وفاقی وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ محمد آصف نے اپوزیشن سے مذاکرات کے حوالے سے جاری افواہوں کو میڈیا کی زینت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں مذاکرات سے متعلق کوئی ایسی پیشرفت نہیں ہوئی جس سے کہا جا سکے کہ مذاکرات کے امکانات ظاہر ہو چکے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزاکرات کو میڈیا کی زینت اور افواہیں قرار دے دیا

“میرے خیال میں مذاکرات سے متعلق کوئی ایسی پیش رفت نہیں ہوئی جس سے کہا جا سکے کہ مذاکرات کے امکانات ظاہر ہو چکے ہیں” خواجہ آصف pic.

twitter.com/K3tTr7hALK

— Faisal Abbas Khar (@FaisalAbbasKhar) January 6, 2026

ا

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات: کون حکومتی رہنما حق میں کون مخالف؟

ایک سوال پر، جو مائنس عمران خان کے بارے میں تھا، خواجہ آصف نے وضاحت کی کہ میرے پر جلتے ہیں، میں اپنے بڑوں کے بیانوں پر کمنٹ نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں: مذاکرات کی بازگشت مگر اڈیالہ ملاقاتیں تاحال خارج از امکان

میرے پر جلتے ہیں, میں اپنے بڑوں کے بیانوں پر کمنٹ نہیں کرتا، خواجہ آصف کا مائنس عمران خان سے متعلق سوال پر جواب pic.twitter.com/ngEQCvpvSO

— WE News (@WENewsPk) January 6, 2026

خواجہ آصف کے اس بیان سے یہ واضح ہوا کہ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی نئی معلومات سامنے نہیں آئیں اور میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ ن خواجہ محمد آصف مائنس عمران خان وفاقی وزیر دفاع

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ ن خواجہ محمد آصف وفاقی وزیر دفاع مذاکرات کے خواجہ آصف

پڑھیں:

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247

قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ