data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، مذاکرات اس پارلیمنٹ کی چھٹی کرنے کے لیے ہوں گے۔

محمود خان اچکزئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے واضح کرتےہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں جیتے ہوئے لوگوں کو ہرایا گیا اور اگر 8 فروری سے کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، مذاکرات اس پارلیمنٹ کی چھٹی کرنے کے لیے ہوں گے۔

تحریک تحفظ آئین کے سربراہ نے کہا کہ مذاکرات کس چیز پر کرنے ہیں 8 فروری کو 25 کروڑ عوام کی رائے بدل دی گئی، جو جیتے ان کو ہرایا گیا اور جو ہارے ان کو جتایا گیا اور اگر 8 فروری سے کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہی۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم کسی کے خلاف نہیں ہم مضبوط فوج چاہتے ہیں، جس طرح دنیا کے باقی ممالک کی افواج کام کرتی ہیں اسی طرح ہماری فوج بھی کام کرے، ہم بار بار کہہ رہے ہیں، یہ خطہ میدان جنگ بننے جا رہا ہے، کچھ دن پہلے ایک ملک کے سربراہ کو اس کی بیوی سمیت بیڈ روم سے اٹھایا گیا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا تحفظ بھی اسی میں ہے آئین کے مطابق بات چیت کریں، بات چیت اس پر ہونی چاہیے کہ پارلیمینٹ بالا دست ہوگی، مذاکرات اس بات پر ہوں گے اس پارلیمیٹ کی چھٹی کرنی ہوگی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مذاکرات اس کی چھٹی ہوں گے

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ