2026-07-24@11:47:45 GMT
تلاش کی گنتی: 4031
«پانی جمع ہونے»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 21 جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ، وزارت پارلیمانی امور نے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی۔مشترکہ اجلاس 21 جنوری کو صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مشترکہ اجلاس میں مجموعی طور پر 29 بل منظوری کیلئے پیش ہوں گے18 نجی 11 حکومتی بل منظوری کے لئے پیش ہوں گے، 24 بل صدر کی منظوری کے بغیر واپس کئے گئے جو مشترکہ اجلاس میں پیش ہوں گے۔میڈیاذرائع کے مطابق پانچ نئے بل اجلاس میں پیش کئے جائیں گے جن میں جرنلسٹ پروٹیکشن بل، گھریلو تشدد بل اور مختلف جامعات کے نجی و سرکاری بل شامل ہیں۔قومی کمیشن برائے انسانی حقوق میں ترمیم بل سمیت دیگر اہم بل...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے راول جھیل کے پانی کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی عائشہ موریانی، سیکرٹری وزارتِ آبی وسائل سید علی مرتضیٰ، ڈائریکٹر جنرل ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA)، ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RDA)، منیجنگ ڈائریکٹر واسا (WASA)، اور دیگر وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو راول جھیل میں شامل ہونے والے تین بڑے آبی نالوں۔کورنگ، لیک ویو اور جناح کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان میں سے بعض نالے قریبی رہائشی علاقوں...
اسلام آباد (وقائع نگار) عدالتی حکم کے باجود سفری پابندی کی فہرست سے نام نہ نکالنے پر فواد چوہدری کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت آج ہو گی۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالت نے فواد چوہدری کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود فواد چوہدری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہیں نکالا گیا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےعدالتی حکم کے باوجود سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پرتوہین عدالت کی درخواست پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے فواد چودھری کی درخواست پر سماعت کی جبکہ درخواست گزار کی جانب سے فیصل فرید چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ فیصل فرید چودھری ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت پہلے ہی فواد چودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کا حکم دے چکی ہے تاہم عدالتی احکامات کے باوجود تاحال ان کا نام فہرست میں شامل ہے، جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ بِندی لگانے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع تھرپارکر کے علاقے مٹھی مےں این ای ڈی یونیورسٹی سے الحاق شدہ تھر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سکول آف ماڈرن سائنسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس اقدام کو سندھ حکومت کی جانب سے تھرپارکر کے عوام کےلئے ایک تحفہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا تھرپارکر کے عوام پیپلز پارٹی، محترمہ بینظیر بھٹو سے، شہید ذوالفقار علی بھٹو سے محبت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تھرپارکر کی ترقی پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ایک خاص مہم چلا کرنہ صرف تھرپارکر بلکہ پورے صوبے کی کردار کشی کی جاتی ہے۔ کچھ قوتیں چاہتی ہیں...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نزدیک صحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور علاج کی سہولت نہ ہونا کسی کے لیے موت کا پروانہ نہیں بننا چاہیے۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی کامیابیوں، جدوجہد اور مستقبل کے اہداف پر نظر ڈالنا چاہتی ہے، جن میں صحت کا شعبہ سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تین ادوارِ حکومت میں صحت کے شعبے میں نمایاں سرمایہ کاری کی گئی اور صحت کے بجٹ کو 2.9 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد تک لے جایا گیا۔...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نئے میثاقِ جمہوریت کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو باہمی اشتراک کی دعوت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ازسرِنو تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق ملک اس وقت ایک نہایت حساس اور پیچیدہ سیاسی مرحلے سے گزر رہا ہے، جس کے پیشِ نظر تمام جمہوری قوتوں کو نئے میثاقِ جمہوریت پر متفق ہونا ہوگا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو میثاقِ جمہوریت کی دعوت پر بڑی سیاسی جماعتوں کی طرف سے ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کا مؤقف پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان قائرہ نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ ڈائیلاگ اور...
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ ، جس کے لئے وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم کوارسال کر دی۔ مشترکہ اجلاس 20جنوری صبح 10:30پر طلب کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم قانون سازی ہو گی۔مجموعی طور پر 29 بل منظوری کے لئے پیش ہوں گے۔18 نجی 11 حکومتی بل منظوری کے لیئے پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق 24 بل صدر کی منظوری کے بغیر واپس کئے گئے جو مشترکہ اجلاس میں پیش ہوں گے۔پانچ نئے بل مشترکہ اجلاس میں پیش...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر معاشی پالیسیوں میں تسلسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور انہیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر ہمیں ایک مستحکم، مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھنی ہے ۔ اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کو اپنی پیداواری صلاحیت اور مسابقت بڑھانا ہوگی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹھی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تھر آنے پر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے کیونکہ یہاں کے لوگ پیپلز پارٹی، بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار بھٹو سے بے حد محبت کرتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مٹھی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی کردار کشی ایک سازش کے تحت کی جاتی ہے، تاہم اس جھوٹے بیانیے کا سب سے واضح جواب تھرپارکر کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پورے سندھ میں اسی جذبے اور محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہی ہے اور ان کی حکومت مکمل طور پر عوام دوست ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ تھرپارکر کی ترقی کے...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کی کردار کشی ایک سازش کے تحت کی جاتی ہے، تاہم اس جھوٹے بیانیے کا بہترین جواب تھرپارکر کی ترقی ہے۔ مٹھی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ تھر آنے پر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے کیونکہ یہاں کے لوگ پیپلز پارٹی، بے نظیر بھٹو اور شہید بھٹو سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تھرپارکر کی ترقی کے لیے پیپلز پارٹی کی محنت یہ ثابت کرتی ہے کہ پارٹی اس علاقے کے عوام کے لیے کس قدر فکرمند ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی پورے سندھ میں اسی جذبے کے ساتھ محنت کر رہی ہے اور ہماری حکومت عوام...
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزارت پارلیمانی امور نے سمری ارسال کر دی، مشترکہ اجلاس 20جنوری صبع 10:30پر طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں اہم قانون سازی ہو گی۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں مجموعی طور پر 29 بل منظوری کے لیے پیش ہوں گے، 18نجی اور 11 حکومتی بل منظوری کے لیے پیش ہوں گے۔ ذرائع نے کہا کہ 24بل صدر کی منظوری کے بغیر واپس کئیے گئے جو مشترکہ اجلاس میں پیش ہوں گے، پانچ نئے بل اجلاس میں پیش کیئے جائیں گے۔ جنرنلسٹ پروٹیکشن بل، ڈومیسٹک وائلنس کا بل، مختلف جامعات کے نجی و سرکاری بل، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق میں ترمیم کا بل سمیت دیگر اہم بل شامل ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی والوں نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا تو دیکھیں کام ہورہا ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اگلے چند دنوں میں بلاول بھٹو کی سیاسی جماعت کراچی میں بڑاپیکج لارہی ہے، کےایم سی اور سندھ حکومت کام کررہی ہے، ٹاونز بھی اسی طرح ہماری مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عوامی مشکلات کے پیش نظر تعمیراتی کام مرحلہ وار مکمل کئےجارہےہیں۔مرتضٰی وہاب نے مزید کہا کہ شہر کے تمام اہم شاہراہوں کو مرحلہ وار بہتر بنایا جائے گا، جہانگیر روڈ کی تعمیر سے ٹریفک روانی اور شہری سہولتوں میں بہتری آئےگی، جہانگیر روڈ کی بحالی کراچی کی مجموعی ترقیاتی حکمت عملی...
راولپنڈی: گھر کے مالک کی 13 سالہ ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، جس کے حاملہ ہونے پر مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقے میں گھر کے مالک کی جانب سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں بچی کے حاملہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمے کی مدعیہ مسماۃ غلام فاطمہ نے بیان دیا ہے کہ وہ فیصل آباد کی رہائشی ہیں اور 13 سالہ عزیزہ بچی والد کے انتقال اور اپنی والدہ کی دوسری شادی کے باعث گزشتہ 7 سال سے ان کے پاس ہی تھی۔ مدعیہ کے مطابق انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">داہگل: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ایک دہشت گرد جماعت ہے اور اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاہم کے پی اسمبلی کو بھی آن بورڈ لینا ضروری ہے۔داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان ملاقاتیں نہیں ہو رہی ہیں، ہر ہفتے ملاقات کے لیے جاتے ہیں لیکن اجازت نہیں دی جاتی، ملاقاتیں نہ ہونے سے عوام میں بانی کے تئیں ہمدردیاں مزید بڑھیں گی۔سہیل آفریدی کے دورہ کراچی کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی نے دورہ شروع سے قبل سندھ حکومت کے رویے...
کراچی: شہر قائد میں پانی کے دیرینہ بحران کے حوالے سے ایک اہم اور فیصلہ کن قدم اٹھاتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر بھر میں واٹر ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی بتدریج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس پالیسی فیصلے کے تحت شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لیے متبادل اور پائیدار نظام متعارف کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو مہنگے اور غیر یقینی ٹینکر سسٹم سے نجات دلانا ہے۔ میئر کراچی نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں موجود تمام سات ہائیڈرنٹس کو مرحلہ وار ختم کیا جائے اور پانی کی فراہمی لائنوں...
اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پالیمانی پارٹی کے اجلاس کی ورچوئل صدارت کی جس میں صدر کی منظوری کے بغیر آرڈیننس کے اجراء سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ راجہ پرویز اشرف نے ن لیگ سے اختلافات ختم ہونے کی تصدیق کردی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نوید قمر، اعجاز جاکھرانی، شہلا رضا،عبدالقادرپٹیل ، آغا رفیع اللہ،نازبلوچ،نوابزادہ افتخار،پرویزاشرف، شازیہ مری،قاسم گیلانی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں صدر کی منظوری کے بغیر آرڈیننس کے اجراء پر مشاورت کی گئی جبکہ اراکین نے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز سے متعلق شکایات کیں۔ راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پیپلزپارٹی اورن لیگ کے اختلاف ختم ہونے کی تصدیق کی۔ راجہ...
سرینگر کے رکن پارلیمنٹ نے جموں کے علیٰحدہ ریاست کے مطالبے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی شناخت دہائیوں سے مشترکہ ہے اور یہ علاقہ بغیر لداخ کے نامکمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ جموں میں انتہا پسند نے ایک تعلیمی ادارے کو بند کرنے پر مجبور کر دیا۔ رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے گاندربل کے کنگن علاقے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں ہندو برادری کے ایک چھوٹے گروہ نے میڈیکل کالج کی بندش پر مجبور کیا کیونکہ داخلہ پانے والے زیادہ تر طلباء غیر ہندو تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ ویشنو دیوی...
بلاول کی مداخلت،ن لیگ اور پی پی کے اختلافات ختم ،معاملات حل WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پالیمانی پارٹی کے اجلاس کی ورچوئل صدارت کی جس میں صدر کی منظوری کے بغیر آرڈیننس کے اجرا سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ راجہ پرویز اشرف نے ن لیگ سے اختلافات ختم ہونے کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نوید قمر، اعجاز جاکھرانی، شہلا رضا،عبدالقادرپٹیل ، آغا رفیع اللہ،نازبلوچ،نوابزادہ افتخار،پرویزاشرف، شازیہ مری،قاسم گیلانی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں صدر کی منظوری کے بغیر آرڈیننس کے اجرا پر مشاورت کی گئی جبکہ اراکین نے ترقیاتی منصوبوں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نئے میثاقِ جمہوریت کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو باہمی اشتراک کی دعوت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ازسرِنو تشکیل کا مطالبہ کیا ہے، جس پر تمام فریقین کا اتفاق ہو۔ یہ فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی صدارت میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں پارٹی کے ارکانِ قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی۔ مزید پڑھیں: پاکستان کو سیاسی و معاشی استحکام کے لیے قومی ڈائیلاگ اور میثاق کی ضرورت ہے، اعظم نذیر تارڑ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے بے بنیاد مقدمات فوری طور پر ختم کیے...
پیپلز پارٹی کا حکومتی اتحاد میں رہنا ملکی مفاد میں ہے، راجا پرویز اشرف نے اختلافات کی خبریں رد کردیں
سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی اتحاد میں پیپلز پارٹی کا رہنا ملکی مفاد کے عین مطابق ہے۔ مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت نے آرڈیننس سے متعلق پیپلز پارٹی کے واک آؤٹ کو سنجیدگی سے لیا، جو ایک مثبت پیشرفت ہے۔ راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکمران اتحاد کے اندر مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور یہی یکجہتی پاکستان کے لیے فائدہ مند ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیاکہ پیپلز پارٹی کا...
سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر محمد اسماعیل کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ ’بار بار پاورفل کہا جا رہا ہے، آخر ہے کون؟‘ سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے بارے میں بار بار ’پاورفل‘ کا لفظ استعمال کیا جا رہا ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے بھی سوال اٹھایا ’کہا جا رہا ہے ملزم بہت پاورفل ہے، یہ ہے کون؟‘ وکیلِ صفائی کے دلائل ملزم کے وکیل فرہاد ابڑو نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد اسماعیل کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ وزیر اعلیٰ سندھ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جمعرات تک اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا طریقہ کار طے پا چکا ہے اور جمعرات تک نوٹیفکیشن مکمل ہو جائے گا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپیکر سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے دو ارکان بھی موجود تھے، تاہم پیپلزپارٹی کے ارکان اپوزیشن بینچز پر نہیں بیٹھے، اس لیے ان کا کوئی حق نہیں بنتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی والوں نے کہا ہے کہ وہ کوئی دستاویزات جمع نہیں کروائیں گے۔ ارچنا پورن سنگھ میں نایاب...
لاہور:انڈر19ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف پاکستانی ٹیم دوسرے وارم اپ میچ میں آج امریکا کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں آج امریکی ٹیم کے مدمقابل ہوگی، پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز کوئینز سپورٹس کلب بولاوایو میں بھرپور تربیتی سیشن منعقد کیا جہاں کھلاڑیوں نے تین گھنٹے تک نیٹس میں بیٹنگ اور بولنگ کی مشقوں کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔ پاکستان ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف بارش کی نذر ہوگیا تھا، بنگلہ دیش کی اننگز کے صرف 36.3 اوورز ہی ممکن ہوسکے تھے، 16 ٹیموں پر مشتمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یوکرین بحران کے حل کے لیے مذاکرات کو واحد مؤثر راستہ قرار دے دیا۔سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مکالمے اور سفارتی عمل کی بالادستی ناگزیر ہے۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان اصولی طور پر تنازعات کے پرامن حل کا حامی ہے اور یہی مؤقف یوکرین مسئلے پر بھی اختیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت ہی ایسا راستہ ہے جو دیرپا امن کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔پاکستانی مندوب نے امریکا سمیت متعدد ممالک کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر...
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں ناصر باغ پارک کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے کینال روڈ سے درختوں کی کٹائی سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ درخت کاٹے نہیں گئے بلکہ صرف شاخیں کاٹی گئی ہیں، تین بڑی شاخیں انڈر پاس کی جانب بڑھ رہی تھیں۔وکیل پی ایچ اے نے موقف اختیار کیا کہ یہ روٹین کارروائی تھی اور شاخیں نہ کاٹنے کی صورت میں حادثہ پیش آسکتا تھا، اس پر جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ درخت کی وجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260113-11-2 محراب پور(جسارت نیوز)محکمہ بلدیہ کے پاس کھڑی کار چوری، قفل زنی بعد کریانہ کی دکان میں چوری، کار چوری کی واردات کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں ہوئی جہاں پر محکمہ بلدیہ کنڈیارو آفس کے پاس کھڑی ہوئی عرفان پیرزادہ کی مہران کار نمبر اے ایم جی 819 چابی چور چرا کر لے گیا، کریانہ شاپ میں چوری کی واردات بھریا سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں نادرا آفس کے پاس ہوئی جہاں پر انور راجپوت کی کریانہ دکان کے تالے توڑ کر چور لاکھوں مالیت کا کریانہ کا سامان، اجناس، چاول، چینی، دالیں، مصالحہ جات اور نقدی چرا کر لے گئے پولیس کے مطابق وہ چوری واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جسارت نیوز سیف اللہ
وہاڑی: وہاڑی میں صوبائی وزیر آبپاشی نے ہیڈ اسلام کے مقام پر ایک ارب روپے کی لاگت سے تیار کیے گئے گراؤنڈ واٹر ریچارج منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب میں آبی تحفظ کی جانب ایک تاریخی پیش رفت ہے جو زیر زمین پانی کے تیزی سے ختم ہوتے ذخائر کو بحال کرنے میں مدد دے گا۔ صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ نے بتایا کہ منصوبے کے تحت 144 کنویں تعمیر کیے جائیں گے جن کے ذریعے زیر زمین پانی کو دوبارہ ریچارج کیا جائے گا۔ ان کے مطابق اولڈ میلسی کینال کے ذریعے پانی کو مخصوص مقامات تک پہنچا کر زمین میں جذب...
کراچی کے بعض نجی اسکولوں نے موسم سرما میں تعلیمی اداروں کے اوقات کی تبدیلی کے ہدایت نامے کو ماننے سے انکار کردیا۔ سرد موسم کی شدت کے باوجود شہر کے کئی نجی اسکول پیر کو اپنے پرانے یا رائج اوقات پر ہی صبح 8 بجے شروع ہوئے جس کے سبب متعلقہ نجی اسکولوں کے ہزاروں بچے حکومت سندھ کے اوقات کی تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن کا فائدہ نہیں اٹھاسکے اور طلبہ سردی میں صبح کے وقت 7 اور ساڑھے 7 بجے ٹھٹھرتے ہوئے ہی اسکول گئے۔ دوسری جانب ان اطلاعات کے سامنے آنے کے بعد ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے نجی اسکولوں کے نام ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں نجی اسکولوں...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا معاملہ، اسپیکر نے اہم اعلان کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے وفد نے بیرسٹر گوہر علی خان کی قیادت میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی، جس میں اسد قیصر، عامر ڈوگر، عاطف خان اور دیگر ارکان بھی شریک تھے۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے طریقہ کار پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی وفد کو یقین دہانی کرائی کہ جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کی تقرری مکمل کر لی جائے...
اسلام آباد: تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ملکی موجودہ صورت حال پر قرار داد پیش اور منظور کی گئی، قرارداد میں تمام جمہوری قوتوں کے درمیان نئے میثاقِ جمہوریت پر اتفاق کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد کے اعلامیے میں کہا گیا کہ نیا میثاق الیکشن کمیشن کی ایسی تشکیلِ پر مشتمل ہو جس پر تمام فریقین کا اتفاق ہو، نئے میثاق میں شفاف، آزاد و منصفانہ نئے انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔ قرار داد میں بانی کے خاندان کے افراد کے ساتھ ملاقاتوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ بانی کی سیاسی ملاقاتوں اور رابطوں کو ان کا قانونی حق تسلیم کرتے ہوئے بلا رکاوٹ جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔ قرارداد میں کہا...
قومی اسمبلی: صدر کی منظوری کے بغیر اسلام آباد بلدیاتی آرڈیننس کیوں جاری کیا؟ پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے صدر مملکت کی منظوری کے بغیر جاری ہونے والے اسلام آباد بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور ن لیگ کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ پی پی کے رہنما سید نوید قمر کی قیادت میں اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کیا، جس کے باعث کورم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کی کارروائی 15 منٹ کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ واک آؤٹ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سید نوید قمر نے کہاکہ یہ دن پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین لمحہ ہے، کیونکہ حکومت نے صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری کیا، جو ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ اس موقع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغِ جناح ایک وسیع میدان ہے جسے بھرنا ہر کسی کے لیے آسان نہیں۔انہوں نے خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے کراچی میں جلسے کے حوالے سے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس گراؤنڈ بھرنے کے لیے کارکن موجود نہیں تھے تو وہ ہم سے کہتے، ہم فراہم کر دیتے۔دوسری جانب وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پُرامن احتجاج اور پی ٹی آئی دو مختلف چیزیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اپنے صوبے میں عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے، مگر وہ دوسرے صوبوں میں پہیہ جام کرنے کی کوشش کر رہے...
’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میرا سرکاری پاسپورٹ بلاک کیا گیا ہے۔ آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ سے اداروں کا نقصان ہو رہا ہے۔کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز حکم دے رہے ہیں آپ اپنے قائد سے مل سکتے ہیں، اس حکم کو جیل سپرنٹنڈنٹ نے رد کردیا، یہ بے توقیری میری نہیں ہے۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ جب تک وکلاء کھڑے نہیں ہوں گے، عدلیہ آزاد نہیں ہوگی، جتنی بھی تحریک چلیں سندھ ہائی کورٹ بار کھڑا رہا۔ کراچی میں رکاوٹوں کے باوجود جلسہ،PP کی فسطائیت یاد رہے گی، ڈی چوک کیلئے عمران کی کال کا انتظار،...
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا ایک مشاورتی اجلاس بھی آج طلب کر لیا ہے۔ مذکورہ مشاورتی اجلاس شام 4 بجے اسپیکر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اجلاس کے لیے 27 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف متعدد اہم آرڈیننس اور بل ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ سے تجاوز کرنے کے سنگین معاملے پر بھی بحث متوقع ہے۔ جس میں حکومتی اقدامات اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
نئوڈیرو: شدید سردی کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی ہے، چند بچے سردی میں کانپتے ہوئے پانی کی تلاش میں سرگرداں ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہم اتنے سادہ بھی نہیں کہ جو راز ہے وہ آپ کو بتادیں، آپ سے ایک وعدہ ہے کہ پاکستان کی قیمت پر کبھی سودا نہیں کریں گے۔ لاہور پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وہ آئین کی بحالی کےلیے سندھ سمیت تمام صوبوں میں جائیں گے نوازشریف اتنے ہی محب وطن ہیں جتنا کوئی اور شخص ہم۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے لوگوں کے سامنے بڑے بحران ہیں اس وقت پورے ملک میں دس بھی ایسے آدمی نہیں جو بحران کا حل نکال سکیں۔ آٹھ فروری کو سب نے گھروں سے باہر نکلنا ہے ہم کسی...
لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ڈائیلاگ ہی واحد حل ہے، اس کے لیے زرداری، نواز اور شہباز شریف کے پاس جائیں گے۔ بار کے انتخابات کے موقع پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری لاہور پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاہور بار ایشیا کی سب سے بڑی بار ہے۔ یہاں ہر سال وکلا کے انتخابات ہوتے ہیں جو ایک جمہوری طریقہ کار ہے۔ وکلا ہمیشہ قانون کی سربلندی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح دنیا کے دیگر ممالک میں انتخابات ہوتے ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی انتخابات ہونے چاہییں۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ جس دن قوم نے محکومیت کی زندگی قبول نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، یہ جبر خود بخود ختم ہو جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے معاشی ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور دیگر رہنماؤں نے معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب حکومت معاشی استحکام کے دعوے کررہی ہے وہیں خود حکومتی رپورٹس میں عوام کا معیار زندگی تیزی سے گرنے اور غربت میں اضافے کے اعدادوشمار حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ایس آئی ایف سی نمایاں سرمایہ کاری لانے میں ناکام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دسمبر 2025 میں ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے دلی اظہارِ تشکر کیا ہے اور اسے ملکی معیشت پر اعتماد کی واضح علامت قرار دیا ہے۔وزیراعظم کے مطابق دسمبر 2025 کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھجوائے، جو ایک ریکارڈ سطح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے وطن کی تعمیر و ترقی کے لیے ترسیلات زر بھیجنا پاکستان سے محبت کی اعلیٰ مثال ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے...
انہوں نے کہا کہ ریاستی درجہ کی بحالی کا وعدہ نہ صرف بی جے پی حکومت بلکہ معزز سپریم کورٹ کی جانب سے بھی کیا گیا ہے، جسے فوری طور پر پورا کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پی سی سی کے ضلع صدر پلوامہ محمد عمر جان نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی جموں و کشمیر کے عوام، بالخصوص مزدور طبقے کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھے گی، وہ منریگا بچاؤ سنگرام کے تحت ضلع ہیڈکوارٹر پلوامہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران محمد عمر جان نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) کے تحت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ پر...
مریم نواز ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت پنجاب کی تعلیم یافتہ دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کا عمل جاری ہے اور پروگرام کے راؤنڈ 3 کے لیے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے مطابق یہ پہلا ڈیجیٹل اسکلز پروگرام ہے جو خاص طور پر تعلیم یافتہ دیہی خواتین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ گھر بیٹھے بامعنی کیریئر بنا سکیں اور اپنے ہنر کو بڑھانے کے لیے ضروری تربیت، رہنمائی اور اوزار حاصل کریں۔ شرکت کرنے والی خواتین کو 6 ماہ تک انسٹرکٹر کی زیر نگرانی تصدیق شدہ ڈیجیٹل تربیت دی جائے گی۔ اس کے ساتھ خواتین کو 5 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اور 7 ہزار روپے کا انٹرنیٹ اور ڈیوائس الاؤنس بھی...
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ لڑکیاں تعلیم میں بہت آگے ہیں لیکن 80 فیصد کو گھر بٹھا دیا جاتا ہے، ساسوں، شوہروں اور ماں سے کہتا ہوں کہ لڑکیوں کو چمٹا ضرور پکڑائیں لیکن استھیتھو اسکوپ نہ چھینیں، لڑکیوں کی تعلیم پر حکومت خطیر رقم خرچ کرتی ہے جو ایسی صورت میں ضائع ہوجاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میں ایک روپیہ خرچ کیے بغیر پانچویں بار ایوان میں پہنچا ہوں جو دنیا میں ایک مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری میں بین الاقوامی طبی تعلیمی کانفرنس 2026ء کی افتتاحی...
اپنے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان بہت جلد عوام کے درمیان ہونگے۔ پارٹی ورکرز کو نقصان پہنچانے والوں کا روز حساب بالکل قریب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں سابق ناظم رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا ہے کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہوگا۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی عوام میں واپس آئیں گے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔ پارٹی ورکرز کو نقصان پہنچانے والوں کا روز حساب بالکل قریب ہے۔ بھگوڑوں اور ملک کو لوٹنے والوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔...
سینیئر سیاستدان، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے ایک نئی سیاسی جماعت ’پاکستان رائٹس موومنٹ‘ کے قیام کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران سیاسی رہنماؤں، کارکنان، رفقا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مزید پڑھیں: پرویز خٹک نئی جماعت یا علیحدہ دھڑا کیوں بنانا چاہتے ہیں؟ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ 1973 کے آئین کے تحت کام کرے گی، جو حاکمیتِ اعلیٰ اللہ تعالیٰ کو تسلیم کرتا ہے اور اسلامی اصولوں کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ معاشرتی نظام میں عام شہری اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہے، اسی لیے جماعت کا منشور تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پر سہولیات...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ڈائیلاگ ہی واحد حل ہے، اس کے لیے زرداری، نواز اور شہباز شریف کے پاس جائیں گے۔ بار کے انتخابات کے موقع پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری لاہور پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاہور بار ایشیا کی سب سے بڑی بار ہے۔ یہاں ہر سال وکلا کے انتخابات ہوتے ہیں جو ایک جمہوری طریقہ کار ہے۔ وکلا ہمیشہ قانون کی سربلندی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح دنیا کے دیگر ممالک میں انتخابات ہوتے ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی انتخابات ہونے چاہییں۔ انہوں نے...
عدت کیس، عمران اور بشریٰ بی بی کی بریت کیلئے پارٹی نے ’’حکام‘‘ سے مدد مانگی تھی، انصار عباسی کا دعویٰ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر تحقیقاتی صحافی انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے متنازع عدت کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کیلئے متعلقہ حکومتی حکام سے مدد طلب کی تھی، یہ ایک سرکاری مقدمہ تھا اور پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی بریت کیلئے حکومت سے رابطہ کیا تھا۔ باخبر ذرائع کے حوالے سے انہوں نے روزنامہ جنگ کے لیے لکھا کہ عدت کیس میں بشریٰ بی بی کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، بیرسٹر سیف اور سینیٹر مشعال یوسف زئی دونوں فریقین کے درمیان پسِ پردہ ہونے والے رابطوں سے آگاہ ہیں۔...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے متنازع عدت کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کیلئے متعلقہ حکومتی حکام سے مدد طلب کی تھی۔ یہ ایک سرکاری مقدمہ تھا اور پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی بریت کیلئے حکومت سے رابطہ کیا تھا۔ باخبر ذرائع کے مطابق، عدت کیس میں بشریٰ بی بی کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، بیرسٹر سیف اور سینیٹر مشعال یوسف زئی دونوں فریقین کے درمیان پسِ پردہ ہونے والے رابطوں سے آگاہ ہیں۔ بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تبصرے سے...
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے 8 فروری کے احتجاج سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیکر نے عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی، ایاز صادق فارم 47 والے نہیں، لطیف کھوسہ کا وی نیوز کو خصوصی انٹرویو وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کو عوامی احتجاج اور سڑکوں پر تحریک کے لیے مکمل تیاری کر رہی ہے تاہم احتجاج کی حتمی حکمتِ عملی پارٹی کے پارلیمانی اجلاس اور اندرونی مشاورت کے بعد طے...
یونیورسٹی روڈ پرترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی کام کے دوران پانی سے بھری کھدی ہوئی جگہ کامنظر جومسافروں اوررہائشیوں کے لیے مسائل پیداکررہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
شارع فیصل پربنائے جانے والے شہید منور حسین سہروردی انڈر پاس پرلگائے جانے والے خوبصورت پینا فلیکس پھٹے ہوئے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہماری جماعت میں کوئی اختلافات نہیں ہیں اور ہم سب کسی اور کو نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کو جوابدہ ہیں۔ مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صرف بانی پی ٹی آئی کو جوابدہ ہیں کسی صوبائی تنظیم کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے پابند ہیں، ہم نے کسی اور سے کوئی پالیسی لائن نہیں لینی ہے۔ پارٹی میں اختلافات کے تاثر سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، جب ہماری...
امریکا کی ایک خاتون نے ٹی وی پر اپنا کھانا پیس کر اسٹرا کی مدد سے ناک کے ذریعے کھا کر دنیا کو حیران کر دیا۔ ’مائی اسٹرینج ایڈکشنز‘ کے ساتویں سیزن میں ورجینیا سے تعلق رکھنے والی کیتھرین نے بتایا کہ کمیونیٹی کالج تک ان کا اور کھانے کا تعلق نارمل تھا۔ اس کا آغاز دراصل ایک چیلنج کے طور پر ہوا تھا جب انہوں نے فلیورڈ فروٹ ڈرنک ناک سے پینے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایسا کرنے کے بعد وہ چکرا گئیں لیکن منہ سے مشروب پینے سے زیادہ ذائقہ دار تجربہ رہا، یہ بہت زبردست تھا۔ اس کے بعد سے تقریباً پانچ ہوگئے وہ اپنی تمام خوراکیں ناک سے لے رہی ہیں۔ مزید پڑھیں...
این 25 ہائی وے کا پانچواں افتتاح وزیراعظم شہباز شریف نے کر دیا، جبکہ ان سے قبل عمران خان اور انوار الحق کاکڑ نے بھی اسی پروجیکٹ کا افتتاح کیا تھا۔ تاہم اسکا کام مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالرحکومت کوئٹہ سے سندھ کے دارلحکومت کراچی تک N-25 ہائی وے کا پانچویں مرتبہ افتتاح ہو گیا، تاہم تعمیر کا کام مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ سے کراچی شاہراہ کی تعمیر کرنے کے پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ تاہم ان سے قبل بھی اسی پروجیکٹ کا افتتاح چار مرتبہ ہو چکا ہے۔ سب سے پہلے 2019 میں اس وقت...
کراچی (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ کی کتاب رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھی کوئی واقعہ ایسا ملتا جلتا ہے۔ میں جب جیل گیا میں نے سوچا کوئی پارٹ ٹائم جاب کی جائے۔ نوید قمر اور ہم جیل میں کولیگ تھے۔ جیل میں نے کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا۔ سب سے زیادہ مشکل مجھے اس وقت آئی کہ میں بک کس چیز پر لکھوں۔ میں نے نو سال جیل میں گذارے۔ وہاں سوچا کہ ہم جیل میں کمپیوٹر استعمال کر سکیں۔ عدالت سے اس کی اجازت مانگی اور بتایا کہ وہاں میرے ہیڈ نوید قمر ہوں گے۔ میں نے اسیری کے دوران کتاب لکھی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صاح نیوز)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ حکومت تمام وزارتوں کی کارکردگی کے ذریعے گورننس کے ماڈل کو بہتر سے بہتر کرنا چاہتی ہے۔ وزارت پارلیمانی امور کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بھیجوائی جائے گی، وزارتوں کی کارکردگی کی رپورٹ کا مقصد خود احتسابی کے نظام کو مضبوط بنانا اور وزرا کو اپنی ذمے داریوں کا پابند بنانا ہے، وزارت پارلیمانی امور کا کردار صرف شکایات اور مسائل کے حل تک محدود نہیں بلکہ یہ سیاسی اور عوامی نمائندگی کے موثر ذرائع بھی فراہم کرتی ہے، حکومت ہر قسم کے مذاکرات کیلئے تیار ہے کیونکہ کسی بھی مسئلہ کا پائیدار حل بات چیت اور ڈائیلاگ...
اپنے بیان میں پشتونخوا میپ نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سیاسی، جمہوری قافلے پر حملے اور گاڑیوں کے شیشے توڑنے اور راستے میں روڑے اٹکانے کے غیر سیاسی، غیر جمہوری اور ناروا عمل کی پارٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے معلوم، نامعلوم عناصر بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آکر، اور ان کی سرپرستی میں بننے والی پنجاب حکومت و بدنامِ زمانہ پنجاب پولیس نے ایک بار پھر اپنی بلیک شرٹس والی روش دہراتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جمہوری قائد پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی،...
کوئٹہ میں وفد سے ملاقات کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء سید داؤد آغا نے کہا کہ گزشتہ نو ماہ سے روڈ کے راستے زائرین کی آمدورفت پر غیر ضروری پابندی عائد کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن سید داؤد آغا نے نو ماہ سے زائرین کی بائی روڈ سفر پر پابندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ زائرین کے مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں۔ وگرنہ وفاقی حکومت کے غیر جمہوری اقدام کے خلاف آئینی عدالت سے رجوع کریں گے۔ آج کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علمدار روڈ آکے دفتر میں ایک وفد سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے...
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے جمعہ 9 جنوری سے شروع ہونے والے دورہ کراچی نے شہر قائد کے سیاسی ماحول میں ہلچل مچا دی ہے۔ ایک طرف پی ٹی آئی کارکنان اپنے لیڈر کے استقبال کے لیے پرجوش ہیں تو دوسری جانب سندھ حکومت نے دورے کو امن و امان کی صورتحال سے مشروط کرتے ہوئے واضح پیغام جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت طلب کرلی پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کل کراچی پہنچیں گے۔ ان کے اس دورے کو سیاسی حلقوں میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ متوقع طور پر وہ پارٹی کے...
بھارت کی ریاست بہار میں جیولری تاجروں کے ایک فیصلے نے سیاسی تنازع کھڑا کر دیا ہے، جس کے تحت چہرہ ڈھانپ کر آنے والے گاہکوں، جن میں حجاب، نقاب یا برقع پہننے والے افراد بھی شامل ہیں، کو زیورات کی دکانوں میں داخلے سے روکا جائے گا۔ آل انڈیا جیولرز اینڈ گولڈ فیڈریشن (AIGJF) کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی گاہک، خواہ مرد ہو یا عورت، اگر اسکارف، برقع، نقاب یا ہیلمٹ کے ذریعے چہرہ ڈھانپے ہوئے ہو تو خریداری سے قبل اسے شناخت کے لیے اپنا چہرہ ظاہر کرنا ہوگا۔ ادھر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ترجمان اعجاز احمد نے اس...
راشٹریہ جنتا دل کے ترجمان اعجاز احمد نے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سکیورٹی کے نام پر مذہبی آزادی کو نشانہ بنا رہا ہے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست بہار میں جیولری تاجروں کے ایک فیصلے نے سیاسی تنازع کھڑا کر دیا ہے، جس کے تحت چہرہ ڈھانپ کر آنے والے گاہکوں، جن میں حجاب، نقاب یا برقع پہننے والے خواتین بھی شامل ہیں، کو زیورات کی دکانوں میں داخلے سے روکا جائے گا۔ آل انڈیا جیولرز اینڈ گولڈ فیڈریشن (AIGJF) کے مطابق یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ تنظیم نے اعلان...
مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں پولیس نے ایسا اسمگلنگ کیس بے نقاب کیا جو بالکل فلم ’پشپا‘ کی کہانی کی طرح تھا۔ پنجاب کے ایک اسمگلر کو گرفتار کیا گیا جس نے اپنے ٹرک کے نیچے جعلی ڈیزل ٹینک بنا کر منشیات کو ریاستی سرحد پار لیجانے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کے مطابق انہیں پہلے سے مخصوص اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک ٹرک میں بڑی مقدار میں منشیات چھپی ہوئی ہے اور وہ مدھیہ پردیش سے پنجاب جا رہی ہے۔ فوری کارروائی کے بعد پولیس ٹیموں نے راستے میں روک کر ٹرک کو پکڑ لیا۔ مزید پڑھیں: پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ کیس، سپر اسٹار الو ارجن چارج شیٹ میں نامزد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا...
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، جن کے پاس اختیارات ہیں قیدی نمبر 804 سے کرلیں، سینیئر وزیر کے پی مینا خان
خیبر پختونخوا کے سینیئر وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اختیارات صرف عمران خان کے پاس ہیں، اور جن کی خواہش ہے اور جن کے پاس اختیارات ہیں وہ اڈیالہ میں قیدی نمبر 804 سے مذاکرات کرلیں۔ مینا خان نے پشاور میں وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں موجودہ سیاسی صورتحال، لاہور دورہ، کراچی پلان سمیت صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بات کی۔ ’پی ٹی آئی میں سب کچھ عمران خان ہیں، مذاکرات ان کی اجازت سے ہی ہوں گے‘ مینا خان نے مؤقف اپنایا کہ پاکستان تحریک انصاف میں اختیارات عمران خان کے پاس ہیں اور مذاکرات بھی انہی کی اجازت سے ہی ممکن ہیں۔ مزید پڑھیں: صدر زرداری،...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ مذاکرات کے حق میں ہوں۔ اس میں پی ٹی آئی ہونی چاہئے۔ پی ٹی آئی والے محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس کے ذریعے مذاکرات چاہتے ہیں۔ میرے علم میں مائنس ون سے متعلق کوئی چیز نہیں۔ خیبر پی کے حکومت وکٹ کے دونوں سائیڈ پر کھیل رہی ہے۔ دہشتگردوں کو بھی ناراض نہیں کرنا چاہتی اور حکومتی مزے بھی لینا چاہتی ہے۔ اگر خیبر پی کے حکومت دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں فوج کے ساتھ کھڑی ہو توآپریشن کے اچھے نتائج نکلیں گے۔ یہ شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جنازوں میں شرکت سے گریز کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی مستقبل میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پٹنہ: ہندوتوا کی پیروکارمودی سرکار تیزی سے بھارت کو ہندو دیش بنانے میں لگی ہوئی ہے جس کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان بن رہے ہیں ۔بھارتی ریاست بہار میں حجاب اور نقاب پہننے والی خواتین اب سونا نہیں خرید سکتی ہیں۔ آل انڈیا جولرس اینڈ گولڈ فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ جو کسٹمر اپنے چہرے کو حجاب، نقاب سے چہرے کو ڈھانپ کر رکھی ہوں گی، انہیں زیورات کے دکانوں اور شو رومز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ متنازع فیصلہ ان مردوں پر بھی لاگو ہوگا جو اپنے چہرے کو ماسک یا ہیلمٹ جیسی چیزوں سے ڈھک رکھے ہوں گے۔ اس فیصلے کے مطابق اب بہار میں زیورات چہرہ دکھانے کے بعد ہی خریدے...
اٹک:(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیاں اقتدار میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی کاسہ لیسی کرتی ہیں جبکہ آئین میں اداروں کی حدود کا واضح تعین ہے۔15 جنوری کو عوامی ریفرنڈم ہوگا، آئی پی پیزمافیا کے خلاف بھی نئے سرے سے منظم تحریک کا آغاز کریں گے، امیر جماعت اسلامی اٹک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد آج تک آزادی کے مقاصد حاصل نہیں ہوسکے، افسر شاہی انگریز کے نظام کی محافظ ہے اور سول، ملٹری اسٹیبلشمنٹ انگریز کا دیا گیا نظام چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی اپنے آپ کو عوام کا خادم...
اٹک: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیاں اقتدار میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی کاسہ لیسی کرتی ہیں جبکہ آئین میں اداروں کی حدود کا واضح تعین ہے۔ اٹک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد آج تک آزادی کے مقاصد حاصل نہیں ہوسکے، افسر شاہی انگریز کے نظام کی محافظ ہے اور سول، ملٹری اسٹیبلشمنٹ انگریز کا دیا گیا نظام چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی اپنے آپ کو عوام کا خادم نہیں آقا تصور کرتی ہے، سیاسی پارٹیاں اقتدار میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی کاسہ لیسی کرتی ہیں۔ امیرجماعت اسلامی نے...
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بات اگر پانچ بڑوں کی ملاقات تک آ گئی ہے تو اسے نہ ہی سمجھا جائے۔ پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے کے موقع پر داہگل ناکا اڈیالا روڈ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ مذاکرات کی بات اگر پانچ بڑوں کی ملاقات تک آ گئی ہے تو اسے نہ ہی سمجھا جائے کیونکہ نہ پانچ بڑے ملاقات کر سکتے ہیں اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ملاقاتیں ہی نہیں کرنے دی جاتیں تو مذاکرات کیسے ہوں گے؟۔ ہم ہر منگل کو آتے...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسپیکر سردار ایاز صادق کو گرین سگنل دے دیا ہے جب کہ حکومتی وفد اسپیکر کی درخواست پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے ہی مذاکرات ہوں گے۔ غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب اسپیکر آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کے کسی رہنما نے باضابط رابطہ نہیں کیا۔ گھڑ سواری میں پاکستان کا تاریخی اعزاز، عثمان خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260107-01-6 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں جیتے ہوئے لوگوں کو ہرایا گیا اور اگر 8 فروری سے کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، مذاکرات اس پارلیمنٹ کی چھٹی کرنے کے لیے ہوں گے،8 فروری کو پورے ملک میں ہمارے کارکنان آواز بلند کریں گے۔تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے راولپنڈی میں فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کے خلاف نہیں ہم مضبوط فوج چاہتے ہیں، جس طرح دنیا کے باقی ممالک کی افواج کام کرتی ہیں اسی طرح ہماری فوج بھی کام...
(سٹی 42)تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہےکہ بات چیت اس پر ہونی چاہیئے پارلیمینٹ بالا دست ہوگی،مذاکرات کس چیز پر کرنے ہیں 8 فروری کو 25 کروڈ عوام کی رائے بدل دیا گیا،جو جیتے انکو ہرایا گیا جو ہارے انکو جتایا گیا،اگر 8 فروری سے کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔تحریک تحفظ آئین کے رہنما سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کاکہنا ہے کہ یہ کہتے ہیں ہم بلیک میل نہیں ہونگے کیا عوام کے حق حکمرانی کی بات کرنا بلیک میلنگ ہے،ہم چاہتے ہیں ہر کوئی اپنی آئینی حدود میں واپس چلا جائے۔ ملک میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل روڈ کے ناکے پر ...
راولپنڈی: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے واضح کرتےہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں جیتے ہوئے لوگوں کو ہرایا گیا اور اگر 8 فروری سے کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، مذاکرات اس پارلیمیٹ کی چھٹی کرنے کے لیے ہوں گے۔ تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے راولپنڈی میں فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کس چیز پر کرنے ہیں 8 فروری کو 25 کروڑ عوام کی رائے بدل دی گئی، جو جیتے ان کو ہرایا گیا اور جو ہارے ان کو جتایا گیا اور اگر 8 فروری سے کوئی بات کرنا چاہتا ہے...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 8 فروری کے بعد کی صورتحال پر بات کرنی ہے تو ہم تیار ہیں، تاہم یہ مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے۔ راولپنڈی میں فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہاکہ 8 فروری کو 25 کروڑ عوام کی رائے تبدیل کی گئی، انتخابات میں جیتنے والوں کو ہرایا گیا اور ہارنے والوں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ مذاکرات اسی ناانصافی پر ہوں گے۔ مزید پڑھیں: عمران خان سے پھر کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، علیمہ خان کا کارکنان کے ساتھ دھرنا ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، مذاکرات اس پارلیمنٹ کی چھٹی کرنے کے لیے ہوں گے۔محمود خان اچکزئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے واضح کرتےہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں جیتے ہوئے لوگوں کو ہرایا گیا اور اگر 8 فروری سے کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، مذاکرات اس پارلیمنٹ کی چھٹی کرنے کے لیے ہوں گے۔تحریک تحفظ آئین کے سربراہ نے کہا کہ مذاکرات کس چیز پر کرنے ہیں 8 فروری کو 25 کروڑ عوام کی رائے بدل دی گئی، جو جیتے ان کو ہرایا گیا اور جو ہارے ان کو جتایا...
قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیوں کے اجلاس میں خلیجی ممالک میں ویلفیئر اتاشی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ممبر مہرین رزاق نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بیرون ملک تعینات ویلفیئر اتاشی پر کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے، آخر وہ کیا کر رہے ہیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ ویلفیئر اتاشی کتنی ملازمتیں لے کر آئے؟ ویلفئیر اتاشی وائس رائے نہیں لگے ہوئے، وہ مراعات لے رہے ہیں لیکن کام نہیں کرتے، اکثر ویلفیر اتاشی سفارشی ہیں مہرین رزاق کا کہنا تھا کہ ریاض میں 2 ویلفیئر اتاشی میاں بیوی ہیں، وہ اکھٹے چھٹی پر ہیں، کیا ایک ہی جگہ تعینات میاں بیوی ویلفیئر اتاشی کو...
مذاکرات کی بات پانچ بڑوں کی ملاقات تک آ گئی تو اسے نہ ہی سمجھا جائے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بات اگر پانچ بڑوں کی ملاقات تک آ گئی ہے تو اسے نہ ہی سمجھا جائے۔پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے کے موقع پر داہگل ناکا اڈیالا روڈ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ مذاکرات کی بات اگر پانچ بڑوں کی ملاقات تک آ گئی ہے تو اسے نہ ہی سمجھا جائے کیونکہ نہ پانچ بڑے ملاقات کر سکتے ہیں اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے۔انہوں نے سوال...
مظاہرین نے امریکہ کی سامراجی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی اور وینزویلا کی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کی خودمختاری اور خود ارادیت کے حق کی حمایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے سینیئر رہنما اور رکنِ اسمبلی محمد یوسف تاریگامی کی قیادت میں آج جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں پارٹی کارکنان اور سماجی کارکنوں نے وینزویلا کے خلاف امریکی جارحیت اور مداخلت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امریکہ کی سامراجی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی اور وینزویلا کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کی خودمختاری اور خود ارادیت کے حق کی حمایت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور...
پانچ بڑوں کی ملاقات کا مطلب نہ ہی سمجھا جائے: بیرسٹر گوہر نے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے بات اگر پانچ بڑوں کی ملاقات تک پہنچ گئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اسے نہ ہی سمجھا جائے۔ کیونکہ نہ پانچ بڑے ملاقات کر سکتے ہیں اور نہ اس کی کوئی ضرورت ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ملاقاتیں ہی نہیں کرنے دی جاتیں تو مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔ ہم ہر منگل کو آتے ہیں اور ملاقات کے بغیر واپس چلے جاتے ہیں۔ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے کہ عمران خان سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی۔ مزید پڑھیں: ہمارا کام سیاسی جماعتوں سے بات...
نائب چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیدال خان کی قیادت میں اعلیٰ سطحی سینیٹ وفد 20 سے 25 جنوری تک سرکاری دورے پر امریکا جائے گا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب 2025 کے دوران پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی، جس میں اعلیٰ سطحی روابط، اسٹریٹجک ازسرنو ترتیب اور خطے میں اہم پیش رفت شامل رہی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں پاکستانی سفیر کا نیویارک کمرشل آؤٹ ریچ دورہ،برآمدات بڑھانے پر بات چیت سینیٹ سیکریٹریٹ نے اس دورے کو پاکستان اور امریکا کے پارلیمانی تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوطرفہ روابط میں ایک نئے ادارہ جاتی باب کا آغاز ہے۔ بیان کے مطابق یہ...
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے سب سے زیادہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں۔ پیپلز پارٹی پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سننے کے دوران کیا۔ گورنر نے کہا کہ عوام میں رہنا اور لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہنا صرف پیپلز پارٹی کا منشور ہے۔ پیپلز پارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے جس نے عوامی خدمت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ دریں اثناءگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے...
پاکستان۔امریکہ پارلیمانی تعلقات میں نیا ادارہ جاتی باب کھل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سینیٹ آف پاکستان کا ایک اعلی سطحی پارلیمانی وفد سینیٹر سیدال خان ناصر، ڈپٹی چیرمین سینیٹ کی قیادت میں 20 سے 25 جنوری 2026 تک امریکہ کا سرکاری دورہ کرے گا، جو امریکہ اور پاکستان کے پارلیمانی تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور ٹرانس اٹلانٹک تعلقات میں ایک نئے ادارہ جاتی باب کا آغاز کرے گا۔ پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ یو ایس اے کے زیر اہتمام اس دورے میں پہلی بار باضابطہ امریکہ پاکستان بین الپارلیمانی گروپ آئی پی جی کی شمولیت ہوگی جو اسٹریٹجک اور غیر روایتی پارلیمانی سفارت کاری کے...
اسلام ٹائمز: سابق سینیٹر علامہ سید عابد الحسینی نے اپنے خطاب میں شہادت کی درجہ بندی کی اور کہا کہ ایک شخص کسی ظالم و جارح سے اپنی جان کے دفاع میں مارا جاتا ہے۔ کوئی دوسرا شخص اپنے پورے خاندان کا دفاع کرتے ہوئے مظلوم مارا جاتا ہے، اسی طرح ایک شخص اپنے ملک کا دفاع کرتا ہے اور ایک شخص پوری امت مسلمہ کیلئے اپنی ملکی سرحدوں سے دور دشمنان خدا کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوتا ہے۔ یقینا ان سب کا درجہ اور مرتبہ ایک جیسا نہیں۔ چنانچہ قاسم سلیمانی، اسماعیل ہنیہ، حسن نصراللہ اور یحییٰ سنوار کا مرتبہ بہت اعلیٰ ہے۔ جنہوں نے ایک مقصد کی خاطر بلکہ امت مسلمہ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ...
پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نگہت شکیل کا ہیڈ آفس کراچی کا دورہ ،ملازمین نیشکایات کے انبار لگا دیے وحید سومرو، نبی بخش جمالی، مجیب سولنگی کی پبلک ڈیلنگ والی پوسٹ پر تقرری پرشدید ناراضگی کا اظہار وزارت سائنسو ٹیکنالوجی کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نگہت شکیل نے پی ایس کیو سی اے ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فنانس توفیق عباسی کی جانب سے بریفنگ کے دوران افسران اور اسٹاف کی طرف سے شکایات کے انبار، 34 سال سے افسران کی پروموشن نہ ہونے کی شکایات کی گئی ۔جبکہ ملازمین نے شکایات کی کہ جعلی سزا یافتہ افسران پروموشن اور میرٹ میں رکاوٹ ہیں۔ دوسری طرف پارلیمانی سیکریٹری سائنس اور ٹیکنالوجی نے شکایتوں کے انبار سننے کے بعد ملازمین کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رُکن سندھ اسمبلی ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ حیدرآباد کو جان بوجھ کر کھنڈر میں تبدیل کیا جارہا ہے، میئر حیدرآباد کاشف شورو مخصوص علاقوں میں ترقیاتی کام کروارہے ہیں جبکہ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں سڑکیں، گلیاں، محلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ خاص طورپر پھلیلی پریٹ آباد، ملت آباد، مکھی باغ سمیت لطیف آبا دکے مختلف یونٹوں میں صورتحال انتہائی خراب ہے، جگہ جگہ گٹر کے ڈھکن کھلے ہونے سے بچوں کی ہلاکت ہورہی ہے، حیدرآبا دکے شہری اس وقت تیسرے درجے کے شہری بن چکے ہیں۔ ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہے، سرکاری وسائل کی لوٹ مار کے باعث شہر کھنڈر بنتا جارہا ہے، بجلی اور گیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ