جموں پولیس ترجمان نے اس بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ اس میٹنگ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مدارس میں زیرِ تعلیم بچوں کو معیاری تعلیم، اخلاقی اقدار اور آئینی شعور سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ ذمہ دار اور قانون پسند شہری بن سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پولیس نے یومِ جمہوریہ ہند 26 جنوری کی تقریبات سے قبل جموں، جو کہ جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت ہے، میں ممتاز علماء کرام اور مختلف مدارس کے نمائندوں کے ساتھ اہم میٹنگیں منعقد کیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق اجلاس کے دوران علماء کو آئندہ یومِ جمہوریہ کو جوش و خروش، قومی جذبے اور آئینِ ہند کے مکمل احترام کے ساتھ منانے کی ترغیب دی گئی۔ جموں پولیس ترجمان نے اس بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ اس میٹنگ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مدارس میں زیرِ تعلیم بچوں کو معیاری تعلیم، اخلاقی اقدار اور آئینی شعور سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ ذمہ دار اور قانون پسند شہری بن سکیں۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس پی ساؤتھ جموں نے علماء سے اپیل کی کہ وہ والدین اور طلبہ کو انتہا پسند نظریات، منشیات، جرائم اور دیگر سماجی برائیوں سے دور رہنے کی تلقین کریں اور امن و فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

اس میٹنگ مدرسہ میں زیر تعلیم طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کی باقاعدہ ویریفکیشن کی بھی ہدایات دی گی تاکہ تعلیمی اداروں کے غلط استعمال کو روکا جا سکے اور کسی بھی غیر سماجی یا ملک مخالف عناصر کو داخل ہونے سے باز رکھا جا سکے۔ اس دوران درالعلوم حسینیہ نظامیہ، بٹھنڈی نالہ جموں سے رابطہ کیا جہاں کے چیئرمین مظفر حسین رضوی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جموں کے تمام مسلم علماء اور مدارس کے نمائندوں کو مدارس میں زیرِ تعلیم طلبہ کی ویریفکیشن رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مدارس میں آنے والے بیرونی افراد کے متعلق بھی متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دستاویزات فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علماء کو جمعہ کے خطبات میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف پیغام دینے کی ہدایت دی گئی، تاہم یہ بھی واضح کیا کہ ہم پہلے ہی دینی تعلیم دیتے ہیں اور کسی ملک کے خلاف نہیں ہیں۔ ادارے کے ایک اور استاد مفتی شکیل احمد صقافی نے کہا کہ طلبہ کی ویریفکیشن سے متعلق پولیس کی ہدایات معمول کا عمل ہیں اور سال میں تین مرتبہ طلبہ کی تفصیلات جمع کرائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں تعلیم کے نظام کے حوالے سے سختی برتی جاتی ہے اور بغیر درست اور قانونی دستاویزات کے کسی طالب علم کو داخلے یا مطالعے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے ہی آئین اور قانون کی پاسداری سے متعلق تعلیم دے رہے ہیں اور پولیس کی جانب سے بھی اسی بات پر زور دیا گیا ہے۔

مفتی شکیل احمد نے کہا کہ پولیس باقاعدگی سے مساجد کے اماموں اور مدارس کے حوالے سے معلومات حاصل کرتی ہے اور ہم مکمل تعاون کرتے ہیں۔ مدارس میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، کیونکہ پہلے ہی ادارے میں کیمرے نصب ہیں جو سیکیورٹی کے لئے مددگار ہیں، تاہم پولیس نے نے بھی اب کیمرے لگانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ دریں اثنا وادی کشمیر میں سیاسی و دینی رہنماؤں نے مذہبی اداروں کی ویریفکیشن پر پولیس پر تنقید کی ہے۔ جموں خطے میں پولیس کی جانب سے مساجد یا مذہبی اداروں کی مبینہ پروفائلنگ کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پولیس ترجمان کے حوالے سے نے کہا کہ پولیس کی بتایا کہ انہوں نے مدارس کے کے ساتھ

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا