data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رُکن سندھ اسمبلی ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ حیدرآباد کو جان بوجھ کر کھنڈر میں تبدیل کیا جارہا ہے، میئر حیدرآباد کاشف شورو مخصوص علاقوں میں ترقیاتی کام کروارہے ہیں جبکہ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں سڑکیں،
گلیاں، محلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ خاص طورپر پھلیلی پریٹ آباد، ملت آباد، مکھی باغ سمیت لطیف آبا دکے مختلف یونٹوں میں صورتحال انتہائی خراب ہے، جگہ جگہ گٹر کے ڈھکن کھلے ہونے سے بچوں کی ہلاکت ہورہی ہے، حیدرآبا دکے شہری اس وقت تیسرے درجے کے شہری بن چکے ہیں۔ ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہے، سرکاری وسائل کی لوٹ مار کے باعث شہر کھنڈر بنتا جارہا ہے، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ میں ہر آنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے باعث شہری مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے لیکن عملی طورپر بنیادی سہولیات سے محروم کردیا گیا ہے۔ ایک طرف بھل صفائی کے نام پر 25دسمبر سے اب تک نہروں سے پانی کی سپلائی بند ہے، کروڑوں روپے کا بھل صفائی کا بجٹ ہونے کے باوجود پھلیلی، پنیاری نہروں اور لائیڈ چینل میں نہ تو بھل صفائی کی گئی ہے اور نہ ہی پشتے مضبوط کیے گئے ہیں، بیشتر ترقیاتی کام کاغذوں تک محدود ہیں تو دوسری جانب بھل صفائی کی وجہ سے پانی بند ہونے سے شہری پینے کے پانی سمیت روزمرہ کے استعمال کیلئے پانی سے بھی محروم کردیئے گئے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھل صفائی جارہا ہے

پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ

فیفا کی جانب سے امریکی فارورڈ فولارین بالوگن کی ایک میچ کی خودکار معطلی کا اقدام واپس لیے جانے کے فیصلے پر تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فیفا کی ایتھکس کمیٹی میں باضابطہ شکایت دائر کرنے پر غور کر رہی ہے۔

بالوگن کو بوسنیا ہرزیگووینا کے خلاف میچ میں اسٹریٹ ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا جس کے باعث انہیں بیلجیئم کے خلاف پری کوارٹر فائنل سے باہر ہونا تھا۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد فیفا نے ان کی ایک میچ کی پابندی 12 ماہ کے لیے معطل کر دی جس کے نتیجے میں وہ بیلجیئم کے خلاف میدان میں اترے مگر امریکا کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ناروے فٹبال فیڈریشن کی صدر لیزے کلاوینیس کے مطابق اس معاملے کو فیفا کی جانب سے ٹرمپ کو دیے گئے ’پیس پرائز‘ سے متعلق پہلے سے دائر شکایت کے ساتھ شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب بیلجیئم فٹبال فیڈریشن اور یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا نے بھی فیفا کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ فیفا نے بیلجیئم کی وضاحت طلب کرنے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
  • دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، زرعی اراضی اور فصلیں زیرِ آب
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا