2025-06-13@02:53:18 GMT
تلاش کی گنتی: 408

«عدالتی حکم»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سینیٹر اور سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کیس میں بھونڈے طریقے سے فیصلہ سنانے کی تاریخ بدلی جارہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کا عدالتی نظام فراٹے بھرتا ہوا انصاف اور غیر جانبداری میں اپنا مقام بنائے جا رہا ہے، جس بھونڈے طریقے سے عمران خان کے کیس میں فیصلہ سنانے کی تاریخ بدلی جا رہی ہے، کوئی عقل سے عاری شخص ہی ہوگا جو اب اس فیصلے کو ایک غیر جانبدار عدالتیفیصلہ مانے گا۔اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اس وقت ایک قیدی ہے، اور قیدی کے بارے میں یہ...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔جج احتساب عدالت ناصر جاوید رانا کل صبح 11 بجے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنائیں گے اور اس حوالے سے عدالتی عملے نے فریقین کو آگاہ کردیا۔وکیل عمران خان خالد یوسف چودھری نے بھی تصدیقکی کہ عدالتی عملے نے کل فیصلہ سنائے جانے سے متعلق آگاہ کردیا۔ اس کے علاوہ عدالتی عملے کی جانب سے نیب پراسیکیوشن ٹیم کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 ء کو محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے...
    عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔جج احتساب عدالت ناصر جاوید رانا کل صبح 11 بجے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنائیں گے اور اس حوالے سے عدالتی عملے نے فریقین کو آگاہ کردیا۔وکیل عمران خان خالد یوسف چوہدری نے بھی تصدیق کی کہ عدالتی عملے نے کل فیصلہ سنائے جانے سے متعلق آگاہ کردیا۔ اس کے علاوہ عدالتی عملے کی جانب سے نیب پراسیکیوشن ٹیم کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔خیال...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم  نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس عدت اور سائفر کیسز کی طرح ہے،ملک کے عدالتی نظام کا مذاق اڑایا جارہا ہے،بانی چیئرمین سے بات منوانا خام خیالی ہے،القادر ٹرسٹ بربریت کا کیس ہے، قوم کی نظریں کل فیصلے پر ہوں گی۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل متوقع ہے، ہر بار اسے موخر کردیاجاتا ہے، القادر ٹرسٹ کی زمین کسی کی ذاتی ملکیت نہیں،ان کا کہنا ہے کہ نیب گواہان نے تسلیم کیا کہ پیسہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں نہیں آیا، نیب کی موجودہ ترامیم میں کابینہ کے فیصلوں...
    اسلام آباد (صباح نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے ڈیل یا ریلیف نہیں لوں گا، عدالتی جنگ کروں گا۔ ایک بیان میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اس وقت ملک میں اندھیرا ہے، جمہوریت ہی نہیں، حکومت بظاہر حکومت ہے، وہ مذاکرات کر رہی ہے لیکن دیکھ کسی اور طرف رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں آج بھی ایک گروپ ہے، جو کہتا ہے کہ مزاحمت کریں، ہم اندھیرے کو روشنی ہی سے ختم کرسکتے ہیں، ہمارے پاس زبان ہے، اس سے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہمیں انتخابی اصلاحات، الیکشن کمشنر کی تبدیلی...
    — فائل فوٹو سندھ میں موسم سرما کی عدالتی تعطیلات ختم ہو گئیں۔پیر سے سندھ بھر کی عدالتوں میں معمول کے مطابق کارروائی کا آغاز ہو گا۔26 دسمبر سے 10 جنوری تک سندھ بھر کی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات تھیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) برسلز سے جمعہ 10 دسمبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق یورپی عدالت انصاف (ای سی جے) کے اس فیصلے کی روشنی میں، جو جمعرات کے روز سنایا گیا، یورپی یونین کے رکن ممالک میں اصولی طور پر ٹرین کے سفر کے لیے ٹکٹیں خریدنے والے صارفین کے لیے آئندہ یہ لازمی نہیں ہو گا کہ وہ یہ تعین بھی کریں کہ وہ مسٹر یا مسز کے طور پر مخاطب کیے جانا پسند کریں گے اور یہی بات ان کی طرف سے خریدی گئی ٹکٹوں پر بھی لکھی ہوئی ہو۔ اٹلی کی ٹرینیٹالیا یورپی ریل آپریٹر کمپنیوں میں سرفہرست اس مقدمے میں عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرین کے...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آج عدالت سے سزا سنائی جانے کا امکان ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے کارروائی معطل کرنے کی ٹرمپ کی درخواست کو چار کے مقابلے میں پانچ ووٹوں سے مسترد کردیا۔عدالت نے کاروبار میں جعلسازی کے کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دینے کی تیاری کر لی ہے۔ عدالتی کارروائی کے نتیجے میں ٹرمپ امریکہ کی صدارت سنبھالنے والے پہلے مجرم صدر بن سکتے ہیں۔ تاہم، اس عدالتی کارروائی میں ٹرمپ کی عدالت میں موجودگی لازمی قرار نہیں دی گئی۔ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکا کا حصہ بنانے کی دھمکی پر جسٹن ٹروڈو کا ردعمل سامنے آگیایاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری مدت کے لیے امریکی صدر کا حلف اٹھانے...