2025-07-26@12:57:18 GMT
تلاش کی گنتی: 318

«محمد الضیف کو»:

(نئی خبر)
    محمود اچکزئی کا پی ٹی آئی کو مذاکرات ختم کرنے، نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار...
    اسلام آباد:تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ...
    ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار شخص کو باندرا پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے جہاں ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سیف علی خان پر گزشتہ روز نامعلوم حملہ آور کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں وہ بری طرح زخمی ہوئے تھے پھر یہ قیاس آرائیاں سامنے آئیں کہ حملہ آور نے اداکار سے 1 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ تاہم جوائنٹ کمشنر ستیا نارائن چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور کی جانب سے 1 کروڑ روپے کے مطالبے کی بات غلط ہے یہ محض چوری کی کوشش کا واقعہ تھا اور...
    اسلام آباد:190ملین پاونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سزا پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا رد عمل سامنے آگیا۔ اپنے ایک بیان میں سینئر رہنما ا ستحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ القادر ٹرسٹ میں بانی پی ٹی آئی کو 14سال قید کی سزا قانون کی حکمرانی کا مظہر ہے، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی نے اختیارات سے تجاوز اور قومی خزانے میں خرد برد کا خمیازہ بھگتا ہے، القادر ٹرسٹ ریفرنس کے فیصلے نے بانی پی ٹی آئی کی کرپشن کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوڑ دی: ۔ ان کے چہرے پر چڑھا ہوا ایمانداری کا مصنوعی خول اترگیا،یقیناً لوگ اب حقیقت جان گئے ہیں: انہوں نے...
    بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنادیا گیا۔ روالپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق جرمانہ نہ دینے پر عمران خان کو مزید 6 ماہ اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ مزید قید ہوگی۔
    راولپنڈی (صغیر چوہدری) 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ بشری بی بی کو 7 سال قید سنا دی گئی اڈیالہ جیل میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنایا اس دوران عمران خان انکی اہلیہ بشری بی بی اور انکے وکلا بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔عمران خان کی بہن علیمہ خان اور بیرسٹر گوہر بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ 13 جنوری کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کی عدم موجودگی کے باعث کیس کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا تھا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 13 جنوری کو ملزمان کی عدم پیشی پر فیصلہ سنانے...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ  انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے ، امید ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس  کا تین بار فیصلہ موخر ہونے سے شکوک و شبہات نے جنم لے لیا ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے، القادر ٹرسٹ کیس حکومت کا جعلی مقدمہ ہے، القادر کیس میں پیسہ بیرون ملک سے آیا، ریاست کے فلاحی منصوبے پر خرچ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سیرت النبیۖ سے روشناس کرانے پر حکومت بانی پی ٹی آئی کو سزا دینے کی کوشش کر رہی ہے، نوجوانوں کو سیرت النبیۖ سے روشناس کرانا جرم ہے تو یہ...
    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ ہم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑے ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت کیخلاف جدوجہد میں اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ علماء نوجوان نسل کو الحادی فکر سے بچائیں۔ دین کا درست اور حقیقی تصور پیش کرنا آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔بطور مسلمان ہمیں اپنی زندگیوں میں اسلامی اقدار اور اخلاقی اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ علماء کو نوجوانوں کے ذہنوں میں پیدا ہونیوالے سوالات کا جواب دینے...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امید ہے پی ٹی آئی کل اپنے تحریری مطالبات پیش کرےگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بال ہمارے کورٹ میں آئی تو اس کو مثبت انداز میں آگے بڑھائیں گے، گنتی کے لحاظ سے مذاکرات کا کل تیسرا روز ہے لیکن عملا پہلا دور ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان سیاسی قیدی، امید ہے جلد کوئی خوشخبری سامنے آئےگی، بیرسٹر گوہر انہوں نے عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جیل کے اندر ملاقات کا اپنا ضابطہ موجود ہے، ہم بیسیوں مرتبہ نواز شریف سمیت...
    جنگ فوٹو  نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے شہباز شریف کی قیادت میں مختصر وقت میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان کی حکومت جمہوری استحکام کے لیے فوج کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن قائم کیے ہوئے ہے۔اسحاق ڈار نے روزنامہ ’جنگ‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت تمام مشکلات کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تعلق ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے نہایت اہم ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف اپنی مدت کے پورے 5 سال وزیرِ اعظم رہیں گے اور پاکستان...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ انسانی فلاح کے منصوبوں کو نشانہ بنانا مسلم لیگ ن کا پرانا وطیرہ ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں دنیا کے واحد کینسر ہسپتال شوکت خانم کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی، اب سیرت النبیۖ پر قائم القادر یونیورسٹی کے پیچھے پڑ گئے ہیں، القادر یونیورسٹی میں اسوہ حسنہ کی تعلیم دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سیرت النبیۖ سے روشناس کرایا جا رہا ہے، 2022 سے اب تک یونیورسٹی نے ریاست کو اربوں روپے کا منافع بھی فراہم کیا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے  کہا   کہ ن لیگ نے خود تو ابھی تک ایک بھی ڈھنگ...
    لاہور؍ فیروز والہ؍ بہاولپور؍ شیخوپورہ (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) بہاولپور ڈویژن کے 3011 طلبہ کیلئے 17کروڑ 32لاکھ روپے کے ہونہار سکالر شپ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود جاکر چیک تقسیم کردیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بغداد الجدید کیمپس میں بہاولپور ڈویژن کے طلبہ میں ہونہار سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف تقریب میں موجود طلبہ میں گھل مل گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے برٹش جونیئر چیمپئن شپ انڈر 13 جیتنے والے سکواش پلیئر سہیل عدنان کو ساتھ بٹھا لیا اور 50لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی دیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں اور بات چیت کی۔ تقریب میں شریک طلبہ نے جوش وخروش کا اظہار کیا اور...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد کی جانب سے سالانہ تقریب ختم بخاری شریف ،دستار فضیلت و تکمیل حفظ القرآن 20 جنوری کو ہوگی۔ تیاریاں جاری۔ تقریب میں جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق ،سابق مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدای صدیقی ،جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ،صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز ،جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید، جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظماعلی محمد افضل ،سندھ کے منتظم حافظ حذیفہ احمد خان و دیگر رہنما خطاب کریں گے ،جبکہ شیخ الحدیث مولانا عبدالصمد ختم بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہتمم مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد مولانا لیاقت علی بروہی نے کہا ہے...
    چند ماہ قبل بنگلہ دیش میں اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر، احسن منصور نے ممتاز اخبار، فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بیگم حسینہ واجد کے ساڑھے تیرہ سالہ دور (جنوری 2009ء تا اگست 2024ء )میں ان کے حواری سیاست دانوں، صنعت کاروں اور کاروباریوں نے مرکزی بینک کے ذریعے ’’سترہ ارب ڈالر‘‘ کی منی لانڈرنگ کی۔ معنی یہ کہ یہ رقم غیر قانونی طور پہ بیرون ملک بھجوائی گئی۔  انھوں نے اہم انکشاف یہ کیا کہ یہ جرم انجام دینے میں فوجی افسر اور سرکاری افسر مجرموں کے سہولت کار بنے رہے۔ اس انکشاف سے عیاں ہے کہ بنگلہ دیش میں پورا حکمران طبقہ ساڑھے تیرہ سال تک سرکاری خزانہ لوٹنے میں لگا رہا۔ حتی کہ...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم آمد ، نئے سال اور سالگرہ کا کیک کاٹا۔  محسن نقوی نے ضعیف العمر شہریوں کی کفالت اور ان کی بہترین دیکھ بھال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خراج تحسین پیش کیا ، کہا کہ اولڈ ایج ہوم میں ضعیف العمر افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی نے بے حد متاثر کیا ،  اس کار خیر میں پہلے بھی ساتھ تھے اور اب بھی اس ادارے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم کی وسعت اور رہائشیوں کو سہولیات کی مزید فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون پیش کریں گے ۔  ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے پرواز کی پیرس روانگی پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یورپ کے لیے پی آئی اے پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت ملے گی، اوورسیز پاکستانی پاکستان سے یورپ جانے والی براہ راست پروازوں سے مستفید ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پروازوں کی بندش سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اور اس کی ساکھ متاثر ہوئی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کیا، یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے اب دوبارہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔ یہ بھی پڑھیے:نئے سال کے آغاز پر پی آئی اے نے...
    اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) خالصتان رہنما گرپتونت سنگھ نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان کے سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سکھوں کی تنظیم ’’کھس فار جسٹس‘‘ کے جنرل کونسلر، گرپتونت سنگھ پنوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے، پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کیلیے پختہ لگن کی عکاسی کرتی ہے۔گرپتونت سنگھ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلیے وزیراعظم شہباز شریف کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کا حالیہ بیان جس میں آپ نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی تائید کی، بروقت اور قابل ستائش ہے‘‘ پاکستان...
    اپنے ایک جاری بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہر دور میں معصوم جانوں کو نگلنے کی روایت پر عمل کرتی رہی ہے، ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلانا مسلم لیگ (ن) کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے 26 نومبر کو انسانی حقوق کی پامالی کی نئی داستان رقم کی، انسانی حقوق کی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کی سانحہ ڈی چوک پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ اپنے ایک جاری بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہر دور میں معصوم جانوں کو نگلنے کی روایت پر عمل کرتی رہی ہے،...