2025-05-10@17:59:52 GMT
تلاش کی گنتی: 597

«جعلی پولیس»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے۔ اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ 10 فروری 2025 کو  لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون کے داخلی اور خارجی راستے سرینا، نادرا، میریٹ، ایکسپریس چوک اورٹی کراس بری امام صبح 6 بجے سے تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے۔ پولیس نے کہا کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے...
    بھارت میں ایک مسلمان شہری کو پاکستانی عالم دین کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرنے کے بعد “بغاوت “ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش پولیس نے مرزاپور کے نارولہ پور گاؤں کے رہائشی محمد عقیل کو پاکستانی عالم دین انجینئر محمد علی مرزا کے ساتھ ویڈیو کال میں بات کرنے کے بعد ’بغاوت‘ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محمد عقیل کو 30 جنوری کو بھارتی قانون کی دفعہ 152 کے تحت حراست میں لیا گیا جو کہ ملک کی یکجہتی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات پر سزا دیتی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں، محمد عقیل کو پاکستان...
    پنجاب کے علاقے وہاڑی میں پولیس کانسٹیبل نے 13 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے علاقے شبیرآباد کا رہائشی 13 سالہ احسن رضا نامی لڑکا شہر میں سامان لینے دکان آیا تھا۔ لڑکے کو کانسٹیبل فاروق نے تلاشی کے بہانے روکا اور پھر اُسے ایک کمرے میں لے جاکر حبس بے جا میں رکھ کر بدفعلی کی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کانسٹبل فاروق جوڈیشل کالونی میں تعینات ہے۔ ورثا کی شکایت پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تاہم ورثا نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے مقدمے میں حبس بے جا کی دفعات شامل نہیں کیں اور ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔
    لاہور(نیوزڈیسک) لاہور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ٹرائی نیشن سیریز میچز کی جعلی ٹکٹس فروخت کرنیوالے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر اسٹیڈیم کے مختلف مقامات سے حراست میں لے لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان سلطان، عزت اللہ، جمال اور فرید میچ کی اصل ٹکٹس کی فوٹو کاپیاں کروا کر فروخت کر رہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے جعلی ٹکٹس برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے اطراف میں موثر پیٹرولنگ اور کڑی نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے وکلاءاور پولیس کے درمیان تنازع کے نتیجے میں شہر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں عوامی مفاد کو نقصان پہنچا کر اپنے مسائل کا حل تلاش کرنا قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میںبھی اختلافات اور تنازعات پیدا ہوتے ہیں، مگر وہاں کے ادارے اور قیادت عوامی مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے پرُ اَمن حل نکالتے ہیںکیونکہ اختلافات کو دشمنی میں بدلنے کے بجائے، اُنہیں پرُ اَمن طریقے سے حل کرنا دانشمندی ہے اور ایسے واقعات سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں بلکہ عام...
    لاہور: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرائی نیشن سیریز کے میچ کی جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر اسٹیڈیم کے مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان سلطان، عزت اللہ، جمال اور فرید میچ کی اصل ٹکٹس کی فوٹو کاپیاں کروا کر فروخت کر رہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے جعلی ٹکٹس برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے اطراف میں موثر پیٹرولنگ اور کڑی نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پریڈی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری جاں بحق ہو گیا جبکہ وزیر داخلہ سندھ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔۔پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق شہری کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل کی بائیک سے ٹکرانے کے بعد وقاص کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے تھانے میں رات بھر تشدد کیا جس سے وقاص جاں بحق ہوا۔اہل خانہ کا کہنا ہے پولیس نے رات کو بائیک ٹکرانے اور اشیاء گم ہونے کی ایف آئی آر کاٹی، 3 افراد کو لاک اپ کیا گیا، تھانے میں تینوں پر رات بھر تشدد کیا گیا، صبح وقاص کے اچانک انتقال کا بتایا گیا، اس کے جسم پر...
    ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو پولیس نے ہاؤس اریسٹ کر دیا۔  اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق احتجاج کرنے والے 16 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔  دوسری جانب ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کو پل چھٹہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف  علاوہ ازیں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 10سے زائد کارکن بھی گرفتار کر لیے گئے...
    انوشہ جعفری: کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔  ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہیں ڈمپر نے ٹکر مار دی ، پولیس حکام نے کہا ہے کہ ٹکر مارنے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔  واضح رہے کہ 6 فروری کو بھی 2 مختلف حادثات میں کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے 5 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔  مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف
    ’جیو نیوز‘ گریب  کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہیں ڈمپر نے ٹکر مار دی۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ ٹکر مارنے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ کراچی: 24 گھنٹے میں ڈمپرز نے 5 شہریوں کی جان لے لیکراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ڈمپر ڈرائیورز نے 5 شہریوں کی جان لے لیے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔واضح رہے کہ 6 فروری کو بھی 2 مختلف حادثات میں کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے 5 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔
    ذرائع کے مطابق وٹالی نے اپنی کتاب ”گنز انڈر مائی چنار“ میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے وزیراعلیٰ کے دور میں کوئی بھی کشمیری پنڈت مقبوضہ وادی کشمیر سے نہیں بھاگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر کے سابق سینئر پولیس افسر علی محمد وٹالی نے کہا ہے کہ 1990ء میں کشمیری پنڈتوں کی مقبوضہ وادی کشمیر سے بے دخلی ایک منصوبہ بند سازش تھی جو اُس وقت کے علاقے کے گورنر جگموہن کے ذریعے رچائی گئی۔ ذرائع کے مطابق وٹالی نے اپنی کتاب ”گنز انڈر مائی چنار“ میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے وزیراعلیٰ کے دور میں کوئی بھی کشمیری پنڈت مقبوضہ وادی کشمیر سے نہیں بھاگا۔ انہوں نے کہا کہ پنڈتوں کی...
    لاہور میں برکی کے علاقے میں 2 اوباش نوجوانوں نے ریٹائرڈ پولیس ملازم کے 12سالہ بیٹے کو اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق لاہور۔برکی روڈ کے رہائشی ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل ولائیت کے بیٹے مزمل کو ملزمان سہیل عرف پنوں اور نفیس ورغلا کر ایک فلیٹ میں لے گئے، ملزمان سہیل عرف پنوں اورنفیس نے زبردستی مزمل کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکے مزمل نے اپنے والد کو تمام واقعہ بتایا، تھانہ برکی میں والد ولائیت ریٹائرڈ پولیس ملازم کی مدعیت میں ملزمان سہیل اور نفیس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
    پشاور: پشاور کے علاقے ورسک روڈ پرمعروف خاتون ٹک ٹاکر سائیکو ارباب پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی جس کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں تاہم پولیس نے گھر سے اہم شواہد اکٹھے کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔ گزشتہ روز تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو بیان دیتے ہوئے محمد یسین ساکن اسلام آباد نے آکر بتایاکہ اس کی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب مشہور ٹک ٹاکر تھی، اسے اطلاع ملی کہ بہن گھرواقع ورسک روڈ میں موجود تھی جہاں اس کی حالت بگڑ گئی تھی۔ انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اس کی موت مبینہ طورپر نشہ آور چیز...
    ایک طرف بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو امریکا سے ملک بدری کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں بھارت میں احتجاج کی لہر سی اٹھی ہے اور دوسری طرف امریکی شہر سیاٹل میں بھارتی سفارتی مشن کے عملے نے بتایا ہے کہ جمعہ کو اُسے غیر معمولی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا جب چند افراد نے کام کے اوقات کے بعد سفارتی مشن کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی۔ ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب بھارتی نژاد امریکی سیاست دان شما ساونت کو ویزا دینے سے انکار کیا گیا۔ اُس کے شوہر کو البتہ ویزا دے دیا گیا۔ شما ساونت بھارت میں اپنی بیمار ماں سے ملنے کے لیے ویزا لینا چاہتی تھیں۔ امریکی شہر سیاٹل...
    لاہور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے کال سینٹرز سے بھتہ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور کے تھانہ سول لائنز کی حدود میں پولیس اہلکاروں نے بھتہ خوری کی واردات کی۔ پولیس نے متاثرہ خاتون عنبر نواز  کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس 2 اہلکار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کال سینٹر آئے۔ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اے ٹی ایم سے 3 لاکھ روپے نکلوائے۔ ملزمان 2 لاکھ روپے مالیت کے لیپ ٹاپ اور دیگرسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔   تھانہ سول لائن پولیس نے بھتہ خور پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی...
    لاہور: اغوا کی جھوٹی کال کرنے والا شخص گرفتار جب کہ اسے چھڑوانے کے لیے آیا جعلی ایس ایچ او بھی دھرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق غالب مارکیٹ سے پولیس کو تاجر کے اغوا کی ایمرجنسی کال موصول  ہوئی، جس پر جاوید نامی شہری نے بتایا کہ میرے بھائی کو 4 سے 5 مسلح افراد نے اغوا  کرلیا ہے۔ کال موصول ہونے کے بعد پولیس کے پہنچنے پر کالر جاوید کے بیانات میں تضاد پایا گیا، جس پر پولیس جھوٹے کالر کو تھانے لے آئی ۔ اسی دوران کالر کو چھڑوانے کے لیے مزمل نامی شخص تھانے آگیا، جس نے اپنا تعارف ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے لاہور کے طور پر کروایا۔ پولیس کی جانب...
    کراچی کے علاقے لانڈھی میں بظاہر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص اور اس کا جوان بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا جنون، نوجوان کیسے حوالات تک جا پہنچا؟ ریلوے پولیس کے مطابق واقعہ لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جس میں کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس سے پٹری پر ٹکر لگنے سے باپ بیٹا جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ چھیپا اور ریلوے پولیس کے امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 45 سالہ جمیل اور اس کا 5 سالہ بیٹے صبیح اللہ شامل ہیں۔ مزید پڑھیے: ٹک ٹاک ویڈیوز یا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کرک کے علاقہ بہادر خیل میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، پولیس اہلکاروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جمعرات کو اپنے بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے حملے میں زخمیوں ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلدی صحت یابی کیلئے دعاکی اور شہداء کے اہلخانہ سے دلی...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرک حملے میں 3 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ...
     ایف آئی اے نے لاہور ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کوگرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے پولینڈ جا رہا تھا۔ ملزم کی شناخت عدنان حیدر بھٹی کے نام سے ہوئی۔ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کے مطابق لاہورائیرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوںنے...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے لاہور ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کوگرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے پولینڈ جا رہا تھا۔ ملزم کی شناخت عدنان حیدر بھٹی کے نام سے ہوئی۔ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ لاہورائیرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان...
    کراچی (رپورٹ /محمد علی فاروق) شہر قائد میں پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا مکروہ کاروبار اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ پولیس کی سرپرستی میں شہر کے چھوٹے چھوٹے علاقوں میں غیرقانونی مذبحہ خانے کام کر رہے ہیں جہاں لاغر جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے جبکہ مردہ جانوروں کے گوشت کی تیاری بھی ان ہی مذبحہ خانوں میں ہوتی ہے۔ کراچی کے 70 فیصد سے زاید ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں مضر صحت گوشت سے بنی اشیا فروخت کی جاتی ہیں‘ صوبائی حکومت کی قائم کردہ سندھ فوڈ کنٹرو ل اتھارٹی بھی اس معاملے میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر...
    کراچی: عیدگاہ پولیس نے جعلی پولیس کانسٹیبلز بن کر شہریوں کو ہراساں کرنے اور لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سلیم خان ، اخلاق اور بشیر کے نام سے کی گئی ہے جن کے قبضے سے پولیس نے جعلی پولیس کارڈز ، کیپ ، بیلٹ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے، گرفتار جعلی پولیس اہلکار ملزمان عیدگاہ اور اطراف کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار بن کر لوٹ مار کرتے تھے۔ عیدگاہ پولیس نے دوران پیٹرولنگ ملزمان کو روکا تو انہوں نے خود کو پولیس کانسٹیبل ظاہر کیا تاہم شک کی بنا پر پولیس نے انہیں تھانے منتقل کیا اور تفتیش کے دوران...
    بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چین سے پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محسن نقوی نے دورہ چین کے موقع پر چینی ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر کئے جانے پر اتفاق کیا گیا۔اس کے علاوہ پیرا ملٹری فورسز کے لئے بارڈرز کو محفوظ کرنے کیلئے تعاون سمیت پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھاکہ چین سے پولیس کے لئے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے، ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بات چیت ہوئی ہے اوربیجنگ پولیس اور اسلام...
    مریدکے میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی پر فائرنگ انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل جمشید اور ارسلان، جو بادامی باغ لاہور میں تعینات تھے، کسی ملزم کی تلاش میں مریدکے گئے تھے۔ اس دوران سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی اپنے دوست ذکااللہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم نے مشتبہ سمجھ کر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم مراتب علی نے اسے ڈاکوؤں کی کارروائی سمجھ کر گاڑی بھگا دی۔ اس پر کانسٹیبل جمشید اور ارسلان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق...
    لاہور: مریدکے میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی پر فائرنگ انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل جمشید اور ارسلان، جو بادامی باغ لاہور میں تعینات تھے، کسی ملزم کی تلاش میں مریدکے گئے تھے۔ اس دوران سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی اپنے دوست ذکااللہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ مزید پڑھیں: مریدکے کے قریب سی آئی اے سب انسپکٹر کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق ابتدائی تفتیش کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم نے مشتبہ سمجھ کر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم مراتب علی نے اسے ڈاکوؤں کی کارروائی سمجھ کر گاڑی بھگا دی۔ اس پر...
    مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پرآزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچے ۔(جاری ہے) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی پہنچنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا استقبال کیا، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔وزیراعظم شہبازشریف کی آمد پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں لوٹ مارکر کرنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے عیدگاہ پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی، اس دوران پکڑے جانے والے 3 جعلی کانسٹیبلز پکڑے گئے، ملزمان کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ، ایک پولیس کیپ، بیرٹ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ جعلی کانسٹیبلز شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے تھے، اس دوران پیٹرولنگ روکے جانے پر ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا تاہم شک کی بنیاد پر ان کی تھانے منتقلی کے بعد ملزمان کی اصلیت سامنے آئی جس پر انہیں فوری...
    وزیراعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز مظفر آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیر پر مظفرآباد پہنچ گئے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی پہنچنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا استقبال کیا، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔وزیراعظم شہبازشریف کی آمد پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا، وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
    بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین سے پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ملاقات میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے متعلق گفتگو کی گئی۔(جاری ہے) ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون، انٹیلی جنس شئیرنگ کو مزید بہتر بنانے اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے بارڈرز کو محفوظ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران جنوری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر اطمینان کا اظہار اور بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں بھی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ اور چینی ہم منصب کے...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیر پر مظفرآباد پہنچ گئے۔  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی پہنچنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا استقبال کیا، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔  وزیراعظم شہبازشریف کی آمد پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا، وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔  سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک
    عیدگاہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار بن کر لوٹ مارکر کرنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان ساؤتھ زون پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس اہلکاربن کر لوٹ مار کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ، ایک پولیس کیپ، بیرٹ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق جعلی کانسٹیبلز کراچی کے مختلف علاقوں میں جعلی گشت کرتے تھے، دوران پیٹرولنگ روکے جانے پر ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا۔ترجمان ساؤتھ زون پولیس کے مطابق شک کی بنیاد پر تھانے منتقل کرکے بعدازاں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔دوسری جانب دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی جرائم کی سرکوبی کیلیے سراغ رساں...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ملاقات میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے متعلق گفتگو کی گئی۔ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون، انٹیلی جنس شئیرنگ کو مزید بہتر بنانے اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے بارڈرز کو محفوظ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکا سے بانی پی ٹی آئی کیلئے کال آئی تو کیا کریں گے؟ محسن نقوی نے جواب میں ٹھینگا دکھا دیا محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے امریکا میں اہم ارکان کانگریس سے ملاقاتیں کی ہیں، دورے کے مزید اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ ملاقات...
    فاران یامین: شاد باغ پولیس نے 14 سالہ گمشدہ بچے احمد علی کو 6 گھنٹے کی مسلسل کارروائی کے بعد بحفاظت ڈھونڈ لیا۔  احمد علی نماز کے لیے گھر سے نکلا تھا، مگر واپس نہ لوٹا۔ بچے کی گمشدگی پر والد نے اس کی تلاش کے لیے تھانہ شاد باغ کا رخ کیا اور پولیس سے مدد طلب کی۔ شاد باغ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچے کی تلاش کی اور بالآخر 6 گھنٹے کی محنت کے بعد بچے کو بحفاظت تلاش کر لیا۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک احمد علی کے والد...
    میرپورماتھیلو ( نمائندہ جسارت ) سی آئی اے گھوٹکی پولیس کا ڈہرکی میں نجی جیل ، اے ایس پی میرپور ماتھیلو کا چھاپا ،دو منشیات فروش برآمد ، سی آئی اے پولیس کے تین اہلکار گرفتار ، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سی آئی اے پولیس گھوٹکی نے ڈہرکی میں ایک خفیہ جگہ پر ڈہرکی میں قید کرکے ان کی رہائی کے لے اہل خانہ سے مبینہ طور پر ڈیل کرکے بھاری رشوت طلب کی جا رہی ہے۔ ان اطلاعات پر انہوں نے اے ایس پی میرپور ماتھیلو محمد علی اعوان کو ہدایات جاری کیں کہ اس کی تفتیش کی جائے جس پر اے ایس...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سٹی پولیس کی سرکاری بلیو لائٹس، فینسی و جعلی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ شیشوں کے خلاف کاروائیوں میں مقدمات درج ،آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کے جاری کردہ احکامات پر ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کی ہدایت پر حیدرآباد پولیس کا سرکاری بلیو لائٹس، فینسی و جعلی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ شیشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ سٹی ایس ایچ او انسپکٹر رئیس خانزادہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیوں میں 05افراد کے خلاف قانونی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمات درج سٹی پولیس نے سرکاری بلیو لائٹس، ہوٹرز اور ٹنٹڈ شیشوں کے خلاف کاروائیوں میں 05افراد کے خلاف قانونی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمات درج کرلیے گئے۔
    علامتی تصویر۔ سجاول میں 13سال کے لڑکے نے والد سے ناراضگی پر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق سجاول کے گاؤں سومار ہنگورجو میں لڑکے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ لڑکے والد علی حسن نے کہا کہ 13سال کے بیٹے نے موبائل فون نہ دلانے پر خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔ پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم اور تحقیقات جاری ہے۔
    سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور سی مراقبہ ہال کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سالہ محسن کے نام سے کی گئی جبکہ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن غلام حسین پیرزاہ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں نوجوان نے مکان کی پہلی منزل کے کمرے کے دروازے کی چوکھٹ سے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کی ہے جو کہ میکنک کا کام کرتا تھا اور بیروزگار ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات اور نفسیاتی مسائل کر شکار ہوگیا تھا۔ تاہم، پولیس نے ضابطے...
    بلور ہاؤس ڈونگہ گلی پر نقاب پوش مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تاہم واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ثمر ہارون بلور نے اپنے پیغام میں بتایاکہ اتوار کی شام درجنوں مسلح نقاب پوش افراد بلور ہاؤس ڈونگہ گلی میں گھس گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ واقعے پر 15 پر کال کی تاہم پولیس کے پہنچنے سے قبل مسلح افراد فرار ہوگئے۔ثمر ہارون بلور نے ڈاکٹر غضنفر علی، احمد علی تنولی، دانیال علی تنولی اور دیگر پر حملے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ مقدمے کے اندراج کیلئے تھانے میں درخواست بھی دے دی۔دانیال بلور نے کہا کہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور قانون...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ فٹبال گراؤنڈ کے قریب ایک شخص نے خود کو آگ لگا دی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خود سوزی کی کوشش کرنے والے شخص کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے خاتون نے پھندہ ،ایک شخص نے خود کو آگ لگا کر خود کشی کر لی پولیس نے کہا کہ زخمی شخص کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص عدنان نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔عدنان نے گھر والوں سے جھگڑے کے بعد خود کو آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش کی۔
    آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر میں ارسلان نامی شہری کے اغوا اور کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی ڈکیتی کیس میں مفرور مرکزی ملزم علی رضا کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق علی رضا کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں اب تک 9 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مزید مفرور ملزمان کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار کمانڈر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر) فیضان علی نے پیر کے روز سائٹ اے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی علی الصبح بوقت 5 بجے ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے ایس ایچ او پاک کالونی کے ساتھ پرانا گولیمار و ملحقہ علاقوں میں منشیات وگینگ وار نیٹ ورک آپریٹ کرنے والے بد نام زمانہ لیاری گینگ وار کماندر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر درجن کے قریب گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی اطلاع پر بڑے...
    وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتا،پولیس نے ریمانڈ حاصل کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مرکزی ملزم علی رضا تاحال گرفتار نا کیا جا سکا،، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تاجر کے ساتھ ملزمان علی رضا میجر، اظہر حیات، حمزہ اور عبدالمعید نے آئی ئی فون کی کھیپ مانگوانے کے لئے 33کروڑ پچاس لاکھ روپے میں سودا طے کیا، تاجر کی جانب سے 15 کروڑ کیش حوالے کر دیا گیا، میجر علی رضا نامی شخص...
    گرفتار ملزم سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علی رضا کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں ارسلان نامی شہری کے اغوا اور ڈیجیٹل کرنسی ڈکیتی کیس میں مفرور مرکزی ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علی رضا کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں اب تک 9 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید مفرور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ...
    ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت )ٹھٹھہ پولیس کی کامیاب کارروائی،2 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔100 کلو گٹکا مٹیریل، 200 پیکٹ گٹکا ماوا اور 1 سوزوکی پک اپ برآمد۔آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹھہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔ایس ایس پی ٹھٹھہ کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر محمد علی ڈامرا معہ اسٹاف نے آری کیمپ کے قریب کامیاب کارروائی کرکے سوزوکی پک اپ میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 2 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان عابد...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار پولیس نے چھینی ہوئی کار آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گلشن معمار کے علاقے سے کار نمبر KVY-286 گن پوائنٹ پر چھین لی گئی تھی۔ فوری اطلاع پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نادرن بائی پاس سے چھینی ہوئی کار برآمد کرلی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے کارروائیاں جاری ہیں۔ کار مالک شہروز نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
    فوٹو فائل سندھ کے شہر خیرپور کے گمبٹ تھانے میں پولیس حراست میں نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ذوالفقار چاچڑ، ہیڈ محرر نذر جسکانی سمیت 4 اہلکاروں پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اہلکاروں کی غفلت کے باعث نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کی، نوجوان کو گھر میں جھگڑا کرنے پر والد کی شکایت پر حراست میں لیا گیا تھا۔
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں پر پولیس اور رینجرز کو کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مار کی وارداتوں کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ نے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو اپنے علاقوں میں امن و امان یقینی بنانےکی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نےکراچی پولیس اور رینجرز کو قانون شکنوں اور مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں ہر صورت امن و امان بحال رہنا چاہیے تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔ شہر میں ضلعی اور ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو...
    تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبات سے لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم نے زہر پی لیا۔پولیس کے مطابق ملزم تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال میں زیرِ علاج ہے، ملزم اسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ کراچی: سرکاری کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کے 9 لاکھ روپے لیکر فرار کراچی میں گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں لیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔ ملزم جوہرآباد میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر رہتا...
    ملتان میں فالج سے متاثرہ لڑکی کو جعلی پیر نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق لڑکی کا والد فالج سے متاثرہ بیٹی کو  دم کروانے کےلیے پیر کو گھرلایا تھا جس نے بیمار لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم اپنے جرم کے بعد فرار ہوگیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ لڑکی کا میڈیکل بھی کرایا جائے گا۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے جعلی انقلابیوں کو انقلاب لانے کا شوق تھا تو پرچے بھی بھگتیں۔ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑ رہی اور پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی۔ پنجاب پولیس کسی بے گناہ کو تنگ نہیں کرتی اور کسی ریکارڈ یافتہ مجرم کو چھوڑتی نہیں۔ پنجاب پولیس کی سب سے بڑی کوالٹی یہی ہے ان کا ڈنڈا بہت تگڑا ہے۔ عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتقامی کارروائیوں یا سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ بند ہو چکا ہے۔ جنہوں نے نو مئی کیا، شہداء کے مجسموں کی توہین کی وہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گارڈن سے لاپتا ہونے والے 2 کمسن بچوں کے اہلخانہ نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ دلاسوں کے بجائے بچے بازیاب کرائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ سے لاپتا 5 سالہ علیان اور 6 سالہ رضا کو 14 جنوری کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا اور 2 ہفتے سے زاید گزرنے کے بعد بھی ان کا کچھ پتا نہ چل سکا۔ کمسن علیان اور رضا کے اہلخانہ احتجاج کرتے ہوئے سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔ سندھ اسمبلی کے باہراحتجاج کرتے ہوئے بچوں کی یاد میں تڑپتی ماں نے کہا کہ نہ جانے بچے کس حال میں ہوں گے روزانہ تلاش میں سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے...
    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن نور میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 45 سالہ ارشد کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی روٹ فور جے بس اسٹاپ الحمید اسکول کے قریب...
    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ پولیس افسر کی حالت بہتر ہونے کے بعد ان سے بیان لیا جائے گا، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب فائرنگ سے سابق نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا سیکیورٹی انچارج زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر محمد حنیف زخمی ہوا ہے، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس افسر کو موٹر سائیکل سے ٹکر مار کر گرایا، پولیس افسر نے فائرنگ کرنا چاہی تو ملزمان نے انہیں گولی مار دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے...
    عظمیٰ بخاری : فوٹو فائل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے جعلی انقلابیوں کو انقلاب لانے کا شوق تھا تو پرچے بھی بھگتیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑ رہی ہے، پکے کے ڈاکوؤں کو بھی، پنجاب پولیس کسی بے گناہ کو تنگ نہیں کرتی، کسی ریکارڈ یافتہ مجرم کو چھوڑتی نہیں۔ پی ٹی آئی نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا: عمر ایوبقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ عظمیٰ بخاری...
    لاہور میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں تین سال بیٹی مبینہ طور پر قتل ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں پیش آیا، پولیس نے مقتولہ کے والد سفیان کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔  ایف آئی آر کے متن کے مطابق سفیان کی پہلی بیوی سے تیں بچے تھے جو وفات پاگئے، سفیان نے علینہ سے دوسری شادی کی جو بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتی تھی، علینہ تین سال حریم فاطمہ کے منہ پر کپڑا رکھ کر اسے جان سے مار رہی تھی، بچی کا باپ موقع پر پہنچ گیا بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ چکی تھی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ لوگوں کو ڈنڈے اور گولی کے زور پر نہ دبائیں، اسلام آباد میں بیٹھے حکمران ہوش کے ناخن لیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے متنازع پیکا ایکٹ اور ڈیجیٹل نیشن بل کیلئے ووٹ دیا، ایسے متنازع قوانین پاس کرنے پر اس کو شرم آنی چاہئے، ہم نے سینیٹ اورقومی اسمبلی میں دونوں بلوں کی بھرپور مخالفت کی،یہ چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی...
    کراچی: طالبات کی فیس لے کر فرار ہونےو الے سرکاری کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی۔ پولیس کے مطابق گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد سے طالبات کی فیس لے کر فرار ہونے کے معاملے میں اہم موڑ آیا ہے۔  کالج کا سپرنٹنڈنٹ نفیس امتحانی فیس کی 9 لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپا مارا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی: سرکاری کالج کا سپریٹنڈنٹ طالبات کی فیس کے لاکھوں روپے لیکر فرار ایس آئی یو رضویہ پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی،  جس پر ملزم نفیس کو فوری طور...
    ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں،لوگوں کو ڈنڈے اور گولی کے زور پر نہ دبائیں۔  لاہورعدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے متنازع پیکا ایکٹ اور ڈیجیٹل نیشن بل کیلئے ووٹ دیا،ایسے متنازع قوانین پاس کرنے پر اس کو شرم آنی چاہیے، ہم نے سینیٹ اورقومی اسمبلی میں دونوں بلوں کی بھرپور مخالفت کی،یہ چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے نہ ہو۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر  انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، بلوچستان میں حالات خراب ہیں، ملک کے معاشی حالات...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب فائرنگ سے سابق نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا سیکیورٹی انچارج زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر زخمی ہو گیا، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس افسر کو موٹر سائیکل سے ٹکر مار کر گرایا، پولیس افسر نے فائرنگ کرنا چاہا تو ملزمان نے گولی مار دی۔ راولپنڈی: والدین کو آگ لگا کر قتل کرنیوالے بیٹے کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزاراولپنڈی میں والدین کو آگ لگا کر جان سے مار دینے والے بیٹے کو عدالت نے سزا سنا دی۔ اسد رضا نے کہا کہ ملزمان...
    لاہور: پولیس نے جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  ہے، اس دوران آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے ایک کارروائی میں دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنےوالا4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران جعلی دلہن اور نکاح خواں کو گرفتار کیا گیا۔  ملزمان میں ساجد بشیر،محمد نعیم،مقدس بی بی اور اللہ رکھی  شامل ہیں، جن میں سے ایک ان کا سرغنہ ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان جعلی نکاح کرواتےاور گھر والوں کو یرغمال بنا کر واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے تحقیقات کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف  کیا ہے، جن...
    کراچی:  گارڈن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے کمسن بچوں عالیان اور علی رضا کے لواحقین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ، پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف لواحقین نے اہل محلہ کی بڑی تعداد کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا۔  دونوں کمسن پڑوسی بچے 5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا گزشتہ ماہ 14 جنوری کی دوپہر گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد گارڈن پولیس نے دونوں بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ نمبر 12 سال 2025 کمسن بچے عالیان کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا تھا تاہم 18 دن سے لاپتہ کمسن بچوں کو پولیس تاحال بازیاب کرانے میں بری طرح...
    بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان کے حملے کے کیس میں فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے کہ گرفتار ملزم، محمد شرف الاسلام، وہی شخص ہے جو جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آ رہا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 16 جنوری کی صبح اسلام نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کی رہائش گاہ میں داخل ہو کر چوری کی نیت سے حملہ کیا۔ مزاحمت پر، ملزم نے اداکار کو چھ بار چاقو سے زخمی کیا اور فرار ہوگیا۔ سیف علی خان کو فوری طور پر لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی ایمرجنسی سرجری کی گئی۔ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب لگنے...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کافوری ایکشن ۔شہری پر تشدد کرنے والا پولیس افسر معطل وزیراعلی مریم نواز شریف نے تشدد کرنے والے پولیس افسر کی گرفتاری کا حکم دے دیا پولیس کی عزت ہوتی ہے تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں ہوتی۔ مجھے اپنے ہر شہری کی عزت نفس کا احساس ہے کسی کو عام آدمی پر ظلم وزیادتی کی اجازت نہیں دوں گی۔ تشدد کی فوٹیج دیکھ کر نہایت تکلیف ہوئی۔
    سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب نے شہری پر تشدد کرنے والے پولیس افسر کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اُسے معطل کر دیا۔  مریم نواز شریف نے کہا کہ "پولیس کی عزت ہوتی ہے، تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں ہوتی؟" انہوں نے واضح طور پر کہا کہ "کسی کو بھی عام آدمی پر ظلم و زیادتی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔" مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ "تشدد کی فوٹیج دیکھ کر نہایت تکلیف ہوئی۔" ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر اس معاملے پر فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں کسی کو بھی اس قسم کی حرکتوں کا ارتکاب نہ کرنے کی جرات ہو۔  لاہور سمیت پنجاب میں...
    اسلام آباد(آن لائن)ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی زیرصدارت ہوا، کمیٹی نے پولیس سروس کے 16 اور پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے 40 افسروں کی گریڈ 18 میں ترقیوں کی سفارش کردی. پولیس سروس کے جن افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے ان میں محمد مراد،عاطف آمیر،شہزاد اکبر،احمد طلحہ علی، حسنین وارث،اختر نواز، عادل عامر،محمد عثمان،اویس علی خان، خرم مہیسر، عبداللہ احسان، کیپٹن (ر) سردار شہر یارخان، فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) ذیشان علی، ڈاکٹر خدیجہ عمر،ڈاکٹر انعم تجمل اور کائنات اظہر خان شامل ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن افسران کی ترقی کی سفارش کی گئی ہے ان میں نادر شہزاد خان، فیصل نور، انیق انور،نبیل احمد میمن، ماجد الطاف،عیسیٰ خان،حسن ظفر، صاحبزادہ محمد...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صارم کیس میں پولیس نے معلم کے کمرے سے ادویات ملی ہیں اور فارنزک کے دوران موبائل سے نازیبا وڈیوز بھی ملی ہیں۔ذرائع کے مطابق نارتھ کراچی میں 7 سالہ صارم کیس ڈی این اے اور فارنزک رزلٹ تاخیر کا شکارہوگیا ہے،پولیس کی جانب سے یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ بچوں کے معلم کے کمرے سے کچھ ادویات ملی ہیں اور فارنزک کے دوران موبائل سے نازیبا وڈیوز بھی ملی ہیں۔
    وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کی مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا پولیس سربراہ اختر حیات گنڈاپور کو ہٹا کر نئے سربراہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے جو تحریک انصاف اور صوبے کے وزیراعلیٰ کے لیے سرپرائز سے کم نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی جی ایف آئی اے کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا وفاقی حکومت نے بدھ کو تبادلوں کے حوالے سے معمول سے ہٹ کر احکامات جاری کیے جو انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور کے تبادلے اور نئے آئی جی پی ذوالفقار حمید کی تعیناتی کے حوالے سے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر کا پنجاب سے تبادلہ کر کے خیبر پختونخوا...
    چین میں ہوم ورک پورا نہ کرنے پر والد کی طرف سے ڈانٹ کھانے والے 10 سالہ لڑکے نے انتقام لینے کا انوکھا انداز اپنایا۔ چین میں ایک باپ نے اپنے 10 سالہ بچے کو ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر ڈانٹا جس کے نتیجے میں غصے میں آکر بچے نے پولیس کو فون کر کے باپ پر منشیات گھر پر رکھنے کا الزام عائد کردیا۔ یہ عجیب واقعہ رواں ماہ کے شروع میں چین کی یونگنگ کاؤنٹی میں پیش آیا۔ وقت پر ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر والد کی طرف سے شدید ڈانٹ ڈپٹ کے بعد ایک 10 سالہ لڑکا گھر سے باہر نکلا اور سیدھا قریبی دکان پر گیا اور پوچھا کہ کیا وہ فون استعمال کر...
    روہڑی،سیپکو ٹیم کی جانب سے نادہندگان و بجلی چوری کے الزام میں گرفتار صارفین پولیس موبائل میں بیٹھے ہوئے ہیں
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے لجپت روڈ کے ایک گھر سے پولیس نے ایک بزرگ خاتون کی لاش برآمد کرلی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا۔جاں بحق ہونے والی خاتون ذہنی مریض بتائی جاتی ہے۔سٹی تھانے کی حدود ایک گھر سے سٹی پولیس نے بزرگ خاتون کی لاش برآمد کرلی۔جاں بحق ہونے والی خاتون بیٹی کے ساتھ رہتی تھی۔ خاتون نے گزشتہ رات بھی گھر کی کھڑکی سے کود کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صبح خاتون کی بیٹی نے اہل محلہ کو بتایا کہ والدہ نے خودکشی کرلی ہے۔ جس ہر ریسکیو کے عملے نے پولیس کی مدد سے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال پہنچائی جبکہ پولیس نے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں چھا پوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 23ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ، گٹکا ماوا ،موبائل فون نقدی ،موٹر سائیکل اور مسروہ سامان برآمد کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بہادر آباد پولیس نے معروف بلڈر سے دو کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان میں علی نواز ولد اعجاز لودھی، نصیر ولد لیاقت علی اور شہزاد علی ولد محمد یونس شامل ہیں۔ملزمان بلڈر سے کال کر کے بھتہ کا مطالبہ کیا کرتے تھے اور نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے تھے۔گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال کار نمبری BYD-664 اور...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سر سید تھانے کی حدود نارتھ کراچی ڈسکو موڑ محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی 05 روزہ پرانی پھندا لگی تشدد زدہ لاش ملی، مقتولہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا ،جہاں مقتولہ کی شناخت 30سالہ ثمینہ زوجہ ایاز کے نام سے ہوئی ۔مقتولہ کی لاش تقریباً 5 دن پرانی ہونے کی وجہ تعفن زدہ ہوگئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں نے پولیس کو بتایا اور جب پولیس مکان میں گئی تو خاتون کی لاش پڑی ملی۔مقتولہ کے پہلے شوہر ایاز کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد مقتولہ نے طارق نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی۔کچھ روز قبل ہی اس کے شوہر...
    چینی باشندوں کے وکیل پیر رحمٰن ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ درخواست واپس لینے کی استدعا بدھ کے روز کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی سرمایہ کاروں کو سندھ پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے کیس میں 6 چینی باشندوں نے درخواست واپس لینے کیلئے ہائیکورٹ میں حلف نامے جمع کرا دیئے۔ اس موقع پر چینی باشندوں کی پاکستان میں موجود ایسوسی ایشن کے صدر مسٹر لی بھی عدالت میں موجود تھے۔ چینی باشندوں کے وکیل پیر رحمٰن ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ درخواست واپس لینے کی استدعا بدھ کے روز کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے 6 چینی باشندوں نے سندھ پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
    ممبئی پولیس کی جانب سے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کیس میں ابتدائی طور پر ملزم قرار دیے گئے شخص کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے ان کے بیٹے کی زندگی تباہ کر دی ہے۔ آکاش کانوجیا نامی شخص کو سیف علی خان پر حملے کے جرم میں دورگ اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا تھا، آکاش کے والد کیلش کانوجیا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان کے بیٹے کو اس کی شناخت کی تصدیق کیے بغیر گرفتار کیا اور اس غلطی نے ان کے بیٹے کی زندگی تباہ کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھھیں: حملہ اور سرجری، کیا سیف علی خان جھوٹ بول رہے ہیں؟ آکاش کے والد کا...
    کراچی: چینی سرمایہ کاروں نے سندھ ہائی کورٹ میں پولیس کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔  درخواست چینی  سرمایہ کاروں کے وکیل پیر رحمٰن محسود ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے درخواست گزار چائینز کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی ہے، جس کے بعد  درخواستگزار سندھ حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔  مزید پڑھیں: چینی سرمایہ کاروں کے پولیس پر بھتہ خوری اور ہراسانی کے الزامات، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر انہوں نے کہا کہ درخواستگزار سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔  واضح رہے کہ 6 چینی سرمایہ کاروں نے سندھ پولیس کی جانب سے بھتہ خوری اور دیگر الزامات کے تحت سندھ ہائیکورٹ میں...
    سندھ ہائی کورٹ  — فائل فوٹو چینی سرمایہ کاروں کو سندھ پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے کیس میں 6 چینی باشندوں نے درخواست واپس لینے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں حلف نامےجمع کرا دیے۔ چینی سرمایہ کاروں کا کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزامعدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور دیگر سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ اس موقع پر چینی باشندوں کی پاکستان میں موجود ایسوسی ایشن کے صدر مسٹر لی بھی عدالت میں موجود تھے۔چینی باشندوں کے وکیل پیر رحمن ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ درخواست واپس لینے کی کل استدعا کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے 6 چینی باشندوں نے سندھ پولیس کی جانب سے ہراساں...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء) برطانیہ کے شہر لندن میں شریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملیکا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔قابل اعتماد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ میٹ پولیس نے شریف فیملی ارکان کو خطرے کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کیا، ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔(جاری ہے) باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جا کر شریف فیملی کے ارکان کو خطرے سے آگاہ کردیا ہے، پولیس نے شریف فیملی کے ارکان...
    لندن: شریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے حملے کا خطرہ لاحق ہونے پر پولیس نے انہیں خبردار کر دیا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق، ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کو اس خطرے کے بارے میں اطلاع دی، جس کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹس میں جا کر شریف فیملی کو آگاہ کیا۔   پولیس نے ان سے کہا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور اپنی آمد و رفت میں احتیاط برتیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو ملی تھی۔ چند ہفتے پہلے، گلفام حسین کو ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے فلیٹس کے قریب...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں رہائش گاہ کے باہر سیاسی مخالفین کی جانب سے احتجاج کیا جاتا رہا ہے، تاہم اب یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شریف فیملی کے ارکان پر نامعلوم افراد کی جانب سے پرتشدد حملہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں حسن نواز دیوالیہ: ترجمان شریف فیملی کے بیان میں بھٹو دور کو زیربحث لانے پر پی پی کارکنان آگ بگولہ میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹ پولیس نے شریف فیملی کے ارکان کو خبردار کیا ہے کہ ان پر نامعلوم افراد پرتشدد حملہ کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کی جانب سے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو شریف فیملی...
    لندن پولیس نے شریف فیملی کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملے کے خطرے سے آگاہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )لندن میں شریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملیکا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ قابل اعتماد ذرائع نے دعوی کیا ہیکہ میٹ پولیس نے شریف فیملی ارکان کو خطرے کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو ممکنہ حملیکے خطرے سے آگاہ کیا۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔ ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جا کر شریف فیملی کے ارکان...
    بالی وڈ اسٹار سیف علی خان پر چاقو حملہ کیس میں پولیس نے بنگلا دیشی خاتون کو گرفتار کرلیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دوران تفتیش پایا کہ سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار کیے گئے بنگلا دیشی شہری کے پاس جو موبائل سم تھا، وہ کسی خاتون کے نام تھا، اس لیے پولیس ریاست مغربی بنگال گئی، جہاں سے کھاکومنی شیخ نامی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے مغربی بنگال کے ضلع نادیہ سے کھاکومنی شیخ نامی خاتون کو گرفتار کیا ہے جسے راہداری ریمانڈ پر ممبئی لایا جائے گا۔ ممبئی پولیس کا دعویٰ ہے کہ خاتون ریاست مغربی بنگال کے ضلع نادیہ میں رہائش پذیرتھی اور وہ گرفتار...
    ممبئی پولیس کی جانب سے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کیس میں ابتدائی طور پر ملزم قرار دیے گئے بے گناہ شخص کی زندگی تباہ ہوگئی۔ باندرا اور ممبئی پولیس کی اعلیٰ تفتیشی ٹیم نے کیس کی تحقیقات کے دوران اکتیس سالہ آکاش کانوجیا کو مشتبہ ملزم قرار دیا اور اُس کی تصویر جاری کر کے لوگوں سے گرفتاری میں مدد مانگی تھی۔ بعد ازاں پولیس نے اُسے 18 جنوری کو چھتیس گڑھ پولیس اسٹیشن سے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ ممبئی سے بلاس پور اپنی ہونے والی اہلیہ سے ملاقات کیلیے جارہا تھا۔ پولیس نے آکاش کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو وہ بے گناہ ثابت ہوا تاہم اس کے بعد اُس کی...
    بدین: جعلی عامل کے تشدد کے باعث 30 سال کی خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں تاہم لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی عامل اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیاجائےگا۔
    ---فائل فوٹو  مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔آزاد و جموں کشمیر کی پولیس اعلامیے کے مطابق کل مسلم کانفرنس کے 70 شر پسند کارکنوں نے سڑک بلاک کی تھی، کچھ فاصلے پر چند اشخاص اسلحے سے لیس بھی موجود تھے، شر پسندوں نے خوف و ہراس پھیلانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق پولیس نے جواب میں ہوائی فائرنگ کی اور راستہ کلیئر کرا دیا۔ مظفر آباد میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی کے قافلے پر حملہ مظفر آباد میں اسپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے پر قافلے پر...
    ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کیس میں ملزم کے فنگر پرنٹس میچ نہ کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر ستیانیاران چوہدری نے کہا کہ میڈیا پر فنگر پرنٹس  ملزم سے نہ ملنے کی خبریں گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں اور اس طرح کی چیزیں تفتیش کو الجھانے کیلیے کی جارہی ہیں تاکہ اصل ملزم گرفتاری سے بچ سکے۔ قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیف علی خان کے گھر سے پولیس نے جو فنگر پرنٹس لیے وہ گرفتار ملزم شرف الالسلام سے نہیں مل رہے۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر پولیس نے بھی...
    مردان: تحصیل کاٹلنگ کے علاقے الوجنگہ میں پندرہ سالہ لڑکے کو دو افراد نے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنا دیا اور ویڈیو بھی بنائی، پولیس نے وڈیو وائرل ہونے پر ایف آٸی آر درج کر لی، تاہم ملزمان گرفتار نہ کیے جا سکے۔ کاٹلنگ تحصیل تھانہ چھانونہ میں درج ایف آٸی آر کے مطابق 15 سالہ حارث ولد اعتبار کے ساتھ دو افراد نے زبردستی بدفعلی کی اور ویڈیو بھی بناتے رہے، اہلخانہ یا پولیس کو بتانے پر ملزمان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی،متاثرہ لڑکے کی جانب سے والدین کو آگاہ کرنے پر ملزمان نے وڈیو سوشل میڈیا گروپس میں واٸرل کردی۔  متاثرہ خاندان نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا، تاہم مبینہ طور پر پولیس ایف...
    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے کیس نے ایک نیا موڑ اختیار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیس میں یہ اہم بات سامنے آئی ہے کہ پولیس نے وقوعہ کے بعد سیف علی خان کی رہائش گاہ سے فنگر پرنٹس کے جو نمونے حاصل کیے تھے، وہ مبینہ گرفتار ملزم کے فنگر پرنٹ سے میچ نہیں ہورہے۔ سیف حملہ کیس میں ممبئی پولیس کی تحقیقات ایک نئے موڑ میں داخل ہوگئی ہے اور اب معاملہ فنگر پرنٹس کے گرد گھوم رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکار کے گھر سے ملنے والے 19 فنگر پرنٹس کے سیٹ میں سے کوئی بھی مبینہ ملزم شریف الاسلام سے میل نہیں کھاتے۔ گویا، کہانی میں ایک نیا...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بولی وڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو حملہ کیس نے نیا موڑ اختیار کرلیا ہے، اداکار کی رہائش گاہ سے حاصل کیے گئے فنگر پرنٹس کے نمونے مبینہ طور پر حملے میں ملوث محمد شریف الاسلام شہزاد کے فنگر پرنٹس سے میل نہیں کھاتے۔’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق ملزم شریف الاسلام ایک بنگلہ دیشی شہری ہے، جو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا، اس نے پولیس کو اداکار کے گھر میں چوری کی غرض سے گھسنے کی وجہ بتاتے ہوئے بیان دیا ہے کہ کسی نے پیسوں کے عوض اس سے جعلی شہریت کے دستاویز بنوانے کا وعدہ کیا تھا، یہی وجہ تھی کہ اس نے خان کے گھر میں چوری کی کوشش...
    لاہور میں دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچے کی جلی ہوئی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا، جس کے بعد دو سالہ اذلان 23 جنوری کو رائیونڈ سے اغوا ہوا۔پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے جس پر ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کا انکشاف کردیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کی۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اسلام، نوکرانی ثنا...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سیف علی خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ڈکیت گرفتار ہوا، وہیں اداکار بھی اسپتال سے ڈسچاج ہو کر اپنے گھر واپس آگئے۔ رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کی جانب سے اپنے ساتھ پیش آنے والے پورے واقعے کو تفصیل سے بیان کیا گیا۔ ممبئی پولیس کی جانب سے حال ہی میں سیف علی خان کے گھر میں ہونے والے قاتلانہ حملے کے دوران وہاں موجود تمام افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جس میں سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور خان کا بیان بھی شامل تھا۔ بیان میں سیف علی خان نے خوفناک حادثے سے متعلق ممبئی پولیس کو بتایا کہ کس طرح ڈکیت ان کے بیٹے کے کمرے...