سرینگر کے رکن پارلیمنٹ نے جموں کے علیٰحدہ ریاست کے مطالبے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی شناخت دہائیوں سے مشترکہ ہے اور یہ علاقہ بغیر لداخ کے نامکمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ جموں میں انتہا پسند نے ایک تعلیمی ادارے کو بند کرنے پر مجبور کر دیا۔ رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے گاندربل کے کنگن علاقے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں ہندو برادری کے ایک چھوٹے گروہ نے میڈیکل کالج کی بندش پر مجبور کیا کیونکہ داخلہ پانے والے زیادہ تر طلباء غیر ہندو تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ ویشنو دیوی میڈیکل کالج کے پہلے ایم بی بی ایس بیچ کے 50 طلباء میں سے 42 مسلم ہیں، سات ہندو اور ایک سکھ امید وار شامل تھے۔ انہوں نے زور دیا کہ جموں کی اکثریت کسی بھی تعلیمی ادارے کی بندش کی حمایت نہیں کرتی، جموں صرف ضلع جموں نہیں ہے، پورا پیر پنجال، چناب، ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ، راجوری اور کٹھوعہ، ادھم پور بھی جموں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہا پسند عناصر کو یہ نہیں سمجھنا چاہیئے کہ وہ پورے جموں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ سرینگر کے رکن پارلیمنٹ نے جموں کے علیٰحدہ ریاست کے مطالبے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی شناخت دہائیوں سے مشترکہ ہے اور یہ علاقہ بغیر لداخ کے نامکمل ہے۔ آغا سید روح اللہ مہدی نے ریزرویشن پالیسی پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ منتخب حکومت نے رپورٹ لیفٹیننٹ گورنر کو بھیج کر اپنی ذمہ داری ابھی پوری نہیں کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایل جی فیصلے نہیں لیتے تو طلباء کے ساتھ احتجاج کر کے مطالبات منوائے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید روح اللہ مہدی کرتے ہوئے کہا کہ رکن پارلیمنٹ کہا کہ جموں

پڑھیں:

نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ

بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر بھر سے عوامی آراء اور شکایات جمع کر رہی ہے اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں برسراقتدار مخلوط حکومت کی اتحادی جماعت بی جے پی کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکنِ پارلیمان انجینیئر غلام علی کھٹانہ نے الزام عائد کیا کہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کے باعث عوام میں بے چینی اور ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ ضلع رامبن کے سب ڈویژن بنیہال میں منعقدہ ایک عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے جس میں مقامی باشندوں اور سرکاری افسران نے شرکت کی، غلام علی کھٹانہ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور بجلی کے شعبوں کی حالت مزید خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت پر عوام سے دور ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے زیادہ جوابدہی کا مطالبہ کیا۔

بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر بھر سے عوامی آراء اور شکایات جمع کر رہی ہے اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور گوجر-بکروال برادریوں اور بے گھر کشمیری پنڈتوں کے لئے مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ عوامی ملاقات کے دوران مختلف عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں مقامی حکام، بی جے پی رہنماؤں اور علاقے کے باشندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • بی جے پی کو پیپر لیک سے نہیں بلکہ اس ایشو پر بات کرنے سے مسئلہ ہے، اروند کیجریوال
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس