2025-09-24@21:18:24 GMT
تلاش کی گنتی: 431

«آوازا اعلامیہ»:

(نئی خبر)
    کراچی: برطانیہ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کے لیے آج پاکستان پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پیر سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی، برطانوی ٹیم سی اے اے کے لائسنسنگ، ائیروردینیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کا آڈٹ کرے گی۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کی صدارت پاکستان سی اے اے کی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ دی جائے گی،27 جنوری سے 6 فروری تک برطانوی ٹیم پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی۔ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر 2020 سے برطانیہ میں لگی پابندی ختم...
    ترجمان نے بھارتی حکمرانوں کے دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بھارتی قیادت سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے تو دوسری طرف کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی سمیت حریت پسند تنظیموں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے والے بھارت کے پاس اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں علاقے پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں کے سیاسی اور انسانی حقوق کی...
    مظفر آباد(صباح نیوز) متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین اور حزب المجاہدین کے امیر سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں کا کشمیری حریت پسند عوام پر ظلم و جبر کا راج قائم ہے۔مظلوم کشمیری مسلمانوں کے خون سے ان کے ہاتھ ر نگین ہیں،ان حالات میں ان کا یوم جمہوریہ منانا مظلوم و بے بس انسانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ سید صلاحالدین احمد نے متحدہ جہاد کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 77سال سے کشمیر پر اپنا ناجائز فوجی قبضہ جمایا ہوا ہے، سات دہائیوں سے زیادہ اس عرصے کے دوران لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا گیا،ہزاروں بستیوں کو تاخت تاراج،اربوں مالیت کی پراپرٹی کو...
    وادی نیلم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقے ہلمت میں میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ وادی نیلم میں موسم کی شدت کے باوجود اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائیگی، شاہرائے نیلم موسم کی شدت اور شدید برفباری کے باوجود تاو بٹ تک کھول دی گئی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقے ہلمت میں میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں...
    سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق 27 جنوری کو کورٹ روم نمبر 2  میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوگی۔ اسلام آباد سے عدالت عظمیٰ کے اعلامیہ کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔  سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت لارجر بینچ کرے گا۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق کورٹ روم نمبر 2 میں داخلہ خصوصی پاسز سے مشروط ہوگا اور انہیں کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے کیسز مقرر ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق وکلا اور صحافی جو روزانہ کی بنیاد پر سپریم کورٹ آتے ہیں ان کو بھی پاسز جاری ہوں گے، دیگر وکلا اور صحافی کورٹ روم نمبر 6 اور 7 میں آڈیو...
    سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت لارجر بینچ کریگا۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق کورٹ روم نمبر 2 میں داخلہ خصوصی پاسز سے مشروط ہوگا اور انہیں کو داخلے کی اجازت ہوگی، جنکے کیسز مقرر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق 27 جنوری کو کورٹ روم نمبر 2 میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوگی۔ اسلام آباد سے عدالت عظمیٰ کے اعلامیہ کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت لارجر بینچ کرے گا۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق کورٹ روم نمبر 2 میں داخلہ خصوصی پاسز سے...
    واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب حف برداری کے بعد تمام مذاہب کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی جس میں مسلمانوں کی نمائندگی ایک امامِ مسجد ڈاکٹر محمد فراسر رحیم نے کی۔واشنگٹن کے نیشنل کیتھیڈرل کے چرچ میں ہونے والی تمام مذاہب کی دعائیہ تقریب میں قرآن کی تلاوت کی گئی اور اذان بھی دی گئی۔ امریکا کی دی نیشنز مسجد کے پیش امام ڈاکٹر محمد فراسر نے تلاوت کلام پاک کرتے ہوئے سورہ حدید کی آیت 4 سے 7 سنائی۔ان آیات میں اللہ کی قدرتِ کمال اور کامل اختیار کے ساتھ ساتھ زمین اور آسمان کے بننے کے عمل کو بیان کیا گیا ہے۔تلاوتِ کلام کے بعد دی نیشنز مسجد کے مؤذن ڈاکٹر...
    خواجہ سلیمان صدیقی ودیگر تاجر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی تجاوزات کے خلاف کاروائی کی آڑ میں ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن دکانیں کرانے کا سلسلہ بند کرے، ضلعی انتظامیہ ملتان اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان انتظامیہ نے تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرنی ہے تو چھوٹی بڑی شاہرواں پر کرے۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور انجمن تاجران چوک بازار کے زیرِاہتمام ضلعی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان، اے سی سٹی، اے سی صدر کا تجاوزات کی آڑ میں تاجروں کی دکانیں گرائے جانے کے خلاف حسین اگاہی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، سینیئر وائس چیئرمین...
    ڈی آئی خان: کرم میں قیام امن کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،ا س دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں جب کہ سامان رسد لے کر قافلہ آج پاڑا چنار کیلیے روانہ ہوگا۔   سرکاری ذرائع کے مطابق بگن میں 19 سے 21 جنوری تک  سول ایڈمنسٹریشن، پولیس اور  دیگر سکیورٹی اداروں نے مل کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ سرچ اینڈ کلیئرنس  آپریشن کے دوران مقامی مشران اور عوام نے بھرپور تعاون کیا اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ یہ کامیابی علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کی طرف ایک اہم...
    شہدادپور (نمائندہ جسارت) انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر ایسوسی ایشن اور شہدادپورین گروپ کے زیر انتظام عظیم الشان پروگرام ’’محفل حسن نعت‘‘ 30 جنوری کو متصل گراؤنڈ مصطفائی مسجد ہرداسپورہ (سابق خالد کلب دائرہ الاسلام گرائونڈ) بعد نماز عشاء منعقد کیا جائے گا جس میں تنزانیہ ، سعودیہ اور مصر کے بین الاقوامی معروف قراء عیدی شعبان تنزانیہ ، قاری احمد ھیجا تنزانیہ ، قاری محمد داؤد تالقانی سعودیہ و دیگر ملکی غیر ملکی نامور قاری حضرات تشریف لائیں گے۔ پروگرام کے منتظم سید محسن علی ایڈووکیٹ، جہانگیر عالم بھٹی ، سید عظیم شاہ و دیگر کے علاوہ استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین خالد ظہور بیگ ممبران منیر احمد نربان سید ارشاد عالم لاری سید طاہر علی ڈاکٹر نعیم اختر محمد عارف...
    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بگن، پستہ ونی اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کی جارہی ہے، بگن ڈاڈ قمر اور ملحقہ قریبی پہاڑوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقوں میں شرپسندوں کیخلاف کارروائیاں تیسرے روز بھی جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف جاری کارروائیاں کے دوران کرفیو نافذ ہے، لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے دستے بھی موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بگن، پستہ ونی اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کی جارہی ہے، بگن ڈاڈ قمر اور ملحقہ قریبی پہاڑوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے ہیں،حکومت نے بندش کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے سی این جی اسٹیشنز کھولنے سے متعلق اعلامیہ جاری کیا،یاد رہے گزشتہ روز محکمہ داخلہ نے سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ دوسری جانب وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہورہی ہے،طلب پورا کرنے کیلئے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ گیس کی لیکج اور چوری میں فرق ہے،بلوچستان میں صرف 39فیصد گیس بلوں کی وصولی ہوتی ہے،گزشتہ 4سال کے دوران گیس کاایک بھی نیاکنکشن نہیں دیا گیا۔گیس کے نئے ذخائر کی دریافت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی  پی ٹی آئی کوجیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی  پی ٹی آئی کوجیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کو جیل سہولیات سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کردیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ اڈیالہ جیل کا نمائندہ آئندہ سماعت پر پیش ہو۔ کبریٰ خان نے فروری میں شادی کی تصدیق کردی بانی نے ٹرائل کورٹ آرڈر کیخلاف ہائیکورٹ میں...
    فائل فوٹو۔ موریطانیہ کشتی حادثے میں ایک اور جاں بحق پاکستانی نوجوان کی ایجنٹوں کے ہاتھوں پھنسنے کی کہانی سامنے آگئی۔ موریطانیہ کشتی سانحہ میں سیالکوٹ کا 18 سالہ ابوبکر بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے، نواحی علاقے دھرم کوٹ سے تعلق رکھنے والے ابوبکر کے والد کا کہنا ہے کہ ایجنٹ نے 15 روز میں اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ ایجنٹوں نے 13 روز تک کشتی کو سمندر میں روکے رکھا۔ بیٹے کو کشتی میں تشدد کر کے مارنے کے بعد سمندر میں پھینک دیا گیا۔ بیٹے کو اسپین بھجوانے کےلیے ایجنٹ اعجاز کو 34 لاکھ روپے دیے تھے۔ یہ بھی پڑھیے موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق گجرات کے 9 افراد کی...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مہران ورکرز یونین (سابقہ سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم عباسی اور دیگر عہدیداران نے اپنے بیان میں ادارے کی انتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ مینیجنگ ڈائریکٹر واسا/ حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن 13 دسمبر کو ادارے میں تعینات ہوئے تھے، لیکن آج تک منیجنگ ڈائریکٹر نے واسا کارپوریشن کے ملازمین کو ریلیف نہیں دیا، نہ ہی کوئی تنخواہ ادا کی، واسا ملازمین اس وقت بھی تقریباً 11 ماہ کی تنخواہوں اور 11 ماہ کی پنشنز سے محروم بھوک اور افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ملازمین کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور وہ یوٹیلیٹی بلز، بچوں کی اسکول کی فیس حتیٰ کہ پنشنوں سے محروم واسا ملازمین بیوائیں اور یتیم...
    امریکا کے انتہائی موقر اخبار واشنگٹن پوسٹ کا وجود بھی خطرے میں پڑگیا ہے۔ اخبار کے 400 سے زائد ملازمین نے ایک مشترکہ خط میں اخبار کے مستقبل کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ارب پتی آجر اور صنعت کار جیف بیزوز سے ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے۔ جیف بیزوز واشنگٹن پوسٹ کے مالک ہیں تاہم وہ کبھی کبھار ہی واشنگٹن میں اخبار کے دفتر میں قدم رکھتے ہیں۔ این پی آر کی رپورٹ کے مطابق خط میں ملازمین نے لکھا ہے کہ اخبار کی انتظامیہ نے تمام ملازمین کو اعتماد میں لیے بغیر چند ایسے فیصلے کیے ہیں جن سے اخبار کی ساکھ داؤ پر لگ گئی ہے۔ نیوز اور ویوز کے حوالے سے اخبار...
    مردان میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق مردان میڈیکل کمپلیکس ایک طبی ادارہ ہے جس کا اس واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ’یہ ایک ذاتی فعل ہے، جسے ادارے سے منسوب کرنا اور بدنام کرنا افسوسناک امر ہے جس سے گریز کیا جانا چاہیے۔‘ یہ بھی پڑھیں: مردان: سرکاری اسپتال میں خاتون سے زیادتی،’کئی روز تک دوست کے ساتھی نے اپنے ساتھ رکھا‘ اعلامیے کے مطابق انتظامیہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ملازمین سے خود کو الگ کرتے ہوئے اس واقعے پر افسوس...
    اکوڑہ خٹک:خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف دارالعلوم حقانیہ میں مولانا حامد الحق حقانی سے ملاقات کررہے ہیں
    عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی سستی کرنے کے بجائے مہنگی دے ہمیں منظور ہے مگر دے تو سہی۔ ایسی سستی بجلی کا کیا کرنا جس کی وجہ سے آئے روز گھریلو الیکٹرانک کا سامان جل کر تباہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی مکمل طور پر جام کر دیا۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام سمیت طلبہ و طالبات کا جینا بھی دو بھر کر دیا، گھریلو خواتین عاجز آ کر رہ گئیں، تاجر برادری بری طرح متاثر جب کہ بینکوں کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔سستی بجلی نے تمام مکاتب فکر کو بری طرح چکرا کر رکھ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں بجلی تو...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)مدارس دینیہ کا فیضان تا روزقیامت جاری رہے گا۔ مدارس و اسلام کے بدخواہ دنیا و آخرت میں رسوا ہونگے۔ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں دینی مدارس کا نمایاں کردار ہے۔ دینی مدارس حق کی اس معراج پر کھڑے ہیں جہاں دنیا کا باطل اپنی پوری قوت کیساتھ مدمقابل ہے۔ بخاری شریف قرآن کریم کے بعد سب سے بڑی معتبر کتاب ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملک کے نامور عالم دین شیخ الحدیث مولانا شیخ محمد ادریس، سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید، مولانا سلمان الحق حقانی، جمعیت علماء سلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان،مولانا عظیم اللہ عثمان،آفاق خان نے جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں 40 ویں سالانہ جلسہ دستار فضیلت و 17 ویں تقریب ختم بخاری سے...
    ویب ڈیسک —  بائیڈن انتظامیه نے جدید ترین مصنوعی ذہانت کے ’مائیکروپراسیسر‘ کی برآمد، اور اس کی ملکیت اور اے آئی سسٹمز کے صارفین کے باہم رابطوں کے قواعد سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ انہیں چپ بھی کہا جاتا ہے۔ قانون کو 120 دنوں کے لیے عوامی تبصروں اور ردعمل کے لیے پیش کیا جائے گا۔ نئے قانون کے بارے میں امریکی انتظامیہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس کی ضرورت ہے۔ اعلان کردہ قانون میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ قابل اعتماد شراکت دار ممالک کی کمپنیاں، جدت و اختراع کو فروغ دینے کے لیے اس ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی تک کیسے رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔...
    —فائل فوٹو ضلعی انتظامیہ ہنگو نے کمشنر کوہاٹ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ٹرکوں کی نقل و حمل کی ضلعی انتظامیہ ہنگو کو پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی۔خط میں کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگو کو کرم کانوائے کے حوالے سے کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی، آگاہ نہ کرنے پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ غذائی اجناس کے قافلے کے ضلع ہنگو سے گزرنے کے حوالے سے ریکارڈ فراہم کیا جائے۔  یہ بھی پڑھیے کرم، مورچوں کی مسماری شروع، اسلحہ بھی جمع کیا جائیگا، ٹیمیں تشکیل کرم میں احکامات کے باوجود بنکرز مسمار نہ کیے جاسکے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے قافلے کی نقل و حرکت کے بارے میں...
    فوٹو: پی آئی ڈی مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ شرکاء واضح پیغام دیتے ہیں کہ اسلام اور لڑکیوں کی تعلیم کو بدنام کرنا بند کیا جائے۔اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں رابطہ اسلامی اور مسلم ورلڈ لیگ نے 2 روزہ  تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس میں او آئی سی، اقوام متحدہ، رابطہ اسلامی سمیت دنیا بھر سے مفکرین و ماہرین نے شرکت کی۔کانفرنس میں لڑکیوں کی تعلیم کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے،  کانفرنس میں ہوئے معاہدوں کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔ لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر اسلام آباد میں 2 روزہ عالمی کانفرنسکانفرنس سے خطاب کرتے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے۔ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی دستاویزات...
    فیصل آباد: جنرل اسپتال سمن آباد کی انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے فیصل آباد (جسارت نیوز) جنرل اسپتال سمن آباد میں مریضوں کو ادویات کی عدم فراہمی اور ڈیلیوری کیسز میں انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف جماعت اسلامی پی پی 116 کے کارکنان نے امیر زون رانا طہ خان اور صدر عوامی و سیاسی اُمور میاں اعجاز حسین کی قیادت میں احتجاج کیا، جس میں میاں عتیق الرحمن، عمران رشید، میاں منیب الرحمن، میاں الطاف حسین، جاوید اسلم ساہی، سید غضنفر حسین شاہ سمیت اہل علاقہ نے سیکڑوں کی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے انتظامیہ کے رویے اور علاج کی عدم فراہمی کے خلاف شدید نعرے...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے، وہ میری ذمہ داری نہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کر لیں کہ ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ فریقین جب کہیں گے، ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں۔ اسپیکر قومی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔نجی چینل کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی ائی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے، وہ میری ذمہ داری نہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کر لیں کہ ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ فریقین جب کہیں گے، ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 4 جنوری کو اسد...
    برطانیہ میں بچوں سے زیادتی قتل اور ہوم اسکولنگ کے دوران اُن پر تشدد کے متعدد واقعات کے بعد حکومت نے بچوں کے تحفظ سے متعلق بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے۔ اس بل کو قانون بنانے کی تیاریاں بھی مکمل کی جاچکی ہیں۔ بھارتی لابی اس بل کے حوالے سے پاکستان کو بدنام کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ بھارتی لابی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بار بار کہا گیا کہ ایشیائی اور جنوبی ایشیائی فیملیز میں یہ واقعات زیادہ ہو رہے ہیں جبکہ ان واقعات میں ملوث افراد میں واضح اکثریت پاکستانیوں کی ہے اس لیے ایشیائی کہنے کے بجائے پاکستانی کہا جانا...
    اسلام آباد(صباح نیوز)ریئر ایڈمرل محمد سلیم کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ وائس ایڈمرل محمد سلیم نے 1991ء میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ افسر پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد، سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں ایم فل اور برطانیہ سے انٹرنیشنل الیکٹرانک وارفیئر منیجر کا کورس بھی کیا ہوا ہے۔
    سہون شریف میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مظلومین پارا چنار کے حق میں پرامن احتجاج کرنے پر سندھ پولیس نے بدترین شیلنگ اور تشدد کرکے ملت جعفریہ کے نوجوانوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملت جعفریہ اور مظلومین پاکستان کی آواز بن چکی ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہر فورم پر ملت کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔ یہ بات انہوں نے سہون شریف میں علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ مقصود ڈومکی نے سہون شریف پہنچ کر مولانا طاہر حسین نجفی اور شیعہ...