اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 8 فروری کے بعد کی صورتحال پر بات کرنی ہے تو ہم تیار ہیں، تاہم یہ مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے۔

راولپنڈی میں فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہاکہ 8 فروری کو 25 کروڑ عوام کی رائے تبدیل کی گئی، انتخابات میں جیتنے والوں کو ہرایا گیا اور ہارنے والوں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ مذاکرات اسی ناانصافی پر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے پھر کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، علیمہ خان کا کارکنان کے ساتھ دھرنا

ان کا کہنا تھا کہ خطہ تیزی سے کشیدگی کی طرف جا رہا ہے اور حالیہ عالمی واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ حالات نہایت نازک ہیں۔

سربراہ تحریک تحفظ آئین نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کا تحفظ آئین کے مطابق بات چیت میں ہے، اور مذاکرات کا مقصد پارلیمنٹ کی بالادستی بحال کرنا ہونا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیاکہ بات چیت اس نکتے پر ہوگی کہ موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرکے عبوری حکومت قائم کی جائے، جو الیکشن کمشنر کی تقرری کے بعد شفاف انتخابات کرائے۔

محمود اچکزئی نے اعلان کیاکہ 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا، جس میں کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں آواز بلند کریں گے۔

ان کے مطابق تاجروں، رکشہ ڈرائیوروں اور ٹریڈ یونینز کو بھی احتجاج میں شامل کیا جائےگا، اور مطالبہ جمہوری پاکستان کی تعمیر نو ہوگا۔

عمران خان سے جیل میں ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں ملاقات کے لیے آتی ہیں تو اس سے کوئی آسمان نہیں گر جاتا، ملاقاتوں کے عدالتی احکامات موجود ہیں اس کے باوجود واٹر کینن کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کا نعرہ ظلم کے خاتمے کا ہے، وہ نہ گالی دیں گے اور نہ پتھراؤ کریں گے۔ ان کے مطابق اڈیالہ جیل آمد عمران خان کی بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔

محمود خان اچکزئی نے کہاکہ دنیا میں سنگین جرائم میں ملوث افراد کو بھی ملاقات کی سہولت دی جاتی ہے، لہٰذا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی کو بھی ملاقات کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ اپنے قائد سے مل کر ہدایات لینا چاہتا ہے جو ایک فطری بات ہے۔

علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر ایران پر حملہ ہوتا ہے تو ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم کہاں کھڑے ہوں گے، اور ہمیں اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ انتہائی احتیاط سے تعلقات آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے خبردار کیاکہ اگر ریاستی ادارے سیاست میں مداخلت کریں گے تو وہ آواز بلند کریں گے۔

عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 8 فروری کو گھروں سے نکلیں، کسی کو یہ نہیں بتایا جائے گا کہ کہاں جانا ہے۔

انہوں نے 26 نومبر کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس روز عوام پر گولیاں چلائی گئیں۔

محمود خان اچکزئی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے مقبول ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں، اگر وہ غلط تھے تو انہیں وزیراعظم کیوں بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی مذاکرات سے قبل اپنے کیے پر دنیا کے سامنے معافی مانگے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

انہوں نے کہاکہ اگر غلطی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہے تو ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ انہیں آگاہ کیا جا سکے، اور اگر غلطی دوسری طرف ہے تو کیا وہ اس کا اعتراف کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے تمام فریقین کو بیٹھ کر اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

8 فروری احتجاج wenews بانی پی ٹی آئی پارلیمنٹ تحریک تحفظ آئین پاکستان سیاسی مذاکرات عمران خان وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی پارلیمنٹ تحریک تحفظ ا ئین پاکستان سیاسی مذاکرات وی نیوز بانی پی ٹی آئی عمران خان محمود خان اچکزئی نے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی کرتے ہوئے کریں گے کہ اگر ہوں گے کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی