وزیراعظم شہبازشریف 18جنوری سے سوئٹزرلینڈ کا چار روزہ دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ورلڈ اکنامک فورم کا 56 واں سالانہ اجلاس رواں ماہ سؤیٹزرلینڈ میں ہوگاجس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس 19 سے 23 جنوری تک ہوگا ، جس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف 18 جنوری کو چار روزہ دورے پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے ۔ وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی متوقع ہیں ۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔