2025-09-17@21:38:15 GMT
تلاش کی گنتی: 408
«عہدے سے ہٹانے»:
(نئی خبر)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے کا الزام حقائق کے منافی ہے، بھارتی آرمی چیف کا پاکستان پر الزام بھارت کی ریاستی جبر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، یہ بھارت کی دھوکے بازی کی اعلی مثال ہے، بھارتی آرمی چیف کے ریمارکس جموں اینڈ کشمیر میں بھارتی جبر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے کا الزام حقائق کے منافی ہے بھارتی ارمی چیف کا پاکستان پر الزام بھارت کی ریاستی جبر سے...
ریاض میں ہونے والے شام سے متعلق اجلاس کے موقع پر شرکا کا گروپ فوٹو ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیج تعاون کونسل نے شام پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ شام سے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شامی عوام کے لیے عربوں کی حمایت کو مضبوط کرنے کے لیے سعودی دارالحکومت میں عرب ممالک کے وزرائے کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے شام پر سے پابندیاں اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مقبوضہ جولان میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے شام پر بار بار اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شام کے تمام علاقوں...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے جو بائیڈن انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے 2016ء کے انتخابات کے بعد غلط معلومات پرفیس بک کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ بائیڈن نے عوامی طور پر کہنا شروع کیا کہ سوشل میڈیا کمپنیاں کورونا ویکسین کے بارے میں غلط معلومات کو پھیلانے کی اجازت دے کر لوگوں کو مار رہی ہیں۔ اس طرح سیاستدانوں نے ہر زاویے سے کمپنی کا پیچھا کرنا شروع کیا۔ زکربرگ نے بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ نے ہماری ٹیم کو دھمکیاں دیں اور پوسٹیں ڈیلیٹ کرنے پر مجبور کیا۔
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)مقبول ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہم جنس پرستوں کو دماغی مریض یا خواتین کو پراپرٹی کہنے پر پابندی ہٹادی۔ایک رپورٹ کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے حال ہی میں اعلان کیا کہ فیس بک سمیت میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز پر اظہارِ رائے کی آزادی کو وسعت دی جا رہی ہے۔(جاری ہے) اپنے ویڈیو پیغام میں مارک زکر برگ نے کہاکہ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ہمارے پلیٹ فارمز پر لوگ اپنے تبصروں اور تجربات کا آزادانہ تبادلہ کر سکیں۔علاوہ ازیں میٹا اب اپنے پلیٹ فارمز پر تھررڈ پارٹی کے ذریعے فیکٹ چیک کا سلسلہ ختم...
ٹیکنالوجی کی کمپنی ’’میٹا‘‘ نے فیس بک سمیت اپنے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہم جنس پرستوں سے متعلق اہم پابندی کو ہٹانے کو اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک سمیت میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز پر اظہار رائے کی آزادی کو توسیع دی جارہی ہے۔ مارک زکر برگ کے اعلان کے مطابق کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہم جنس پرستوں کو ’دماغی مریض‘ یا خواتین کو ’پراپرٹی‘ کہنے پر سے پابندی ہٹادی۔ میٹا کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارے پلیٹ فارمز کے ذریعے لوگ اپنے تبصروں اور تجربات...