2025-10-27@03:46:15 GMT
تلاش کی گنتی: 140580

«او بی ا ئی پنشن فنڈ»:

(نئی خبر)
    بنوں کے علاقے نار جعفر میں ایک شادی کی تقریب دوران فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رات گئے شادی کی تقریب میں موسیقی چل رہی تھی اور ڈی جے پر خواجہ سرا رقص کر رہے تھے، اسی دوران خواجہ سرا کو چھیڑنے کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا۔ جھگڑے کے دوران دونوں گروپوں نے اسلحے کا استعمال کیا اور ایک دوسرے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی...
    آج ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ ہو رہا ہے، جس میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر امتحان کے پرچے لیک ہونے کے معاملے پر سی ای او سندھ ٹیسٹنگ سروس پروفیسر آصف احمد شیخ نے وضاحت دی ہے کہ جو پرچے سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، وہ جعلی ہیں اور ان کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ جو طلبہ جووینائل کارڈ کے بغیر امتحان دینے والے ہیں، وہ مایوس نہ ہوں اور اپنے میٹرک یا انٹر کی اوریجنل مارک شیٹ ساتھ لائیں۔ داخلہ ٹیسٹ کے لیے ملک بھر میں 32 مراکز قائم...
    5 سال کے تعطل کے بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر پہنچی۔ترجمان قومی ائیرلائن کے مطابق بوئنگ 777 طیارے نے اسلام آباد سے مانچسٹر کا براہِ راست سفر 5 گھنٹے میں طے کیا اور مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے ائیرپورٹ پر اتر گئی۔ مانچسٹر ائیرپورٹ پر پاکستانی کمیونٹی نے پرواز کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ہوابازی و دفاع خواجہ آصف نے برطانیہ کے لیے قومی ائیرلائن کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کیا۔ تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی موجود تھیں۔ یاد رہے کہ 2022 میں پی ٹی آئی کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی وجوہات واضح ہیں۔ محمد وسیم 2024 میں ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ بنے تھے، لیکن ان کی کوچنگ میں ٹیم کی کارکردگی مسلسل مایوس کن رہی۔ بورڈ کی مکمل سپورٹ کے باوجود ٹیم ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی، جبکہ سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ ہونے کے باوجود محمد وسیم کی جانب سے کھلاڑیوں کو مناسب کوچنگ فراہم نہیں کی گئی۔ ان کی اپنی بیٹنگ اچھی تھی، لیکن ٹیم کی بیٹنگ مسلسل کمزور رہی۔ اس کے علاوہ...
    لاہور: پنجاب پولیس کے ایک اور سب انسپکٹر نے سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرلی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی ایس ایس کوالیفائی کرنے والے سب انسپکٹر بلال شاہد سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور اہلخانہ کو بھی مبارک باد دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بلال شاہد کا انتخاب ان لینڈ سروسز گروپ میں ہوا۔ بلال شاہد سی ٹی ڈی پنجاب میں خدمات انجام دے رہے ہیں، بلال شاہد نے 2018 میں بطور سب انسپکٹر محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سب انسپکٹر نے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کر کے محکمہ پولیس کا نام روشن کیا۔ انہوں نے...
    کراچی: بھارتی بیٹنگ اسٹار ویرات کوہلی نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کمار سنگاکارا کے رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔  یہ کارنامہ انہوں نے ہفتے کے روز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں انجام دیا۔ کپتان روہت شرما کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرنے والے کوہلی نے 81 گیندوں پر 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے شامل تھے۔  اس کے ساتھ ہی وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں، جن کے مجموعی رنز اب 14,255 ہیں۔ ویرات کوہلی نے 305 میچز میں 57.71...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک افواج کی جانب سے نائیک سیف علی جنجوعہ شہیدؒ، ہلالِ کشمیر، کی 77ویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہیدؒ نے 1948 کی جنگ کے دوران پیر کلیوا رج کے دفاع میں غیر معمولی جرات اور عزمِ صمیم کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی بہادری اور قربانی قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔ پاک افواج کے سربراہان...
    کراچی: پاکستان کی معروف سابق ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سال قبل ابتدائی درجے کے کینسر (لمفوما) میں مبتلا ہوئیں، تاہم دعاؤں، قرآن پاک کی تلاوت اور روحانی عبادتوں کے ذریعے مکمل صحت یاب ہوگئیں۔ ونیزہ احمد نے یہ انکشاف ندا یاسر کے مارننگ شو میں گفتگو کے دوران کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ اپنے فیشن کیریئر کے عروج پر، مسلسل بیرون ملک سفر کے دوران اُنہیں شدید سر درد رہنے لگا۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹرز نے انہیں میننجائٹس (گردن توڑ بخار) بتایا، مگر بعد میں ٹیسٹ کے نتیجے میں لمفوما کینسر کی تشخیص ہوئی۔ اداکارہ کے مطابق، “مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ مجھے کینسر ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا یہ...
    وزیراعظم  شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ پہنچے، انہوں نے میاں مرغوب احمد سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔  وزیراعظم نے مرحومہ کی بلندی  درجات کی دعا کی، وزیراعظم نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ آمد وزیراعظم کا میاں مرغوب احمد سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس وزیراعظم کی مرحومہ کی بلندی ء درجات کی دعاء وزیراعظم کی سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعاء… pic.twitter.com/7W1Qd77yVK — PTV News (@PTVNewsOfficial)...
    مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرچکی ہے، اور اس فیصلے میں تبدیلی کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل، آنے والے دنوں میں کیا ہونے جارہا ہے؟ اس سے قبل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر اپنے بنیادی نصب العین کے مطابق تحریکِ آزادیٔ جموں و...
    لاہور اور پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے کھلی فضا میں سانس لینا شہریوں کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔ لاہور کے راوی روڈ علاقے میں صبح کے اوقات میں ائیر کوالٹی انڈیکس (AQI) 810 تک پہنچ گیا، جبکہ شہر میں اوسط AQI 367 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔ گوجرانوالہ میں 627 اور فیصل آباد میں 434 AQI درج ہوا۔ ماہرین شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کر رہے ہیں۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ والے زونز اور سرحد پار سے آنے والی آلودگی اسموگ میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارتی پنجاب سے آلودہ ہواؤں کی آمد سے لاہور اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے سہ ریاستی حل (تھری اسٹیٹ سلوشن) کی ضرورت ہے، جس میں یروشلم کے مقام پر ایک ’عیسائی ریاست‘ کا قیام بھی شامل ہو۔ یہ بھی پڑھیں:یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ، اسرائیل کی حمایت پر امریکا کے خلاف نعرے اپنے پوڈکاسٹ ’وار روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بینن نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔ ان کے بقول یہ منصوبہ خود اسرائیل کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔ اب وقت آگیا ہے کہ 3 ریاستوں کا حل اپنایا جائے، جن میں سے ایک عیسائی ریاستِ یروشلم ہونی چاہیے۔ انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور سمیت پنجاب کے وسطی اور بالائی علاقے بدستور شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث کھلی فضا میں سانس لینا شہریوں کے لیے خطرناک بنتا جا رہا ہے۔محکمۂ موسمیات اور ماحولیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں بدھ کی صبح راوی روڈ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ کر 810 تک پہنچ گیا، جب کہ شہر کا اوسط اے کیو آئی 367 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر شہروں میں بھی صورتحال تشویشناک ہے — گوجرانوالا میں ایئر کوالٹی انڈیکس 627 اور فیصل آباد میں 434 تک جا پہنچا۔ماہرینِ صحت نے شہریوں کو سختی سے ماسک استعمال کرنے اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔...
    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائے گی جو بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سے قبل ہوگی۔ ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 13 سے 19 مارچ تک شیڈول ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی...
    اسلام ٹائمز: یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ تمام مذہبی شخصیات، تنظیمیں اور ادارے دین کے خیرخواہ ہیں اور وہ اپنے اپنے ذوق، سلیقے اور فہم کے مطابق خدمتِ دین میں مصروف ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی دین کا غدار یا خائن نہیں۔ شخصیت پرستی، جماعتی تعصب اور غیر معصوم افراد کی بلا قید و شرط اطاعت دراصل روحِ توحید اور ملی وحدت کے منافی ہے۔ دینی و اجتماعی مفاد کا تقاضا یہ ہے کہ کسی سے عداوت نہیں اور برّ و تقویٰ کے کاموں میں ہر ایک سے تعاون کی پالیسی پر عمل کیا جائے۔ ہر ادارہ، تنظیم یا جماعت ملی ترجیحات اور دینی اصولوں کے مطابق اپنے بنیادی اہداف کے لیے طویل المدتی منصوبے بنائے اور وقتی...
    ترکیہ میں بحیرہ ایجیئن حادثہ، مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 17 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز ترکیہ کے سیاحتی مقام بودروم کے قریب بحیرہ ایجیئن میں ایک دلخراش حادثے میں مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 17 تارکینِ وطن جان کی بازی ہار گئے۔ حکام کے مطابق دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ صوبہ موغلا کے گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 17 میں سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ باقی لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد چار کوسٹ گارڈ کشتیاں، ایک ہیلی کاپٹر اور ماہر غوطہ خوروں کی ٹیمیں امدادی...
    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جس میں دونوں ٹیمیں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلیں گی۔ ذرائع کے مطابق، پہلے مرحلے میں تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک شیڈول ہے، جو اسی سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہوگی۔ ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ون ڈے میچز 13 سے 19 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو آن لائن پریس کانفرنس میں پاکستان کے مجوزہ دورے پر...
     ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا، امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، طبی حکام بھی موقع پر موجود ہیں۔ملک کے 188 سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ہو رہا ہے، ملک میں 35 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز ریاض میں قائم کیا گی،پنجاب میں 46، سندھ میں 17، خیبرپختونخوا میں 11، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں1، 1 نجی میڈیکل کالج ہے، اسی طرح خیبرپختونخوا میں 6، پنجاب میں 25 اور سندھ میں 12 نجی ڈینٹل کالجز کام کر رہے ہیں۔یونیورسٹی آف...
    فائل فوٹو لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی شدت اختیار کرنے لگی، کھلی فضا میں سانس لینا بھی صحت کے لیے خطرہ بن گیا۔ لاہور کے علاقے راوی روڈ میں صبح کے اوقات میں ایئر کوالٹی انڈیکس 810 تک پہنچ گیا، شہر میں اوسط اے کیو آئی تین سو سڑسٹھ پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا، گوجرانوالا میں 627 اور فیصل آباد میں چار سو چونتیس ریکارڈ ہوا، ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال کا مشورہ دے دیا ہے۔محکمۂ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ اسموگ میں اضافے کی بڑی وجہ ہوا کے کم دباؤ والے زونز اور سرحد پار سے آنے والی آلودگی ہے۔بھارتی پنجاب سے آنے والی آلودہ ہواؤں کے باعث لاہور اور وسطی پنجاب...
    مودی اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز مودی اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف نئی دہلی: امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور معروف بزنس مین گوتم اڈانی کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے عوامی فنڈز کو اپنے قریبی سرمایہ کار اڈانی گروپ کی کمپنیوں کو منتقل کر کے کرپشن کو فروغ دیا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مئی میں بھارتی حکام نے تقریباً 3.9 ارب ڈالر (تقریباً 1.08 کھرب بھارتی روپے) کی سرمایہ کاری لائف انشورنس کارپوریشن...
    (ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف 27 تا 29 اکتوبر سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔  اس حوالے سے دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم ریاض جائیں گے۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کابینہ کے سینئر ارکان بھی جائیں گے۔  دفتر خارجہ کے مطابق ریاض میں وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کے نویں اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں عالمی رہنما، سرمایہ کار اور پالیسی ساز شریک ہوں گے۔ اجلاس میں جدت، پائیداری، معاشی شمولیت اور جیو پولیٹیکل چیلنجز پر غور ہوگا۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں  دفتر خارجہ کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ...
    ہنگو حملہ: شہید ایس پی اسد زبیر کے پاس حساس مقام پر جانے کیلئے بلٹ پروف گاڑی نہیں تھی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے ایس پی اسد زبیر کے پاس حساس مقام پر جانے کیلئے بلٹ پروف گاڑی نہیں تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہنگو میں چوکی پر حمے کے بعد اس حساس مقام پر جانے والے ایس پی اسد زبیرکے پاس بلٹ پروف گاڑی نہیں تھی جس کے باعث ان کی گاڑی آئی ای ڈی دھماکے سے متاثر ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقام پر چند سال قبل ایک ایس ایچ او کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا...
    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی شادی کی "دعائے خیر" کا جوڑا مستقبل میں اپنی بہو کو دیں گی۔ سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ اپنی شادی کی تقریبات اور ملبوسات کے بارے میں گفتگو کر رہی ہیں۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوا تھا، جو اُن کی والدہ کی خواہش پر گھر میں منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب میں معروف شاعرہ زہرہ نگاہ نے دعا کروائی تھی۔ اداکارہ کے مطابق، "دعائے خیر کی تقریب میرے لیے بہت خاص تھی۔ میرا لباس ڈیزائنر عمر سعید نے حیدرآبادی انداز میں تیار کیا تھا۔...
    دبئی: دبئی پولیس نے 3 سالہ بچی سارہ نبیل کی پولیس افسر بننے کی معصوم خواہش پوری کر دی۔ دبئی پولیس نے عوامی تعلقات کو فروغ دینے اور بچوں میں خوشی بانٹنے کے جذبے کے تحت سارہ نبیل کا خواب حقیقت بنا دیا۔ سارہ نے مقامی اسپتال میں ایک کمیونٹی ایونٹ کے دوران "ننھی پولیس آفیسر" بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ دبئی پولیس کے اسکول سکیورٹی انیشی ایٹو نے فوری طور پر اس خواہش کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر سارہ اور اُس کے خاندان کو دبئی پولیس ہیڈکوارٹرز میں پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں کیپٹن ماجد بن سعد الکعبی (سربراہ اسکول سکیورٹی انیشی ایٹو ٹیم) اور لیفٹیننٹ مریم عیسیٰ (ڈپٹی ہیڈ) سمیت دیگر افسران موجود...
    ن لیگ کو وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوا، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کو موجودہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اس لیے حمایت ترک کر دی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اب انہیں خود سوچ لینا چاہیے، ن لیگ نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعظم آزاد جموں و...
    دبئی پولیس نے 3 سالہ بچی سارہ نبیل کی معصوم خواہش پوری کرتے ہوئے اسے “ننھی پولیس آفیسر” بنا دیا۔ یہ موقع مقامی اسپتال میں ہونے والے ایک کمیونٹی ایونٹ کے دوران سامنے آیا، جب سارہ نے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ دبئی پولیس کی اسکول سکیورٹی ٹیم نے فوراً اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کا فیصلہ کیا۔ سارہ اور اس کے خاندان کا دبئی پولیس ہیڈکوارٹرز میں پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں کیپٹن ماجد بن سعد الکعبی اور لیفٹیننٹ مریم عیسیٰ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ ننھی سارہ کو پولیس کی خصوصی وردی اور تحائف دیے گئے، اور اسے دبئی کے مختلف علاقوں میں لگژری پٹرولنگ گاڑی کے ذریعے شہر کا فیلڈ ٹور کرایا گیا۔ اس یادگار لمحے...
    پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حوالے سے پھیلائے جانے والے جھوٹے بیانیے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کو 25 ہزار فوجی بھیجے گا اور ایئر ڈیفنس، راکٹ کمانڈ سمیت شارٹ رینج میزائل سسٹمز فراہم کرے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ سعودی عرب چینی جنگی طیارے JF-17/J-10 خرید کر پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور افغان-بھارت امور میں تعاون فراہم کرے گا۔ تاہم، یہ دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ 17 ستمبر 2025 کو جاری پاک سعودی مشترکہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ دفاعی معاہدے کے تحت...
    مدینہ سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ سعودی سائنس کمیونیکیٹر ریام الاحمدی عرب دنیا میں فلکیات کو عام فہم بنانے کے مشن پر ہیں۔ انہوں نے ’ایسٹروفائل‘ (Astrophile) کے نام سے عربی زبان کا پہلا فلکیاتی میگزین متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد خلا اور سائنس کو درست، دلچسپ اور روزمرہ گفتگو کا حصہ بنانا ہے۔ ریام الاحمدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ سب میری ذاتی دلچسپی سے شروع ہوا، لیکن وقت کے ساتھ ایک تحریک میں بدل گیا جس کا مقصد عربوں کے سائنسی ورثے کو زندہ کرنا اور نئی نسل کو وہ زبان اور اوزار دینا ہے جن سے وہ اسے دوبارہ دریافت کر سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: سائنسدانوں کا 60 سالوں سے زمین کے...
    ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 27 اکتوبر 1947ء کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیری عوام کی مرضی کے بر خلاف جموں و کشمیر پر حملہ کر کے اس پر جابرانہ قبضہ کر لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے تاکہ عالمی برادری کی توجہ جموں و کشمیر پر بھارت کے مسلسل غیر قانونی قبضے کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 27 اکتوبر 1947ء کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیری عوام کی مرضی کے بر خلاف جموں و کشمیر پر حملہ کر کے اس پر جابرانہ...
    امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کی تازہ رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور کاروباری شخصیات گوتم اڈانی کے مبینہ گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے عوامی فنڈز کو اپنے قریبی سرمایہ کار اڈانی گروپ کی کمپنیوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیا، جس سے کرپشن کے امکانات بڑھ گئے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، مئی میں بھارتی حکام نے تقریباً 3.9 ارب ڈالر (تقریباً 1.08 کھرب بھارتی روپے) لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (LIC) کے فنڈز سے اڈانی گروپ کو منتقل کیے، تاکہ گروپ کے بڑھتے ہوئے قرضوں اور مالی مشکلات کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ اس سرمایہ کاری کے تحت اڈانی کی بندرگاہوں کی ذیلی کمپنی کو قرضوں کی تجدید...
    پی ایس ایل فرنچائزز کے نئے معاہدوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرنچائزز کو واضح اختیار دے دیا ہے: یا تو نئی بڑھائی گئی فیس قبول کریں یا اوپن بڈ میں حصہ لیں۔ گزشتہ روز لاہور میں سی ای او سلمان نصیر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں چارٹرڈ فرم ای وائے مینا نے لیگ کی تازہ ویلیوایشن رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ کے مطابق، نئے 10 سالہ فرنچائز معاہدے نظر ثانی شدہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق ہوں گے، اور اس ویلیو کا تعین چارٹرڈ فرم ہی کرے گی۔ موجودہ فرنچائزز کی اہل ٹیمیں ہی نئی بولی میں حصہ لے سکیں گی۔ ویلیوایشن کے دوران نئی تجاویز...
    غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے جارحیت جاری ہے اور تازہ حملوں میں مزید 6 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، اور غزہ میں جنگ بندی کے بعد اب تک 93 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 68,519 فلسطینی شہید اور 170,382 زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں کم از کم 1.5 ملین افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ جن فلسطینیوں نے تباہ شدہ گھروں کی جانب واپسی کی ہے، انہیں ملبے، بھوک اور پیاس کا سامنا ہے۔ مغربی کنارے میں...
    محبوبہ مفتی نے کہا کہ زیر سماعت قیدیوں کے ساتھ مجرموں سے مختلف سلوک کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زیر سماعت قیدیوں کو دور دراز کی جیلوں میں منتقل کرنے سے ان کے بنیادی حقوق سلب ہو جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بھارتی جیلوں میں نظربند تمام کشمیری قیدیوں کو فوری طور پر مقامی جیلوں میں منتقل کرنے کی ہدایت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ زیر سماعت قیدیوں کو اس وقت تک مقبوضہ جموں و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ میں موجود یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگر ممالک مشترکہ طور پر کارروائی کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن انتظامیہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور ان کی لاشوں کی واپسی کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی پیشرفت پر باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کے تحت یرغمالیوں کی واپسی ناگزیر ہے اور اگر اس حوالے سے مثبت ردعمل نہ ملا تو امن معاہدے کے فریق ممالک اپنے لائحہ عمل کا فیصلہ خود کریں گے۔صدر...
    دی ناٹیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے وفد نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت چیئرمین کیپٹن ایس ایم فرید مسعود نے کی، جس میں مرچنٹ نیوی کے تمام رینک کے افسران اور جوان شامل تھے۔ پاک بحریہ کے بینڈ نے وفد کا شاندار استقبال کیا، جس کے بعد شرکا نے قائداعظم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس دوران ینگ کیڈٹس کو ایوان نوادارت کا خصوصی دورہ بھی کروایا گیا، جہاں انہوں نے بانی پاکستان کے زیر استعمال گاڑیوں، ملبوسات اور دیگر یادگار اشیاء کا مشاہدہ کیا۔ چیئرمین کیپٹن فرید مسعود نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے اقوال پر عمل کرنا اور...
    اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی فلسطینی صحافی مریم ابو دقہ کو عالمی سطح پر صحافت کی آزادی کے لیے خدمات کے اعتراف میں انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (IPI) کے “پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ 2025” سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں IPI کی سالانہ کانگریس کے دوران دیا گیا، جس میں دنیا بھر سے صحافیوں نے شرکت کی۔ اس سال ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے والے سات صحافیوں میں فلسطین کی مریم ابو دقہ، یوکرین کی وکٹوریا روشچینا، ہانگ کانگ کے جمی لائی، امریکہ کے مارٹن بیرن، پیرو کے گستاوو گوریٹی، جارجیا کی مزیہ اماگلوبیلی اور ایتھوپیا کے تسفیلم والڈیس شامل ہیں۔ مریم ابو دقہ اور وکٹوریا روشچینا کو بعد از مرگ یہ اعزاز دیا گیا،...
    وزیرِاعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ریاض روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ہو رہا ہے، اور وزیرِاعظم اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جائیں گے جس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے دیگر سینیئر اراکین بھی شامل ہیں۔ وزیرِاعظم 27 سے 29 اکتوبر تک مستقبل کی سرمایہ کاری کانفرنس “ایف آئی آئی ” میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ’’خوشحالی کی کنجی، ترقی کی نئی سرحدوں کا انکشاف‘‘ رکھا گیا ہے، جس میں عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین شریک ہوں گے۔ دورے کے دوران شہباز شریف سعودی قیادت سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویانا: آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقدہ انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (IPI) کی سالانہ کانگریس میں آزادیٔ صحافت کے لیے جدوجہد کرنے والے صحافیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، جہاں فلسطین کی شہید صحافی مریم ابو دقہ سمیت 7 ممتاز صحافیوں کو ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق اس سال کے ایوارڈ یافتہ صحافیوں میں فلسطین کی مریم ابو دقہ، یوکرین کی وکٹوریا روشچینا، ہانگ کانگ کے جمی لائی، امریکا کے مارٹن بیرن، پیرو کے گستاوو گوریٹی، جارجیا کی مزیہ اماگلوبیلی اور ایتھوپیا کے تسفیلم والڈیس شامل ہیں۔اسی موقع پر ہنگری کے آزاد میڈیا کو فری میڈیا پائینئر ایوارڈ دیا گیا جو دباؤ کے باوجود آزاد صحافت اور شفاف معلومات کی...
    پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے “جیو-اے آئی برائے جنگلاتی معلومات: ریموٹ سینسنگ اور جیو انفارمیشن سسٹمز کی جدید ایپلی کیشنز برائے جنگلات” کے موضوع پر بین الاقوامی تربیتی کورس کا انعقاد کیا ہے۔ یہ کورس 27 تا 31 اکتوبر 2025 تک سپارکو کمپلیکس، کراچی میں منعقد ہوگا۔ کورس کا مقصد ازنیٹ کے رکن ممالک کے ماہرین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت اور جغرافیائی معلوماتی ٹیکنالوجی (GIS) کو جنگلات کی مؤثر نگرانی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار زمین کے انتظام میں استعمال کرسکیں۔ اس پروگرام میں عراق، اردن، لیبیا، تیونس، ایران اور پاکستان کے ماہرین شرکت کریں گے۔ تربیت لیکچرز، عملی مظاہروں اور مشقوں کے ذریعے دی جائے گی،...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائیشیا کے دورے کے دوران قطر کے دوحہ میں امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے طیارے میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے قطر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ “ہم نے مشرق وسطیٰ میں ناقابلِ یقین امن قائم کیا ہے اور قطر نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔” صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے مثبت نتائج کی توقع رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چین مزید ٹیرف سے بچنے کے لیے معاہدے پر راضی ہو جائے گا۔ غزہ کی صورتحال پر...
    آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں بھارت کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر روہت شرما نے شاندار سنچری بناتے ہوئے نہ صرف اپنی فارم کا بھرپور جواب دیا بلکہ ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے لیے 237 رنز کا ہدف مقرر کیا، جس کے جواب میں بھارت کی شروعات کچھ کمزور رہی، تاہم روہت شرما اور ویرات کوہلی کی مضبوط شراکت داری نے ٹیم کو 9 وکٹوں سے فتح دلوائی۔ 38 سالہ روہت شرما نے 33 اوورز میں ایڈم زیمپا کی آخری گیند پر اپنی ون ڈے کیریئر کی 33 ویں سنچری مکمل کی، جو ان کے بین الاقوامی کیریئر کی 50 ویں...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 27 سے 29 اکتوبر تک سعودی عرب کے دورے پر ریاض جائیں گے۔ وہ وہاں منعقد ہونے والی نویں مستقبل سرمایہ کاری کانفرنس (FII9) میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے سینئر وزرا بھی شامل ہوں گے۔ ????PR No.3️⃣1️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Curtain Raiser: Prime Minister’s visit to the Kingdom of Saudi Arabia ????⬇️https://t.co/cyB1RKdOMG pic.twitter.com/9w13YS122R — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 26, 2025 اس عالمی سطح کی کانفرنس میں دنیا بھر کے رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے۔ رواں برس کا موضوع...
    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور نیوی کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا خود جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق انہوں نے اہلکاروں سے بات چیت کی اور جاری مشنز کی تیاریوں کا معائنہ کیا، ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیا کہ پاک بحریہ اپنی سمندری سرحدوں کے دفاع میں پوری طرح تیار ہے۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاک بحریہ کے بیڑے میں پاک میرینز کے لئے جدید 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹس کے تین یونٹس باضابطہ طور پر شامل کر دیے گئے ہیں۔ ان ہوورکرافٹس کی شمولیت سے نہ صرف کم پانی یا دلدل جیسے مشکل علاقوں میں حرکت ممکن ہو...
    اگر آپ رات کو گہری اور مکمل نیند لینے کے باوجود دن میں بھی مسلسل نیند محسوس کرتے ہیں اور تازگی کے بجائے الجھن یا سستی کا شکار رہتے ہیں، تو ممکن ہے کہ آپ *ایڈیوپیتھک ہائپرسومنیا (Idiopathic Hypersomnia) نامی نایاب نیند کی خرابی میں مبتلا ہوں۔ یہ کیفیت ایسی ہوتی ہے جس میں انسان کو ضرورت سے زیادہ نیند کی طلب رہتی ہے۔ حیرت انگیز طور پر، زیادہ سونے کے باوجود بھی متاثرہ شخص خود کو تر و تازہ محسوس نہیں کرتا۔ اس کے برعکس، وہ سستی، الجھن اور ذہنی دھندلاہٹ (brain fog) کا شکار رہتا ہے۔ برطانیہ کے ایک خیراتی ادارےHyper Somnolence UK کے مطابق ملک میں 25 ہزار افراد میں سے ایک سے بھی کم شخص اس...
    —فائل فوٹو ترجمان پی ٹی آئی خیبرپختونخوا عدیل اقبال نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کو جدید اسلحہ اور گاڑیوں سے لیس کیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کے استعداد کار مزید بڑھانے کے لیے مسلسل کاوشیں جاری ہیں۔عدیل اقبال کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کو متعدد بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جن اضلاع میں مزید بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت ہو، وہاں بھی دی جائیں گی۔
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اب ترقی کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے اور جلد عوام کو مزید خوش خبریاں ملیں گی۔ ان کے مطابق ملک اب مزید انتہا پسندی، نفرت اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، اور ہمیں اجتماعی محنت سے ترقی کی جنگ جیتنی ہے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا، اور اسلامی نظریات و ناموسِ رسالت کی حفاظت مسلم لیگ (ن) سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو مذہب کے نام پر قوم میں نفرت یا انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔...
    اسلام آباد: بھارت کے گودی میڈیا کا پاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق من گھڑت بیانیہ کا پول کھل گیا، وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے بھارتی میڈیا کے ہتھکنڈوں کا پردہ چاک کر دیا۔ بھارتی فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ ’’پاک سعودی فوجی معاہدہ کے تحت پاکستان 25 ہزار فوجی دستے سعودی عرب بھیجے گا۔‘‘ فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کو ایئر ڈیفنس اور راکٹ کمانڈ قائم کرنے میں تعاون بلکہ مختلف ہتھیاروں کے ساتھ شارٹ رینج میزائل سسٹم بھی فراہم کرے گا۔ فرسٹ پوسٹ میں یہ بھی جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ ’’سعودی عرب چینی JF-17/J-10 خرید کر پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور افغان- بھارت...
    آج کے روز بھی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر ہے جہاں اوسط اے کیو آئی 378 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دہلی 288 اور تاشقند 175 اے کیو آئی کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ پنجاب کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق شیخوپورا صوبے کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے جہاں اے کیو آئی 500 کی انتہائی خطرناک سطح ریکارڈ کی گئی۔ لاہور 372 کے ساتھ دوسرے، گوجرانوالہ 294 پر تیسرے، فیصل آباد 255 پر چوتھے اور ملتان 194 کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ فضائی آلودگی کے...
    کراچی: پی ایس ایل کی فرنچائزز کے نئے معاہدوں کی تیاریاں جاری ہیں۔  گزشتہ روز لاہور میں سی ای او سلمان نصیر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چارٹرڈ فرم ای وائے مینا نے لیگ کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کردی، کمپنی کی نمائندگی محسن اقبال اور ٹیم نے کی۔  اس  رپورٹ کی بنیاد پر 10 سالہ نیا فرنچائز معاہدہ نظر ثانی شدہ مارکیٹ ویلیو پر ہوگا، ویلیو چارٹرڈ فرم ہی طے کرے گی، وہ اگلے چند روز میں اپنا کام مکمل کر لے گی، موجودہ میں سے صرف اہل ٹیمیں ہی نئی بولی کا حصہ بن پائیں گی۔  ویلیو ایشن کے دوران نئی تجاویز  بھی سامنے آ ئی ہیں، فنانشل ماڈل کے تحت رقم کا تبادلہ...
    امریکا کی سابق نائب صدر کاملا ہیرس نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مستقبل میں ایک بار پھر وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں شامل ہو سکتی ہیں۔ بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ہیرس نے کہا، میں ابھی ختم نہیں ہوئی، اور ممکن ہے کہ ایک دن صدر بنوں۔ یہ ان کا اب تک کا سب سے واضح اشارہ ہے کہ وہ مستقبل میں دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے پر غور کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کا کملا ہیرس اور ہیلری کلنٹن سے سیکیورٹی کلیئرنس واپس لینے کا اعلان کاملا ہیرس نے 2024 کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کھائی تھی، جب صدر جو بائیڈن نے انتخابی مہم سے صرف 107 دن قبل دستبردار...
    بھارت نے پاکستان کے ساتھ سرحدی علاقے سرکریک کے قریب ایک بڑی مشترکہ جنگی مشق ‘ترشول‘ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جو 30 اکتوبر سے 10 نومبر تک جاری رہے گی۔ مشق کے اعلان کے فوراً بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود کے بعض حصوں پر 28 اور 29 اکتوبر کے لیے عبوری پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تناؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مشق کا مقصد اور دائرہ کار بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق ’ترشول‘ مشق میں بری، بحری اور فضائی، تینوں مسلح افواج، حصہ لیں گی۔ ان مشقوں کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی تیاری، خود انحصاری  اور تکنیکی ہم آہنگی کو جانچنا ہے۔ India's announcement of war exercises by...
    اسلام آباد / مظفرآباد (صغیر چوہدری) — آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ موجودہ انوارالحق حکومت کے لیے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں، جب کہ پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نئی حکومت بنانے کے لیے تمام ضروری مراحل مکمل کرنے کے قریب ہے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد یاسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کو مطلوبہ عددی اکثریت حاصل ہو چکی ہے، اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق آئندہ منگل تک عبوری سیٹ اپ تشکیل دے دیا جائے گا اور نئی حکومت کے قیام کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری) — آپریشن بنیانُ المرصوص میں پاکستان کے ہاتھوں ناکامی کے بعد بھارت کو ایک اور بڑی سفارتی پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف کی سخت دھمکی کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں واضح طور پر تصدیق کی کہ “بھارت اب روس سے تیل نہیں خرید رہا۔” امریکی صدر اس سے قبل بھی کئی بار نئی دہلی کو خبردار کر چکے تھے کہ اگر روسی خام تیل کی درآمد جاری رہی تو بھارت کو بھاری ٹیرف اور معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق، ابتدائی طور پر بھارت نے امریکی دباؤ...
    ضرورت پڑی تو قطر بھی غزہ میں فوج بھیجے گا، غزہ میں پائیدار امن چاہتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائیشیا جاتے ہوئے قطر میں دوحا ایئر پورٹ پر طیارے میں قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے مختصر ملاقات کی، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قطر امریکا کا بہت بڑا اور عظیم اتحادی ہے،امیر قطر کی کوششوں سے خطے میں امن قائم ہوا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ قطر امریکا کا بہت بڑا اور عظیم اتحادی ہے، امیر اپنے ملک کے عوام میں محبوب اور قابلِ احترام ہیں، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے حوالے سے پیشرفت قابلِ یقین ہے، غزہ میں...
    پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے “لوکَم ہائرنگ ایکٹ 2025 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پنجاب میں اسپیشلسٹ عملے کی عارضی بنیادوں پر بھرتی کا نیا قانون نافذ ہوگا۔ اس قانون کے تحت ڈاکٹروں، نرسوں، اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی اسپتالوں میں نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ اس مقصد کیلئے “لوکَم” (عارضی یا قلیل مدتی بھرتی) کی تعریف کی گئی ہے تاکہ اسپتالوں میں صحت کی خدمات کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔ ایکٹ کے تحت “لوکَم پالیسی کمیٹی” تشکیل دی جائے گی، جس کی سربراہی صوبائی وزیرِ اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کریں گے۔ کمیٹی میں سیکریٹری صحت اور تین نامور ماہرین بھی شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو میں شرکت کے لیے کل ریاض جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد 27 سے 29 اکتوبر تک سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کرے گا، وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت سینئر وزرا شامل ہیں۔ ریاض میں ہونے والے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے نویں ایڈیشن کا موضوع ’خوشحالی کی کُنجی: ترقی کی نئی راہوں کو کھولنا‘ ہے جس میں عالمی رہنما، سرمایہ کار اور پالیسی ساز شرکت کریں...
    (ویب ڈیسک )نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کی 77ویں برسی کے موقع پر افواجِ پاکستان، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، سربراہانِ پاک بحریہ و پاک فضائیہ اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948 کی جنگ میں غیر معمولی بہادری، جرات اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، قوم اپنے بہادر بیٹوں کی قربانیوں پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی اور ان کی مقروض رہے گی۔  اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج  دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ نائیک سیف علی...
    اسرائیل کی غزہ میں امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، حملے میں 6 فلسطینی زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 6 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق ہفتے کی صبح سے اب تک غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے کم از کم 6 فلسطینی زخمی ہوئے۔ غزہ امن معاہدے کے بعد سے اب تک 93 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی خلاف ورزیوں کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 68 ہزار 519 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 382 زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام...
    آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہو گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد لانے اور اپنی حکومت بنانے کی تیاری کر رہی ہے نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ تفصیلات کے مطابق آزاد کمشیر کی حکومت اس وقت ہچکولے کھا رہی ہے اور پیپلز پارٹی نے صدر مملکت سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں آئندہ 72 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے اور وہاں اپنی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے اور اپنا وزیراعظم لانے کے لیے نمبرز...
    غزہ: اسرائیل کی جانب سے امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 6 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق، غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک 93 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں مجموعی طور پر 68 ہزار 519 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار 382 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں کم از کم 15 لاکھ افراد کو فوری انسانی امداد کی...
    کراچی: دی ناٹیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے وفد نے بابا قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر حاضری دی۔ دی ناٹیکل انسٹیٹوٹ آف پاکستان کے چیئرمین کیپٹن ایس ایم فرید مسعود کی قیادت میں مرچنٹ نیوی کے دستے نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی، وفد میں مرچنٹ نیوی کے تمام رینک کے افسران و جوان شامل تھے۔ پاک بحریہ کے بینڈ نے مرچنٹ نیوی کے وفد کا استقبال کیا، جنہوں نے بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ینگ کیڈٹس کو ایوان نوادارت کا خصوصی دورہ کروایا گیا، جہاں انہوں نے بانی پاکستان کے زیر استعمال گاڑیوں، ملبوسات اور دیگر اشیاء کا مشاہدہ...
    اسلام آباد: پاکستان نے مذاکرات کے دوسرے دور میں افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمہ کا جامع پلان افغانستان کے حوالے کر دیا۔ پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں مکمل ہوگیا۔ استمبول میں ترکیہ کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات 9 گھنٹے تک جاری رہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا 7 رکنی وفد مذاکرات میں شریک ہوا، پاکستان افغانستان سے دہشت گردی اور تربیتی کیمپ کے خاتمے کے مطالبہ پر قائم رہا۔ استنبول میں مذاکرات کے دوران پاکستان نے افغان طالبان حکومت کے سامنے ایک جامع مسودہ تجویز پیش کیا۔ طالبان حکام پاکستانی تجویز پر غور و خوض جاری رکھیں گے۔...
    آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والی انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (IPI) کی سالانہ کانگریس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 7 بہادر صحافیوں کو پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔ ان میں شہید فلسطینی صحافی مریم ابو دقہ بھی شامل ہیں جنہیں اسرائیلی فوج نے 25 اگست کو فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، اس سال ایوارڈ کے لیے منتخب صحافیوں میں فلسطین کی مریم ابو دقہ، یوکرین کی وکٹوریا روشچینا، ہانگ کانگ کے جمی لائی، امریکا کے مارٹن بیرن، پیرو کے گستاوو گوریٹی، جارجیا کی مزیہ اماگلوبیلی اور ایتھوپیا کے تسفیلم والڈیس شامل ہیں۔ تقریب میں دو صحافیوں کو بعد از مرگ اعزاز دیا گیا، جن میں مریم ابو...
    اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ریاض روانہ ہوں گے۔ وزیرِاعظم کا دورہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ہوگا، شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ریاض جائیں گے۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے سینیئر اراکین بھی شامل ہیں۔ وزیرِاعظم 27 سے 29 اکتوبر تک مستقبل کی سرمایہ کاری کانفرنس ’’ایف آئی آئی 9‘‘ میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ’’خوشحالی کی کنجی: ترقی کی نئی سرحدوں کا انکشاف‘‘ رکھا گیا ہے۔ عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ وزیرِاعظم کا سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی...
    سپارکو کی جانب سے "جیو-اے آئی برائے جنگلاتی معلومات/ ریموٹ سینسنگ اور جیو انفارمیشن سسٹمز کی جدید ایپلی کیشنز برائے جنگلات" کے موضوع پر بین الاقوامی تربیتی کورس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن، انٹر اسلامک نیٹ ورک آن اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے جیو اے آئی فاریسٹ انفارمیشن ایڈوانس آر ایس اینڈ جی آئی ایس ایپلیکیشنز اِن فاریسٹری کے عنوان سے ایک بین الاقوامی تربیتی کورس کا انعقاد کرنے جارہا ہے۔ کورس 27 تا 31 اکتوبر 2025 تک سپارکو کمپلیکس، کراچی میں منعقد ہوگا۔ یہ کورس ازنیٹ کے رکن ممالک کے ماہرین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ تاکہ وہ مصنوعی...
    پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور ختم، پاکستان نے طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کیلئے جامع پلان دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز ترکیے کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہوئے جس کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ استنبول میں مذاکراتی دور میں قطر میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دے دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے 2...
    عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی تنظیم نو، طارق محمود ساہی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب مقرر، چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تقرری بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے عمل میں لائی گئی،طارق محمود ساہی تنظیم کو گراس روٹ سطح تک منظم کرنے کے ذمہ دار ہوں گے،طارق مسعود ساہی اضلاع اور تحصیلوں کی سطح پر پارٹی کو متحرک کریں گے۔   اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا، نئے قائد ایوان کے نام کا اعلان منگل تک متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف ریاست بھر میں یوم سیاہ منایا جاتا ہے، اس لیے فوری طور پر نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا اور تحریک عدم اعتماد بھی یوم سیاہ کے بعد پیش کی جائےگی۔ ایوان صدر میں شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت اجلاس میں تحریک عدم اعتماد لانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، چوہدری یاسین اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ جیل خانہ جات سندھ نے صوبے بھر کی مختلف جیلوں میں اہم تقرریاں اور تبادلے کرتے ہوئے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت متعدد سینئر افسران کے عہدوں میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ انتظامی کارکردگی میں بہتری اور سیکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق غلام مرتضیٰ شیخ کو سینٹرل جیل کراچی کا نیا سینئر سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے جو اس سے قبل دیگر اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، اسی طرح عبدالکریم عباسی کو سینٹرل جیل حیدرآباد کا سینئر سپرنٹنڈنٹ مقرر کردیا گیا ہے،  دونوں افسران کو ان کے تجربے اور کارکردگی کی بنیاد پر یہ ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔محکمہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کےلیے  انتہائی حساس مسئلہ ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں  پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ سے  وزارت داخلہ میں ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری اور پولینڈ میں سفیر محمد سمیع بھی موجود تھے۔اس دوران  دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے حکومتی سطح پر روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔دوران ملاقات ‎غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سیکیورٹی اور میوچل لیگل اسسٹنٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ شہباز شریف کا جنوبی افریقہ اور پاکستانی  کرکٹ ٹیموں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک بڑے امن جرگے* کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مشترکہ اور جامع حکمتِ عملی تشکیل دینا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی صدر جنید اکبر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور امن و استحکام سے متعلق چیلنجز پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے رواں سال کے لیے گندم خریداری کا جامع منصوبہ تیار کرتے ہوئے عبوری گندم پالیسی کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتیں نجی شعبے کے ذریعے مجموعی طور پر 6.25 ملین میٹرک ٹن گندم خریدیں گی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق گندم کی عبوری پالیسی کی سفارشات آئندہ ہفتوں میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی،  پالیسی کے تحت وفاق کی جانب سے 1.5 ملین ٹن، پنجاب 2.5 ملین ٹن، سندھ ایک ملین ٹن، خیبر پختونخوا 7.5 لاکھ ٹن جبکہ بلوچستان 5 لاکھ ٹن گندم خریدے گا۔ذرائع وزارتِ فوڈ سیکیورٹی کے مطابق اس بار وفاقی اور صوبائی حکومتیں کاشتکاروں سے براہِ راست خریداری نہیں کریں...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی آزاد جموں و کشمیر پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی آزاد جموں و کشمیر پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں، سردار قمر زمان، چودھری محمد ریاض اور سردار تنویر الیاس خان نے بھی بطور خصوصی اجلاس...
    —فائل فوٹو بنوں میں شادی کی تقریب میں موسیقی کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے نار جعفر میں رات گئے شادی کی تقریب میں موسیقی جاری تھی اور ڈی جے میوزک پر خواجہ سرا رقص کر رہے تھے کہ اس دوران خواجہ سرا کو چھیڑنے پر دونوں گروپوں میں جھگڑا ہو گیا۔اس دوران دونوں گروپ جو اسلحے سے لیس تھے، ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں حق اور 8 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ جاں حق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
    دوحہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا کے دورے پر جاتے ہوئے قطر میں مختصر قیام کے دوران امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے طیارے میں ملاقات کی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے ملائیشیا میں منعقدہ آسیان (ASEAN) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روانگی کے دوران دوحہ میں مختصر قیام کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "ہم نے مشرقِ وسطیٰ میں ناقابلِ یقین امن حاصل کیا ہے اور قطر نے اس میں ایک بڑا کردار ادا کیا ہے۔" طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں چینی صدر شی جن پنگ سے ہونے والی ملاقات سے مثبت نتائج کی توقع ہے،...
    ویب ڈیسک: راولپنڈی میں شہریوں کی سفری سہولت کے لئے الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔   راولپنڈی میں ابتدائی طور پر 4 روٹس پر 45 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ، کرایہ 25 روپے ہوگا۔   20 ہزار مسافر روزانہ سفر کریں گے، میٹرو سٹیشن اور اولڈ واران ڈپو میں چارجنگ سٹیشن کی تعمیر جاری ہے۔  صدر سے 26 نمبر چونگی اور اڈیالہ روڈ کے روٹس چلائے جائیں گے ، راجہ بازار سے کرال چوک اور سواں اڈہ تک روٹس چلائے جائیں گے۔  اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج  واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پہلے بھی کئی شہروں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے لیے کردار ادا کیا۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے دونوں ممالک میں جنگ بندی کرانے پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کے دورے کے دوران جنگ کی نہیں تجارت کی بات کریں گے، چین کے صدر اور جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات کروں گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    تصویری نمائش کا انعقاد 27 اکتوبر کو منائے جانے والے "یوم سیاہ" کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک ہفتے تک جاری رہنے والی تصویری نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ تصویری نمائش کا انعقاد 27 اکتوبر کو منائے جانے والے "یوم سیاہ" کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق "کشمیر کا یوم سیاہ، ایک بھولا ہوا سانحہ" کے عنوان سے نمائش کا افتتاح یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے کیا اور یہ ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ نمائش میں...
    استنبول مذاکرات کا دوسرا دور ختم — پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی روک تھام کا جامع پلان دے دیا ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان وفود کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کو سرحدی دہشتگردی روکنے کے لیے ایک جامع اور عملی پلان پیش کیا۔ مذاکرات 9 گھنٹے تک جاری رہے اور دونوں طرف سے سرحدی نگرانی، نقل و حرکت روکنے اور تجارتی رکاوٹیں دور کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ میزبان اور شرکا مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے جن کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔ پاکستان کی نمائندگی 4 رکنی وفد نے کی جس میں ڈی جی ایم او اور...
    ویب ڈیسک:  یکم اور 2 نومبر بروز ہفتہ اور اتوار سرکاری تعطیلات ہیں جس کے باعث حکومت نے   تنخواہ اور پنشن 31 اکتوبر 2025کو  دینے کا فیصلہ کیا  ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔   پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔،پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن جمعہ 31 اکتوبر 2025 کو جاری کی جائیں گی۔  اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج  سیکشن آفیسر (ایف آر) محمد یونس کے دستخط سے جاری مراسلے میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب...
    5 سال کی معطلی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا ہے جس کے بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچ گئی۔ اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی براہِ راست پرواز آج دن 12 بج کر 5 منٹ پر روانہ ہوئی جو 5 گھنٹے کی براہ راست پرواز کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے مانچسٹر میں لینڈ کر گئی۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر موجود پاکستانیوں نے مسافروں کا استقبال کیا اور نعرے لگائے۔؎ یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن 5 سال بعد بحال، مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان سے برطانیہ کے لیے پروازوں...
    ضلع بڈگام کے علاقے چرار شریف میں شیخ العالم حضرت شیخ نورالدین نورانی ؒکی درگاہ پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ انصاف، باہمی احترام اور بات چیت کے ذریعے ہی حقیقی امن اور پائیدار استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ اس وقت وقت دنیا جس ناانصافی اور مصائب کا شکار ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طاقت اور جبر سے کبھی بھی امن نہیں لایا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ضلع بڈگام کے علاقے چرار شریف میں شیخ العالم حضرت شیخ نورالدین نورانی ؒکی درگاہ پر...
      امریکا کے نیشنل ہریکین سینٹر (NHC) نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان ملیسا (Hurricane Melissa) نے بحرِ اوقیانوس کے وسطی حصے میں اپنی شدت بڑھا لی ہے اور آئندہ دنوں میں یہ کئی ملکوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں آنے والے سمندری طوفان اور دل کی بیماریوں کے درمیان کیا تعلق ہے؟ تحقیق میں ہوشربا انکشاف طوفان کی موجودہ پوزیشن اور رفتار تازہ اطلاعات کے مطابق ملیسا کی ہوائیں 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو اسے درجہ 2 کا طوفان بناتی ہیں۔ طوفان کا مرکز بحرِ اوقیانوس کے وسطی حصے میں ہے اور یہ شمال مغربی سمت میں پیش قدمی کر رہا ہے۔   ممکنہ متاثرہ علاقے ماہرین...
    —فائل فوٹو کراچی پولیس نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان پیپلز پارٹی کے سابق کونسلر فائق، کارکن اسماعیل اور ساجد کے قتل میں مطلوب تھے۔ملزمان گلشن اقبال شانتی نگر کے سابق کونسلر کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے مفرور 3 ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔
    بھارت کے صاف ستھرے اور محفوظ ترین شہر کہلانے والے اندور میں آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑیوں سے نازیبا سلوک اور تعاقب کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد واقعے کے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب دونوں کھلاڑی ہوٹل ریڈیسن بلو سے ایک کیفے کی جانب جا رہی تھیں۔ راستے میں ایک موٹرسائیکل سوار شخص نے ان کا پیچھا کیا اور ایک کھلاڑی کو چھونے کی کوشش کی، بعد میں دوسری کے ساتھ بھی نازیبا حرکت کی اور فرار ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار ٹیم کے سیکیورٹی منیجر ڈینی سیمونز کے مطابق...
    اسلام آباد؍ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ سپورٹس رپورٹر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گھرانہ ہے، کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا اور محبت، ایثار اور قربانی سے کام لے کر امن ترقی اور خوشحالی کو مشعل راہ بنانا ہے، اسی طرح پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا۔ 2018ء میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگیا تھا۔ پھر حالات کیوں بگڑے، فاصلے کیوں پیدا ہوئے، ان چبھتے ہوئے سوالوں کے جواب تلاش کرنا ہوں گے۔ دہشتگردی کے دوبارہ سر اٹھانے پر خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو یہاں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء...
    راولپنڈی+مانچسٹر (سٹاف رپورٹر+نمائندہ خصوصی) پی آئی اے کی جولائی 2020ء کے بعد اسلام آباد سے پہلی پرواز 284 مسافر لیکر مانچسٹر پہنچ گئی  پی ائی اے کی پرواز کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا ، پرواز کی روانگی سے قبل ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزرات دفاع، سفارتی مشن اور ہوابازی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کیوزیر دفاع نے کہا کہ یہ پرواز دونوں ملکوں اور لوگوں کے مابین تعلقات کو مستحکم کرے گی۔ وزیر دفاع نے پی آئی اے حکام کو ہدایات دیں کہ وہ شیڈول اور جہازوں کے کیبن کو مزید بہتر بنائیں اور پروازوں کی تعداد کو بڑھانے کیلئے اقدامات کریں۔ قرعہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے آج ایم ڈی کیٹ (MDCAT) کے امتحانات منعقد ہو رہے ہیں، جن میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ یہ امتحان ملک کے 32 شہروں سمیت سعودی عرب کے ایک سینٹر میں بھی لیا جا رہا ہے، جہاں پاکستانی طلبا شرکت کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایم ڈی کیٹ کے مبینہ پرچے لیک ہونے کی خبروں کے بعد صورتحال پر تشویش پائی جا رہی تھی، تاہم سندھ ٹیسٹنگ سروس کے سی ای او پروفیسر آصف احمد شیخ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تمام پرچے جعلی اور غلط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارت اور افغانستان کی جارحیت کے مذموم منصوبے خاک میں ملانے کیلئے پاکستان نے چترال ڈائیورشن پراجیکٹ پر غور شروع کر دیا۔ افغان طالبان رجیم اور بھارت کے درمیان بڑھتے تعلقات پاکستان مخالف عزائم کو واضح کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے طالبان رجیم کو ایک ارب امریکی ڈالر مالی امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بعد ’’پانی کو بطور سیاسی ہتھیار‘‘ استعمال کرنے کی پالیسی واضح ہو گئی ہے۔ انڈیا ٹو ڈے کی 24 اکتوبر 2025ء کو شائع رپورٹ کے مطابق ایک اندازہ کے مطابق بھارت افغان رجیم کو مالی و تکنیکی معاونت فراہم کرکے مختلف ڈیمز تعمیر کروا رہا ہے۔ یہ تعمیر ہونے والے ڈیم، جیسے...