کراچی میں ملاقات کے دوران سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کے بنیادی و جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے اس احتجاج سے اظہار یکجہتی بیرون ملک مقیم پاکستان بھی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں آئینی انحراف، جمہوری اقدار کی پامالی، عوامی مینڈیٹ کی توہین اور سیاسی انتقام ناقابلِ قبول ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان ہر حال میں آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ، شفاف انتخابات اور عوامی حقوق کے دفاع کی جدوجہد جاری رکھے گی، 8 فروری کو پاکستان بھر میں پُرامن احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور جلسے منعقد کیے جائیں گے تاکہ حکمرانوں کو یہ واضح پیغام دیا جاسکے کہ قوم آئین سے انحراف برداشت نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر سینیٹ چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صوبائی دفتر وحدت ہاؤس کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اور زین شاہ نے وفد کے ہمراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ میں موجودہ سیاسی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور جمہوری اقدار کے تحفظ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ مظلوم عوام کے حقوق کے تحفظ اور جمہوری جدوجہد میں باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، موجودہ حکمران نے ملکی آئین کو اپنے مقاصد کی خاطر بہت نقصان پہچا رہے ہیں اور اس عمل میں وہ جماعت بھی شامل ہے جس کے بانی کا کردار اس ملک کی آئین سازی میں اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کے بنیادی و جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے اس احتجاج سے اظہار یکجہتی بیرون ملک مقیم پاکستان بھی کریں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ عوامی امنگوں کے مطابق جدوجہد کو مزید منظم کیا جائے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین سید زین شاہ نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور شفاف انتخابات ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں، آئین بحالی کی یہ تحریک ہر فورم پر عوام کی آواز بن کر جدوجہد  رکھے گی۔ رہنماوں نے عوام، وکلا، طلبہ، سول سوسائٹی اور تمام جمہوریت پسند قوتوں سے اپیل کی کہ وہ 8 فروری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کر کے آئین کے تحفظ کی اس جدوجہد کو کامیاب بنائیں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تحریک تحفظ آئین پاکستان کی بالادستی حقوق کے کے تحفظ

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن