data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تلہار (نمائندہ جسارت )گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی ٹیچر اورمعزز سماجی ورکر مسز ڈاکٹر نیلم عدیل خواجہ(پی ایچ ڈی، بوٹنی) کی جانب سے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول جتوئی محلہ تلہار میں فلاحی اقدام کے تحت آج اسکول کے تمام طالبات کے لیے یونیفارم اور شوز تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب کا مقصد تعلیمی ماحول کو بہتر بنانا، طالبات میں خود اعتمادی پیدا کرنا اور تعلیم کے سفر کو آسان بنانا تھا۔ تقریب میں معزز مہمانوں کی شرکت نے پروگرام کی اہمیت کو پررونق کردیا۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی الحاج میر اللہ بخش تالپور، چیرمین ٹائون کمیٹی تلہار میر عبدالعزیز جمالی، چیرمین ٹائون کمیٹی راجو خانانی میر عرفان تالپور، عدیل عباس خواجہ، اسسٹنٹ کمشنر تلہار عبد الغفار ملاح، ڈی ای او سیکنڈری احمد خان زؤر، ڈی ای او پرائمری الطاف میمن، سر منیر چانگ اور معززین شہر نے شرکت کی۔ مہمانوں نے خود طالبات میں یونیفارم اور شوز تقسیم کیے اور بچوں سے گھل مل کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہے، اور ایسے فلاحی اقدامات غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر نیلم عدیل خواجہ نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری دراصل روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اور وہ آئندہ بھی تعلیمی و سماجی بہبود کے منصوبوں میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔ اس موقع پر اساتذہ اور والدین نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیفارم اور جوتوں کی فراہمی سے نہ صرف والدین پر معاشی بوج کم ہوگا بلکہ طالبات باوقار انداز میں تعلیم حاصل کر سکیں گی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے اسکول کی کارکردگی کو سراہا اور تعلیمی معیار مزید بہتر بنانے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا