Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:32:14 GMT

جب جیل گیاتو سوچا کوئی پارٹ ٹائم جاب کی جائے‘چیئرمین سینٹ

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT

جب جیل گیاتو سوچا کوئی پارٹ ٹائم جاب کی جائے‘چیئرمین سینٹ

 کراچی (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ کی کتاب رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھی کوئی واقعہ ایسا ملتا جلتا ہے۔ میں جب جیل  گیا میں نے سوچا کوئی پارٹ ٹائم جاب کی جائے۔ نوید قمر اور ہم جیل میں کولیگ تھے۔ جیل میں نے کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا۔ سب سے زیادہ مشکل مجھے اس وقت آئی کہ میں بک کس چیز پر لکھوں۔ میں نے نو سال جیل میں گذارے۔  وہاں سوچا کہ ہم جیل میں کمپیوٹر استعمال کر  سکیں۔  عدالت سے اس کی اجازت مانگی اور بتایا کہ وہاں میرے ہیڈ نوید قمر ہوں گے۔ میں نے اسیری کے دوران کتاب لکھی۔ ابتدا میں موضوع کا انتخاب مشکل تھا ۔آٹو بائیو گرافی لکھتے ہوئے بہت مستند اور مضبوط بات کرنی چاہیے ۔پاکستان کی سیاسی تاریخ اہم ہے،پر کوئی سفر نامہ لکھتا ہے۔میں نے فارسی والی چاہ کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی کتاب کا ٹائٹل رکھا ۔جب کتاب مکمل ہوئی تو چھاپہ پڑ گیا اور میرا کمپیوٹر بھی لے گئے۔ میں نے بہت دشواری کا سامنا کرتے ہوئے کتاب ایک ساتھی سے لکھوائی۔ اپنا لکھا ہوا مواد ایک پرانے ساتھی کی بیٹی کو چھپ کر فراہم کرتا تھا۔ پھر رونمائی کے لئے مجید نظامی جیسی شخصیت کا انتخاب کیا۔مجید نظامی صاحب میری کتاب کی رونمائی کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس کتاب پر میری بہت ستائش ہوئی، سزا بڑھی تو مزید کچھ لکھنے کی کوشش کی میری ایک کتاب مزید آنی باقی ہے وہ دنیا کے منظر نامے پر ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر