لکی مروت دھماکا، بس پر آئی ای ڈی نصب کرنے والا دہشتگرد مارا گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں لکی سیمنٹ فیکٹری کی بس کو آئی ای ڈی نصب کرکے دھماکے سے تباہ کرنے والا دہشت گرد مقابلے میں مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں فیکٹری جانے والی بس پر آئی ای ڈی حملے کے فوراً بعد پولیس کا دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ اس آپریشن میں ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان خود موقع پر موجود رہے، جن کی قیادت میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ مقابلے کے دوران پولیس کی مؤثر کارروائی سے بس پر آئی ای ڈی نصب کرنے والا دہشت گرد مارا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ لکی مروت میں سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو دہشت گردوں نے بارود سے اڑا دیا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل تھیں۔ بیگوخیل سڑک پر ناورخیل موڑ کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔