data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مٹھی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تھر آنے پر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے کیونکہ یہاں کے لوگ پیپلز پارٹی، بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار بھٹو سے بے حد محبت کرتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مٹھی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی کردار کشی ایک سازش کے تحت کی جاتی ہے، تاہم اس جھوٹے بیانیے کا سب سے واضح جواب تھرپارکر کی ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پورے سندھ میں اسی جذبے اور محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہی ہے اور ان کی حکومت مکمل طور پر عوام دوست ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تھرپارکر کی ترقی کے لیے پیپلز پارٹی کی تمام کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پارٹی کی عوام سے کتنی محبت اور وابستگی ہے۔

چیئرمین پی پی نے بتایا کہ سندھ کی ترقی کے راستے میں وسائل کے استعمال کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں، اور بے نظیر بھٹو کی کوششیں بھی انہی سازشوں کی نذر ہو گئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تھرکول کی پیداوار سے معاشی انقلاب آیا اور اس کے اثرات کے باعث تھرپارکر میں سماجی انقلاب بھی رونما ہوا۔ پہلے یہاں نہ ڈسپنسری تھی، نہ ہیلتھ یونٹ اور نہ اسپتال، لیکن اب صحت کا نظام مضبوط طور پر قائم کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ تھرپارکر کی ترقی کے لیے تھر فاؤنڈیشن قائم کی گئی، جس میں علاقے سے حاصل ہونے والے منافع کا ایک حصہ شامل کیا جاتا ہے تاکہ سماجی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں اسی طرح محنت کی جا رہی ہے اور حکومت عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ سندھ میں یونیورسٹیوں اور کیمپس کی تعداد دگنی کر دی گئی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ تھرپارکر کے نوجوان تعلیم حاصل کر کے ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

بلاول بھٹو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ تھرپارکر میں گلگت کے طالب علم بھی تعلیم حاصل کرنے کے لیے آ رہے ہیں، تھرپارکر کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے پیپلز پارٹی کی خدمات مستقل اور عوام دوست حکمت عملی کی عکاس ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تھرپارکر کی ترقی کہ تھرپارکر پیپلز پارٹی بلاول بھٹو چیئرمین پی نے کہا کہ کہ سندھ رہی ہے کے لیے

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن