں معاشی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اہم اجلاس سپریم کورٹ میں منعقد ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 2 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کے 3 اجلاس ہوں گے، جوڈیشل کمیشن کی جانب سے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاسوں میں سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی سمیت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے لئے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔ جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس 1:30 بجے دوپہر، دوسرا اجلاس 2:00 بجے اور تیسرا اجلاس 2:30 بجے دوپہر منعقد ہوگا۔ آئی ایم ایف کو پاکستان میں مسلسل...
امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد چاہتے ہیں کہ میں سوڈان کےحوالے سےکوئی مضبوط اقدام کروں، اسی لیے سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان تنازع پر کام شروع کریں گے۔ ٹرمپ نےکہا کہ سوڈان میری ترجیح میں شامل نہیں تھا، میرے خیال میں سوڈان کی صورتحال پاگل پن اور بےقابو ہوجانے والی تھی لیکن اب مجھے لگ رہا ہےکہ سوڈان بہت سے دوستوں اور آپ سب کے لیے بہت اہم ہے، اب سوڈان پر کام شروع کرنے جا رہےہیں۔ واضح رہے کہ سوڈان میں 2023 سےحکومتی فورسز اور باغی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس نے الفشر شہر میں...
چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے، 2 دسمبر کو سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے تین اجلاس ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی، چیف جسٹس سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے لیے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔ 2 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس 1:30،دوسرا اجلاس 2 بجے جبکہ تیسرا اجلاس 2:30 بجے دوپہر ہو گا۔ ایجنڈے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے پہلے اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تعیناتی پر غور ہوگا، سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پہلے تین سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن...
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 3 اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن نے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس میں اہم ججز کی تعیناتی شامل ہے۔ مزید پڑھیں: جسٹس منصور علی شاہ کا سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے نام ایک اور خط، سینیارٹی پر سوالات پہلے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے پہلے 3 سینیئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ دوسرا اجلاس بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ہوگا، جس میں وہاں کے 3 سینیئر ججز کے نام زیر غور آئیں گے۔ تیسرے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی...
آئینی عدالت نے اپنے پہلے فل کورٹ اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک آئینی عدالت کے اپنے الگ رولز تشکیل نہیں پاتے، سپریم کورٹ کے رولز 2025 آئینی عدالت میں بھی نافذ العمل ہوں گے۔ مزید پڑھیں: نئی گج ڈیم کیس: وفاقی آئینی عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل جاری مزید فیصلہ کیا گیا کہ آئینی عدالت کا کم سے کم بینچ 2 رکنی ہوگا اور صرف وہ وکلا دلائل دے سکیں گے جن کے پاس سپریم کورٹ کا لائسنس موجود ہو۔ یہ اقدامات آئینی عدالت کے بروقت اور مؤثر آغاز کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ضمنی انتخاب کے پیشِ نظر 3 روزہ مقامی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق حلقہ NA-18 مانسہرہ میں 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے باعث 22، 23 اور 24 نومبر کو تعطیلات ہوں گی۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکولوں کو تین روز کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں سردیوں کی چھٹیوں اور امتحانات کا سیزن دوسری جانب ملک بھر میں امتحانات اور سردیوں کی تعطیلات کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سوڈان میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے جلد عملی اقدامات شروع کریں گے۔امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد کی خواہش ہے کہ واشنگٹن سوڈان کے مسئلے پر مضبوط قدم اٹھائے، اسی لیے ان کی درخواست پر اب اس معاملے پر پیشرفت کی جائے گی۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سوڈان ابتدا میں ان کی ترجیحات میں شامل نہیں تھا، مگر ملک کی صورتحال تیزی سے خراب ہو کر بےقابو ہونے کے قریب تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ سوڈان نہ صرف ان کے کئی دوستوں بلکہ موجود حاضرین کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے،...
وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے،وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور...
اسلام ٹائمز: عراقی عوام نے حالیہ انتخابات میں کالعدم بعث پارٹی یا اسرائیل کیساتھ تعلقات کی وکالت کرنیوالوں اور عراق میں امریکی فوجی موجودگی جاری رکھے جانے کے حامیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ 11 نومبر 2025ء کے دن منعقد ہونیوالے پارلیمانی الیکشن میں ٹرن آوٹ تقریباً 56 فیصد رہا۔ عراق میں سابق ڈکٹیٹر صدام حسین کی سرنگونی کے بعد یہ کسی بھی الیکشن میں سب سے بڑا ٹرن آوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی عراقی عوام نے حالیہ انتخابات میں کالعدم بعث پارٹی یا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی وکالت کرنے والوں اور عراق میں امریکی فوجی موجودگی جاری رکھے جانے کے حامیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ 11 نومبر 2025ء...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے ضمنی انتخاب میں ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین کے بارے میں دئیے گئے سخت جملوں کا نوٹس لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آج صبح ساڑھے 11 بجے اجلاس طلب کیا ہے جس میں سہیل آفریدی کے بیان سے متعلق مناسب قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔ادھر ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سہیل آفریدی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق بیان کو غلط انداز میں استعمال کرکے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ نے کسی کو دھمکی نہیں دی بلکہ قانون کے...
آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ مزید پڑھیں: ’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں موجود دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پہلا ہدفی آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلی کارروائی کے بعد...
امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سوڈان میری ترجیح میں شامل نہیں تھا، میرے خیال میں سوڈان کی صورتحال پاگل پن اور بےقابو ہو جانیوالی تھی، لیکن اب مجھے لگ رہا ہے کہ سوڈان بہت سے دوستوں اور آپ سب کیلئے بہت اہم ہے، اب سوڈان پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوڈان جنگ کے خاتمے پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد چاہتے ہیں کہ میں سوڈان کے حوالے سے کوئی مضبوط اقدام کروں، اسی لیے سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان تنازع پر کام...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برسلز میں یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹ سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپین یونین کونسل کے صدر نے اسحاق ڈار کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاک یورپی یونین تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے باہمی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کے لئے یورپی یونین کی دوطرفہ کثیر الجہتی سپورٹ کو سراہا۔ ملاقات میں جی ایس پی پلس معاشی تعاون اور علاقائی و عالمی سلامتی امور پر تبادلہ خیال گیا۔ مشترکہ ترجیحات کے فروغ، مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ علیمہ اپنے بھائی کے پیغامات لاتی رہیں۔ یہ پیغامات انارکی اور افراتفری پھیلاتے ہیں۔ ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بانی جیل میں ہیں تو جیل جائیں۔ کیا انہیں جیل سے تحریک چلانی ہے؟ تحریک چلائی تو ان چیزوں کا سامنا کرنا ہو گا۔ قانوناً ایسی ملاقاتیں روک سکتے ہیں۔ انتظامیہ کا مؤقف عدالت میں غلط ثابت کریں۔ خواتین پر تشدد کا کوئی دفاع نہیں۔ ایسا عمل بالکل نہیںہونا چاہئے۔ طے ہونا چاہئے کہ تشدد ہوا یا نہیں۔ موقع پر موجود لوگوں سے باز پرس ہونی چاہئے۔ دھرنا دینا کسی کا اختیار نہیں۔ مظاہرین کو اچھے طریقے سے ہٹانا چاہئے۔ معاملہ ہائی کورٹ میں حل ہونا چاہئے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوگوں کے ارمانوں کا خون کیا۔ عدالتیں انصاف دے سکیں نہ ادارے کسی کام آسکے۔ عوام بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ 26 ویںاور 27 ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کر دیا ہے۔جماعت اسلامی عوام کو وڈیروں، جاگیرداروں اور مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔ جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے مینار پاکستان لاہور پہنچنا شروع ہوگئے۔ لاکھوں لوگوں کے قیام و طعام کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ بیرون ممالک سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ نے آج کے ایم سی لانڈھی کایٹج انڈسٹریز کے الاٹیز کی آئینی پٹیشن کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ کی ڈبل بینچ جسٹس محمد یوسف سعید اور جسٹس عبدالمبین لاکھو پر مشتمل ہے، عدالت نے بورڈ آف ریونیو کے وکیل سے کے ایم سی لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کی زمین کی سروے رپورٹ کے بارے میں استفسار کیا تو بورڈ آف ریونیو کے وکیل نے اس کے لیے عدالت سے مزید وقت مانگا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور ممبر ریونیو بورڈ کو 11 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے سماعت کے دوران سرکاری وکلا کی سرزنش کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف بارشوں ،موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات اور ان کے تدارک کے منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
جاگیرداروں ‘وڈیروں اور مافیاز کے مسلط کردہ ظالمانہ نظام کو اب مزید برداشت نہیں کریں گے‘حافظ نعیم الرحمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے لوگوں کے ارمانوں کا خون کیا۔ عدالتیں انصاف دے سکیں نہ ادارے کسی کام آسکے، عوام بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ 26ویںاور 27ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کردیا ہے،جماعت اسلامی عوام کو وڈیروں،جاگیرداروں اور مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔ جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے مینار پاکستان لاہور پہنچنا شروع ہوگئے،لاکھوں لوگوں کے قیام و طعام کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ بیرون ممالک سے بھی اسلامی تحریکوں کے قائدین...
اپنے مذمتی بیان میں جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر نے مطالبہ کیا کہ ریاستی ادارے شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد عناصر اور انکے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کراچی میں دہشتگردوں کی جانب سے شبیر قاسم کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ایک طرف تو محب وطن شیعہ قوم کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، تو دوسری جانب شیعہ نسل کشی کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے، کراچی میں عادل حسین اور محمد حیدر کی شہادت کے بعد شبیر...
78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کے ارمانوں کا خون کیا،امیر جماعت اسلامی 6ویںاور 27ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کردیا ،مینار پاکستان پر پریس کانفرنس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوگوں کے ارمانوں کا خون کیا۔ عدالتیں انصاف دے سکیں نہ ادارے کسی کام آسکے۔ عوام بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ 26ویںاور 27ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کردیا ہے۔جماعت اسلامی عوام کو وڈیروں،جاگیرداروں اور مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن( نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون6 ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق دریا خان تھانہ کی پولیس نے مخفی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرکے دو ایکٹو کرمنلز کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا_ گرفتار ملزمان اختیار اور اسلم خشک کے قبضے سے 02 عدد شاٹ گن برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے۔مورو پولیس نے مخفی اطلاع پر کارروائیاں کرکے دو منشیات فروش کو گرفتار کرلیا زوہیب عباسی کے قبضے سے 550 گرام چرس جبکہ ذالفقار سابقی سے 660 گرم مین پڑی گٹکہ برآمد کرکے، مقدمات درج کیے گئے قمرالدین چانڈیو پولیس نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرکے گٹکا فروش کو گرفتار کرلیا ملزم الطاف سولنگی کے قبضے سے 660 گرام مین پوری گٹکا برآمد کرکے، مقدمہ درج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) ہیومن رائٹس یونیٹی فاؤنڈیشن کے وفد کی ڈی آئی جی سکھر سے ملاقات۔شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تجاویز پر غور، ہیومن رائٹس یونیٹی فاؤنڈیشن آف پاکستان کے چیئرمین ایڈووکیٹ الٰہی بخش میتلو کی قیادت میں تنظیم کے وفد نے ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ سے ملاقات کی، جس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور اس کے مزید استحکام سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں تنظیم کے رہنما جان محمد بھٹو، وحید بھٹو، سکھر سٹی کے صدر وکی میمن سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ وفد کی جانب سے ڈی آئی جی سکھر کو سندھ کی ثقافتی پہچان اجرک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سانتیاگو(انٹرنیشنل ڈیسک) کے علاقے پیٹاگونیا میں واقع مشہور ٹوریس ڈیل پائنے نیشنل پارک میں شدید برفانی طوفان کے باعث 5غیر ملکی سیاح ہلاک ہوگئے۔ صدارتی مندوب برائے میگالینس اور چِلیئن انٹارکٹکا ریجن، خوسے انتونیو روئیز کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2میکسیکن، 2 جرمن اور ایک برطانوی خاتون شامل ہیں۔ تمام افراد ایک سیاحتی گروہ کے ساتھ پارک کی سیر کے لیے آئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ سیاح پارک کے لوس پیروس مقام پر پیدل سفر کے دوران راستہ بھٹک گئے، جو پارک کے داخلی دروازے سے تقریباً 11 کلو میٹر دور ہے۔ لاشوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اس علاقے سے نکالا جائے گا جو شدید موسم اور دشوار گزار راستوں کے باعث انتہائی مشکل رسائی رکھتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کے خلاف سازش ہے،فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے قسمت اور مستقبل کے فیصلے کرنے کا حق صرف انہیں ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی قرار داد کی حمایت کرنے سے مسئلہ فلسطین پر پاکستا ن کا تاریخی موقف کمزور پڑے گا اور مسئلہ کشمیر کے حل پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان سمیت دیگر مسلمان ممالک کی جانب سے ٹرمپ کے غزہ دشمن منصوبہ کی حمایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان ممالک کی حکومتیں غزہ کی حقیقی معنو ں میں مدد نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میںکنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے رہائشیوں سے کے ایم سی کی جانب سے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کا معاملہ،عدالت نے کے ایم سی کو کنٹونمنٹ علاقوں سے ایم یو سی ٹی وصولی سے روک دیا۔عدالت نے کنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس کی وصولی کنٹونمنٹ بورڈز کا اختیار قرار دیتے ہوئے کے الیکٹرک کو کنٹونمنٹ علاقوں سے بجلی کے بل کے ذریعے ایم یو سی ٹی وصولی روکنے کا حکم دیا درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیت کاکہنا تھا کہ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ پہلے ہی کنزرونسی ٹیکس وصول کررہا ہے ، کے ایم سی کی جانب نے بجلی کے بل میں میونسپل چارجز بھی شامل کردیئے ہیں، بیک وقت دو ادارے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس نے پاکستان، بھارت اور پاکستان، افغانستان تنازعات میں ثالثی کی پیش کش کردی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے اسلام آباد میں انسٹیٹوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ روس پاکستان، بھارت اور پاکستان،افغانستان تنازعات میں ثالثی کے لیے تیار ہے۔روسی میڈیا کے مطابق روسی سفیرکا کہنا تھا کہ روس کو علاقائی سلامتی خصوصاً افغانستان کی صورتحال سے متعلق گہری تشویش ہے۔روسی سفیرکا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان کشیدگی اکثر بیرونی قوتوں کی وجہ سے بھڑکتی ہے، روس علاقائی امن اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے، ہم علاقائی سماجی ومعاشی ترقی میں تعاون جاری رکھنےکی حمایت کرتے ہیں۔البرٹ خوریف کا کہنا...
مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنمائوں علامہ ساجد رضا اسدی، سردار صفدر حسین خان، جمیل حسین گشکوری، ساجد حسین گشکوری نے راجن شاہ موڑ یونٹ کی تنظیم نو میں شرکت کی، اس موقع پر علی عمران، بخت علی اور دیگر موجود تھے، اجلاس کے اختتام پر کثرت رائے سے محمد ارشد کو یونٹ صدر منتخب کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں یونٹ سازی کا سلسلہ جاری ہے، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے منتخب اضلاع ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان، لیہ کی تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے، ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن، تحصیل لیہ، تحصیل چوبارہ میں یونٹ...
ملاقات کے دوران اے ٹی آئی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہتر جمہوری روایات وکلچر کے فروغ کیلئے ''طلبہ یونین'' پر عائد پابندی ختم کرکے طلبہ کو اپنے جمہوری حق کیلئے ''ایس او پیز'' کے ساتھ یونین کے الیکشن کروانے کی اجازت دی جائے، تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں پر تعلیمی اداروں میں مداخلت پر پابندی لگا کر صرف طلبہ کو تعلیمی اداروں میں مثبت سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدرفیصل قیوم ماگرے نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کیلئے سیاسی جماعتوں کا پہلا ایجنڈا مضبوط ومستحکم پاکستان ہونا چاہیے۔ تعلیمی نظام اور اداروں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ''طلبہ یونین'' پر عائد پابندی ختم کی...
اسلام آباد : وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی متعارف کردہ معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور معیشت درست سمت کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر تیزی سے کام جاری ہے، جس کے ذریعے ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ قوموں کی ترقی کے سفر میں چیلنجز آتے رہتے ہیں لیکن اتحاد اور مشترکہ کوششوں سے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ملکی ترقی میں ہر شعبے کا کردار ناگزیر ہے۔ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ...
9 مئی کو شرپسند عناصر کی جانب سے کی گئی جلاؤ گھیراؤ کی کارروائی کا ایک منظر—فائل فوٹو پنجاب کابینہ نے 9 مئی کیسز کے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تقرریاں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 9 مئی کیسز کے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئی، دورانِ اجلاس 9 مئی کے کیسز میں ریاستی مؤقف کی کمزور نمائندگی پر حکومت نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ درجنوں سماعتوں میں کئی اسپیشل پراسیکیوٹرز کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی نشاندہی پر ناقص کارکردگی والے پراسیکیوٹرز کی خدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر رہنماؤں کو 10،...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسلام آباد ای ٹیگ ای ٹیگ گاڑیوں پر ای ٹیگ
عبدالواسع نے کہا کہ مینارِ پاکستان گراؤنڈ، بادشاہی مسجد لاہور اور اس سے متصل پارکس میں 384 ایکڑ سے زائد رقبے پر اجتماعِ عام کے لئے خیمہ بستی قائم کردی گئی ہے جہاں پر ملک بھر سے آنے والے لاکھوں شرکاء کے تین روزہ قیام و طعام کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی پاکستان کے تحت 21 سے 23 نومبر تک مینارِ پاکستان لاہور میں “بدل دو نظام” کے عنوان سے ہونے والے اجتماعِ عام میں شرکت کے لئے خیبر پختونخوا وسطی سے قافلے چل پڑے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع کی ہدایت پر پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، خیبراور ضلع مہمند کےضلعی امراءنےاجتماع عام میں ماضی کے مقابلے میں ریکارڈ تعداد میں...
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باضابطہ طور پر بتایا ہے کہ لیڈر آف اپوزیشن کے تعین کا معاملہ ابھی زیر التوا ہے اور اسپیکر کی طرف سے اعلان کے بغیر اس پر کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ یہ بھی پڑھیں:این اے 18 کا ضمنی انتخاب: عمر ایوب کی غیر سیاسی اہلیہ مہم کیسے چلا رہی ہیں؟ یہ صورتحال ممبر قومی اسمبلی، ملک محمد عامر ڈوگر کے خط کے تناظر میں سامنے آئی، جس میں 6 اکتوبر 2025 کو اسپیکر کو ارسال شدہ خط کا حوالہ دیا گیا ہے۔ قواعد و ضوابط کی روشنی میں عمل قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط، رول 39 اور 398 کے مطابق ہر عام انتخابات کے بعد اور بعد میں کسی بھی وقت اسپیکر کو...
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وکلا کو نقصان پر لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ہرجانہ یا معاوضہ دیا جائے گا۔ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ، راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، جڑانوالہ، لالیاں، ملکوال، میاں چنوں، پسرور اور شکرگڑھ بار کے صدور اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کی عدالتوں سے انصاف تول کر کرنے کی اپیل ملاقات میں وکلا کے نمائندگان نے وزیرِ قانون کے وکلا کی فلاح و بہبود کے اقدامات، خاص طور پر لائرز پروٹیکشن ایکٹ پر خراجِ تحسین پیش کیا اور حکومت کے تعاون کو سراہا۔ وزیرِ قانون...
نارووال کے سرحدی علاقے میں مسکن سے بھٹکی مادہ سامبر ہرن کو ریسکیوکرکے طبی امداد دی گئی اور واپس اس کے قدرتی مسکن میں آزاد کردیا گیا۔ گزشتہ روز نارروال کے سرحدی کرپال میں مقامی لوگوں نے اپنےمسکن سے بھٹک کرانڈیا سے پاکستان آنیوالی مادہ سامبر ہرن کو پکڑ لیا تھا۔ واقع کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر نارروال محمدتیمورنے فوری ریسکیو ٹیم روانہ کی اور سامبر ہرن کو پنجاب رینجرز اورپولیس کی مدد سے بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔ پنجاب وائلڈلائف حکام کے مطابق مسلسل دوڑنے اور جھاڑیوں سے ٹکرانے کی وجہ سے سانبر معمولی زخمی تھی تاہم طبی امداد کے بعد اسے واپس اسکے حقیقی مسکن میں آ زاد کر دیاگیا/ سامبرہرن کلانچیں مارتی ہوئی واپس...
ایف آئی اے نے وزات مواصلات کے ملازم کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا،ایف آئی آر ذرج،تفتیش جاری،
ایف آئی اے نے وزات مواصلات کے ملازم کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا،ایف آئی آر ذرج،تفتیش جاری، WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے نے وزات مواصلات کے ملازم کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا،ایف آئی آر ذرج،تفتیش جاری،تفصیلات کے مطابق ملزم محمد ندیم ڈرائیور منسٹری آف کمیونیکیشن ،گورنمنٹ آفیشل اور سجاد علی ولد لیاقت علی ولد اسلام آباد کو مقدمہ ایف آئی آر نمبر 94/2025 مورخہ 30-10-2025 U/s 34, 109, R/419, P419 PC 1947 میں ان الزامات پر کہ انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ملی بھگت سے اربوں روپے کی خورد برد کی۔ شکایت کنندہ محمد عبدالباسط ولد مسعود خان ساکنہ پشاور سے 10...
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایک طرف ملت جعفریہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حال ہی میں دو شیعہ جوانوں عادل اور محمد حیدر کو قتل کردیا گیا لیکن انکے قاتل ابھی تک نامعلوم ہیں لیکن دوسری طرف بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں، چادر و چار دیواری کے تقدس کو مجروح کرتے ہوئے شیعہ نوجوانوں کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام شیعہ تنظیمات اور عمائدین کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف تشدد اور منفی پراپیگنڈے میں بتدریج اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ الائنس کے سینئر نائب صدر (قائم مقام صدر) علامہ...
امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام محرومیوں کے ازالے، ڈاکو راج، بے امنی، بیروزگاری اور مہنگائی سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، 21 تا 23 نومبر کو مینار پاکستان لاہور اجتماع عام میں کراچی تا کشمور عوام بھرپور شرکت کرکے بیداری کاثبوت دیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم 1973ء کے آئین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، نام نہاد فارم 47ء کی پیداوار جعلی حکومت نے عدلیہ کی رہی سہی آزادی ختم، صوبائی خودمختاری رول بیک، سویلین بالادستی کا اختتام اور جمہوریت کا جنازہ نکالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسے اور داماد نے ان کی میراث کو بوٹوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جاپان کی یونیورسٹی آف اوساکا میٹروپولیٹن کے محققین نے ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر، خاص طور پر آسٹیوپروسس کے مریضوں کے لیے ایک جدید اور غیر جراحی علاج دریافت کیا ہے، جو مستقبل میں روایتی سرجری کا متبادل بن سکتا ہے۔اس تحقیق کے مطابق مریض کی جسمانی چربی سے حاصل کردہ اسٹیم سیلز کو ہڈی بنانے والے خلیات میں تبدیل کیا جاتا ہے، اور انہیں چھوٹی تین بُعدی “خلیاتی گولیوں” کی شکل دی جاتی ہے جو اپنی ساخت اور کام کے لحاظ سے ہڈی جیسی خصوصیات اختیار کر لیتی ہیں۔ ان گولیوں کو بیٹا-ٹری کیلشیم فاسفیٹ کے ساتھ ملا کر فریکچر والے مقام پر انجیکشن کے ذریعے داخل کیا جاتا ہے۔ چوہوں پر کیے گئے تجربات میں اس...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ پورا ملک فردِ واحد کے قبضے میں دے دیا گیا ہے، ہر ادارہ حتیٰ کہ عدلیہ کو بے بس کر دیا گیا، 27ویں غیر آئینی ترمیم دراصل پاکستان میں بادشاہت کا آغاز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم 1973ء کے آئین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، نام نہاد فارم 47 کی پیداوار جعلی حکومت نے عدلیہ کی رہی سہی آزادی ختم، صوبائی خودمختاری رول بیک، سویلین بالادستی کا اختتام اور جمہوریت کا جنازہ نکالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسے اور داماد نے ان کی میراث کو بوٹوں تلے روند کر...
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی 30 نومبر کو کراچی میں یومِ تاسیس کے موقع پر شاندار جلسہ عام کرے گی۔ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سعید غنی، کی صدارت میں ہوا، جس کے دوران یومِ تاسیس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں ایک شاندار جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، جس میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے نظریے، جدوجہد اور تاریخی کردار کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم اجلاس میں وقار مہدی، رؤف ناگوری، ڈاکٹر شرمیلا فاروقی،...
یپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اسلام آباد کے تمام سیکٹرز کی بحالی و اپگریڈیشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) اسلام آباد کے تمام سیکٹرز کی بحالی و اپ گریڈیشن کا فیصلہ، چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ممبر انجینئرنگ، ڈی جی ورکس سمیت انجینئرنگ ونگ کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے تمام سیکٹرز میں بلا تفریق سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ازسر نو کار پیٹنگ اور پیچ ورک کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکٹرز کی...
انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا علان کر دیا جس میں فاسٹ بولر مارک ووڈ اور اسپنر شعیب بشیر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مارک ووڈ الیون میں شامل ان پانچ کھلاڑیوں میں سے ایک ہوں گے جن کے پاس آسٹریلیا میں ٹیسٹ کھیلنے کا پہلے سے تجربہ موجود ہے، دیگر میں بین اسٹوکز، جو روٹ، زیک کرالی اور اولی پوپ شامل ہیں۔ پینتیس سالہ ووڈ 2021-22 کے دورۂ آسٹریلیا میں بھی نمایاں تیز گیند باز تھے، جہاں انہوں نے 26.64 کی اوسط سے 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ مارک ووڈ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار تھے جو اب صحتیاب ہو چکے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ممکنہ ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلش اسپنر...
اسلام آباد میں منگل کے روز اپوزیشن اتحاد ’تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان‘ نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اپنی ملک گیر تحریک کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھرپور احتجاج کیا اور 21 نومبر، جمعہ کو پورے ملک میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف شدید ردعمل، یوم سیاہ اور مارچ کا اعلان کردیا احتجاج میں تحریک کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت مختلف جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔ مظاہرین نے ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آمریت مردہ باد، جمہوریت...
فائل فوٹو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسلامی بینکنگ کے نام پر زیادہ سود لینے کے معاملے پر بینکوں کو کمیٹی میں بلانے کا فیصلہ کرلیا۔سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی شریک ہوئے۔چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسلامی بینکنگ کے نام پر زیادہ سود لیا جا رہا ہے۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے سوال اٹھایا کہ اسٹیٹ بینک کیسے ایسا کر سکتا ہے؟ وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ یہ میرے علم میں نہیں تھا، اسٹیٹ بینک سے بات کروں گا، کمیٹی ارکان کے نکتہ نظر سے متفق ہوں۔ڈپٹی آڈیٹر جنرل نے کہا کہ آڈیٹر...
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں نمائش پر گرین لائن ٹریک پر پنک بسوں کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں محکمہ ٹرانسپورٹ میں خوش خبریاں ملیں گی، ڈبل ڈیکر بسیں شارع فیصل پر چلیں گی۔ کراچی: پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز 17 نومبر سے کیا جارہا ہے: شرجیل میمنسینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں عبداللّٰہ چوک سے نمائش چورنگی تک پنک بس سروس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک بسوں میں بھی خواتین کے لیے بسیں رکھیں گے۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ محکمے میں مفت...
نیویارک (ویب ڈیسک)گوگل نے اپنے جدید ترین اے آئی ماڈل جیمینائی تھری کے اجرا کا اعلان کر دیا۔خبرایجنسی کے مطابق کمپنی نے بیان میں کہا کہ جیمینائی 3 کثیرالنوع سمجھ بوجھ کے لیے دنیا کا بہترین ماڈل ہے اور یہ اب تک کا سب سے پاور فل ایجنٹک اور وائب کوڈنگ ماڈل ہے۔ گوگل نے بتایا کہ یہ ماڈل جدید تجزیاتی صلاحیتوں کی بنیاد پر بہتر بصری پیشکش اور گہرے تعاملات فراہم کرتا ہے، جو اہم اے آئی بنچ مارکس پر ظاہر ہوئی ہیں۔ گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ جیمینائی 3 ہمارا سب سے ذہین ماڈل ہے، جو جیمینائی کی تمام صلاحیتوں کو یکجا کرتا ہے تاکہ آپ کسی بھی خیال کو حقیقت...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے دل کے عارضے میں مبتلا کمسن بچی زینب سے ملاقات کی۔ وائرل ویڈیو میں بچی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے شکوہ کرتی ہے کہ یہ ڈاکٹرز علاج کو بالکل نہیں سمجھتے ان کو یونہی بڑا بنایا ہوا ہے اور ہم بھی مجبوری میں ان سے علاج کرا لیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: متنازع بیان، وزیر داخلہ نے سہیل آفریدی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ جب آپ ڈاکٹر بن جاو گی تو سب ٹھیک کر دو گی جس پر بچی کہتی ہے کہ ان کو آپ ٹھیک کرو نا آپ سرکاری بندے ہو یہ آپ کا کام ہے۔ بچی:...
ویب ڈیسک: سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے، اس سلسلے میں خواتین کے لیے مزید پنک بسیں شروع کی جا رہی ہیں جو بی آر ٹی کے مختلف روٹس پر نظر آئیں گی۔ گرین لائن منصوبے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کی پہلی بی آر ٹی میں خواتین کے لیے پنک بسز چلائی جا رہی ہیں اور بی آر ٹی گرین لائن میں بھی خواتین کے لیے الگ اسپیس مختص کی جائے گی۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم...
وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے،وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو کنٹونمنٹ علاقوں سے ایم یو سی ٹی وصولی سے روک دیا۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے رہائشیوں سے کے ایم سی کی جانب سے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ پہلے ہی کنزرونسی ٹیکس وصول کررہا ہے۔ کے ایم سی کی جانب نے بجلی کے بل میں میونسپل چارجز بھی شامل کردیئے ہیں۔ بیک وقت دو ادارے میونسپل ٹیکس وصول کررہے ہیں۔ کنٹونمنٹ علاقوں سے کے ایم سی میونسپل ٹیکس وصول نہیں کرسکتا۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے ایم سی کے مقابلے میں زائد ٹیکس وصول کررہا...
اسلام آباد پولیس نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے سلسلے میں جاری ٹریفک ایڈوائزری میں شہریوں کو ممکنہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک موومنٹ کے دوران رش کے اوقات میں سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور نائنتھ ایونیو پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس کے باعث ان شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے باعث ریڈ زون کی اہم سڑکیں عارضی طور پر بند اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر کے لیے 15 سے 20 منٹ اضافی وقت رکھ کر روانہ ہوں تاکہ کسی پریشانی سے...
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے علی مسجد جہانگیر آباد، شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کے بعد تدفین ان کے آبائی قبرستان شیخوپورہ میں ہوگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان بھر کے وکلا نے 27ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کے لیے فیصلہ کن جدوجہد کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر لاہور ہائی کورٹ بار ملک آصف نسوانہ کا کہنا ہے کہ دسمبر 2025 میں لاہور اور کراچی سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس، وکلا کی ریلی، 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار کے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سینیئر وکیل منیر اے ملک نے کی جبکہ چیئرمین پاکستان بار کونسل منیر اے ملک،...
فوٹو: اسکرین گریب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ماسکو میں ملاقات ایس سی او سربراہان حکومت اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اسحاق ڈار کی ماسکو میں صدر پوٹن سے ملاقاتنائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت...
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم کے باوجود آئی جی اسلام آباد کی متعلقہ اداروں کے ساتھ میٹنگ نہ ہو سکی۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو دو ہفتوں میں اے این ایف، پرائیویٹ اسکولز اتھارٹی اور دیگر حکام سے میٹنگ کی ہدایت کر دی۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ جہاں امن و امان کا مسئلہ اہم ہے، وہیں منشیات کا خاتمہ بھی انتہائی اہم ہے، سیکیورٹی اقدامات کے باوجود کچہری میں دھماکا ہوگیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر آئی جی کی مصروفیات تھیں، جلد میٹنگ ہوجائے گی۔دوران...
سندھ ہائی کورٹ— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی کو کنٹونمنٹ کے علاقوں کے رہائشیوں سے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔عدالت نے کنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس کی وصولی کنٹونمنٹ بورڈز کا اختیار قرار دیدیا۔عدالت نے کے الیکٹرک کو کنٹونمنٹ علاقوں سے بجلی بل کے ذریعے ایم یو سی ٹی وصولی روکنے کا حکم دیا۔ کراچی: بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کیخلاف کیس، کے ایم سی کی مہلت کی استدعا سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بل کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ پہلے ہی کنزرونسی ٹیکس وصول کر...
ویب ڈیسک : وفاقی وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں یکساں نظام صلوٰۃ کے نفاذ سے متعلق اہم فیصلے کر لیے ہیں۔ وفاقی وزارت مذہبی امور کے نظام صلوٰۃ سے متعلق ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جڑواں شہروں کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت پر اذان اور باجماعت نماز کی ادائیگی ہوگی۔ اس بارے میں جلد ہی اذان اور نماز کے شیڈول کا کیلنڈر بھی جاری کیا جائے گا، نماز جمعہ کے خطبہ کے موضوع کے حوالے سے علمائے کرام نے فہرست تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ بجٹ کی کمی یا بد انتظامی؟اساتذہ کو3ماہ کی تنخواہیں نہ ملیں وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علما کرام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس کا استعمال روزمرہ معمول کے طور پر کرتے ہیں، مگر بہت کم صارفین اس حقیقت سے واقف ہیں کہ صرف ایک ویب پیج کھولنے سے بھی وہ اسپیس ایکس کے طویل المدتی خلائی منصوبوں خصوصاً مریخ مشن کی فنڈنگ میں حصہ ڈال رہے ہوتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بظاہر یہ بات حیرت انگیز لگتی ہے، لیکن درحقیقت اسٹارلنک کی کاروباری حکمت عملی اور اسپیس ایکس کی مجموعی پالیسی ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح جڑی ہوئی ہیں کہ صارفین کے معمولی اقدامات بھی خلائی تاریخ کی بڑی پیش رفتوں میں کردار ادا کر جاتے ہیں۔اسٹارلنک کے ہر صارف سے وصول کی جانے والی ماہانہ فیس نہ صرف کمپنی کے انٹرنیٹ...
شاہد سپرا:لیسکو نے بڑے کمرشل و صنعتی صارفین کے لیے 1 بار پھر 2میٹر لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ جون میں لیسکو نے صارفین کے کنکشنز پر ایل ٹی سمارٹ میٹرز لگانے کا حکم دیا تھا اور بیک اپ میٹرز کی تنصیب پر پابندی عائد کی گئی تھی تاکہ کنٹرول روم میں ڈیٹا محفوظ رہے۔ تاہم، ڈیٹا میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کے بعد پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب صارفین کے کنکشنز پر نان اے ایم آئی سمارٹ میٹرز بطور بیک اپ لگائے جا سکیں گے اور یہ کسی بھی کمپنی کے میٹر ہو سکتے ہیں۔ قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری
وفاقی آئینی عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹور کے برطرف سیل مین مزمل رفیق کی برطرفی کے کیس میں سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار کو کیس کی تیاری کے لیے وقت دیا اور وکیل سے مشورہ لینے کی ہدایت کی۔ مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آج سے بند، ملازمین کے لیے 28 ارب کا پیکج منظور جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنایا جائے اور عدالت میں براہِ راست درخواست دائر کرنے کے بجائے قانونی مشورہ لیا جائے۔ عدالت نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے آئندہ سماعت میں وضاحت طلب کی۔ درخواست گزار مزمل رفیق نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ سے برطرفی کے خلاف انہوں...
چین میں ایک شخص کی ذاتی زندگی نے سوشل میڈیا پر اخلاقی بحث چھیڑ دی ہے۔ 57 سالہ گُوئی جون من نے اپنی بیوی ژان وین لیان کو 2017 میں وفات کے بعد کرائیونکس کے ذریعے منجمد کرایا تھا۔ وہ چین میں اس طریقے سے محفوظ کی جانے والی پہلی شخصیت بنی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے حیرت انگیز خبر، 28 سال بعد برف سے لاش برآمد ان کا جسم شانڈونگ یِن فنگ لائف سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں -190 ڈگری سینٹی گریڈ پر ایک بڑے کرائیونک ٹینک میں محفوظ ہے، جس کے لیے گُوئی نے 30 سال کا معاہدہ کیا تھا۔ تاہم، حالیہ انٹرویو میں سامنے آیا کہ گُوئی 2020 سے وانگ چون شیایا...
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت اور سول آرمڈ فورسز کو مزید رقم دینے کے علاوہ دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی۔ وزیرخزانہ اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپیکی منظوری دیدی گئی۔ اس کے علاوہ سول آرمڈ فورسزکو مزید 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں دفاعی خدمات کے منصوبوں کیلئے 50 ارب روپی کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظورکی گئی، پاسکو کے خاتمے اوراس کے لیے خصوصی ادارہ قائم...
’وفاق کے خلاف سخت مؤقف، تھانوں اور اسپتالوں پر چھاپے‘ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا مہینہ کیسا گزرا؟
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو منصب سنبھالے ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے، جس میں انہوں نے وفاق کے حوالے سے سخت مؤقف اپنایا، عوامی رابطہ مہم تیز کی اور سیاسی طور پر بھی خاصے سرگرم رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تو وفاق کی جانب سے اس فیصلے کی سخت مخالفت سامنے آئی۔ تاہم طویل تاخیر اور رکاوٹوں کے بعد سہیل آفریدی نے 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے، سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کی کوشش اور کابینہ کی تشکیل وزیراعلیٰ...
وزیراعظم سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات: گورو دواروں میں سہولت فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، شہباز شریف
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات اور گوردواروں کی دیکھ بھال اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ میں مقیم سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ سے گفتگو میں کیا، جنہوں نے منگل کو ان سے ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان آمد پر جسدیپ سنگھ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سے مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی...
باکو (نوائے وقت رپورٹ) وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے ملائیشیا کے وزیر مواصلات سے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے ملائشیا اور پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔ شزا فاطمہ نے دونوں ملکوں میں ڈیجیٹل پالیسی ڈائیلاگ شروع کرنے کی پیش کش کی۔ وفاقی وزیر نے اے آئی‘ ڈیٹا سائنس میں ٹیلنٹ موبیلسٹی اور سکل الائنمنٹ کی تجاویز دیں۔ سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل مواد میں مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری اور 6لاکھ سے زائد پروفیشنلز ہماری قوت ہیں۔ وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ آذربائیجان کے آسیان خدمت سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ ای۔ گورننس ‘ شہری سروس ڈلیوری اور ڈیجیٹل...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان سے سپریم کورٹ بار کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سپریم کورٹ بار کے صدر ہارون الرشید نے کی وفد نے عدالت کے ججز سے بھی ملاقات کی۔ چیف جسٹس ار دیگر ججز کو مبارکباد دی۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 27ویں ترمیم کی گونج ہے، اس کے بعد 28ویں 29 ویں اور 30ترامیم آئیں گی، مگر حکمران ان ترامیم کے بعد بھی قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ جماعت اسلامی نے ایسی تمام ترامیم کو مسترد کر دیا ہے وہ وقت جلد آنے والا ہے جب یہ ترامیم واپس ہوں گی۔ جب عوام کے جمہوری حقوق سلب کیے جائیں گے تو لوگوں کے اندر مایوسی اور انارکی پھیلے گی جس کی ذمہ دار کوئی حکومت نہیں ریاست ہو گی۔ ملک میں ظلم کا نظام ہے اور یہ طاقتور کے ہاتھ کی چھڑی بن چکا ہے۔ جماعت اسلامی کا اجتماع...
معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مشورہ دیا ہے کہ اپنی مصروفیت میں سے وقت نکال کر نانی یا دادی کے ساتھ بیٹھیں اور اُن کے ساتھ چائے پراٹھا کھا کر زندگی کو انجوائے کریں۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں منعقدہ اپنی نئی آنے والی فلم نیلوفر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عمار رسول کی ہدایت کاری میں نیلوفر فلم بنائی جارہی ہے جو رمانوی کہانی پر مبنی ہے اور ہدایت کار ہی اس کے مصنف بھی ہیں۔ فلم میں فواد خان، ماہرہ کے علاوہ مدیحہ امام، بہروز سبزواری سمیت دیگر بھی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کے شریک پروڈیوسر فواد خان بھی ہیں۔ یاد رہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلیے علاج کی بروقت فراہمی کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پیر کے روز خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بلا کر ان کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو ان کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیر اعلیٰ نے علاج کے منتظر آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلیے خصوصی ہدایات جاری کیں اور شہریوں کو فوری مدد کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو خصوصی افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ...