اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی 22 تا 26 اپریل 2025 کے دوران چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہونے والی ایس سی او کے رکن ممالک کی سپریم کورٹس کے چیف جسٹسز کی 20ویں کانفرنس میں ایک پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔ چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی وفد میں شامل ہوں جبکہ ضلعی عدلیہ کے دو ججز بھی وفد میں شامل ہوں گے ۔جن میں بلوچستان کے دور افتادہ ضلع گوادر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر جان اور خیبر پختونخوا کے ایک دور افتادہ ضلع لکی مروت سے نادیہ گل وزیر سینئر سول جج شامل ہیں ۔ ایس سی او جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کرنے والے وفد میں ضلعی عدلیہ کے ججز کی شرکت جسٹس یحییٰ آفریدی کے عدالتی نظام میں شمولیت کے عزم کے ساتھ ساتھ دور افتادہ مقامات پر فرائض انجام دینے والے عدالتی افسران کی سرپرستی کی بھی عکاسی کرتی ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس اہم تقریب کے دوران پاکستان کی سپریم کورٹ اور چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے درمیان مفاہمت کی ایک اہم یادداشت پر دستخط کرنے کی بھی توقع ہے۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد بین الاقوامی تجارتی قانون، ثالثی، سائبر کرائم، مالیاتی جرائم، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق قانونی چارہ جوئی اور عدالتی ٹیکنالوجی کے انضمام سمیت اہم شعبوں میں ادارہ جاتی روابط قائم کرنے، صلاحیت سازی کے اقدامات کو آسان بنانے اور
باہمی علم کے تبادلوں میں اضافہ کے ذریعہ دو طرفہ عدالتی تعاون کا فروغ ہے۔مزید برآں یہ ایم او یو تنازعات کے حل، عدالتی فیصلوں کو تسلیم کرنے اور ان کے نفاذ کے ساتھ ساتھ سول معاملات میں باہمی قانونی معاونت میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے کی کاوش بھی ہے جو عدالتی آزادی، خودمختاری اور قانون کی حکمرانی کی پاسداری کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی تصدیق کرتا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق کانفرنس میں جسٹس شاہد وحید ’’مصنوعی ذہانت کا عدالتی اطلاق‘‘ کے عنوان سے کلیدی خطاب کریں گے جس میں عدالتی کارکردگی، شفافیت اور رسائی کو بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت کی تبدیلی کی صلاحیت کو اجاگر کیا جائے گا۔جسٹس شاہد وحید اس حوالہ سے پاکستان کے جاری اقدامات کو اجاگر کریں گے۔ جن میں ای ٹی ایچ زیورخ جیسے عالمی اداروں کے تعاون سے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے قانونی مسودہ، ایڈوانسڈ اے آئی پر مبنی قانونی تحقیقی ٹولز، عدالتی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور مسلسل عدالتی نتائج کو یقینی بنانے کے لیے پیشین گوئی کرنے والے تجزیات وغیرہ شامل ہیں۔وہ مصنوعی ذہانت کے انضمام کے لیے ضروری فریم ورک کی نشاندہی کریں گے، جس میں شفافیت، انسانی نگرانی، تعصب میں کمی، ڈیٹا کے تحفظ، عدالتی تربیت، احتساب اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے اندر اے آئی ٹیکنالوجیز کے ذمہ دارانہ اور شفاف اطلاق کی نگرانی کے لیے اے آئی اخلاقیات کمیٹی کے قیام پر توجہ بھی شامل ہیں۔ مزید برآں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ایران کے چیف جسٹس کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے، عدالتی تبادلوں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے طریقے تلاش کریں گے۔یہ بات چیت بین الاقوامی عدالتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے بعد چیف جسٹس یحیٰ آفریدی ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایا کی خصوصی دعوت پر استنبول کا دورہ کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا 24 سے 27 اپریل 2025 تک ترکیہ کی آئینی عدالت کی 63 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت، پاکستان اور ترکیہ کے عدالتی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کیلئے دورہ متوقع ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یہ مصروفیات عدالتی کارکردگی اور انصاف تک بہتر رسائی میں نمایاں کردار ادا کریں گی ، عدالتی نظاموں اور کانفرنس میں شریک ممالک کے شہریوں کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

Post Views: 5.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت سپریم کورٹ ا کانفرنس میں ا ف پاکستان پاکستان کے جسٹس یحیی چیف جسٹس عدالتی ا کریں گے کے لیے

پڑھیں:

ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم

افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔

پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔

قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔

ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے