آئیں نیا میثاق جمہوریت کریں، پی ٹی آئی نے جمہوری قوتوں کو دعوت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نئے میثاقِ جمہوریت کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو باہمی اشتراک کی دعوت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ازسرِنو تشکیل کا مطالبہ کیا ہے، جس پر تمام فریقین کا اتفاق ہو۔
یہ فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی صدارت میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں پارٹی کے ارکانِ قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کو سیاسی و معاشی استحکام کے لیے قومی ڈائیلاگ اور میثاق کی ضرورت ہے، اعظم نذیر تارڑ
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے بے بنیاد مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔
قرارداد میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور سندھ حکومت کی طرف سے پارٹی قیادت کے دوروں کے دوران رکاوٹیں کھڑی کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔
پارلیمانی پارٹی کے مطابق ملک اس وقت ایک نہایت حساس اور پیچیدہ سیاسی مرحلے سے گزر رہا ہے، جس کے پیشِ نظر تمام جمہوری قوتوں کو نئے میثاقِ جمہوریت پر متفق ہونا ہوگا۔
قرارداد میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کی ایسی تشکیل نو کی جائے جس پر تمام سیاسی فریقین اعتماد کا اظہار کریں، ساتھ ہی شفاف، آزاد اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔
مزید کہا گیا کہ سیاسی قیدیوں کے ساتھ انصاف اور قانون کے تحت مساوی سلوک کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: کسی کو بغاوت کا حق نہیں، وزیراعظم کی سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان میں شمولیت کی دعوت
قرارداد میں پارلیمانی پارٹی نے تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے قائدین کے دورۂ لاہور کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔
اجلاس میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام امن جرگے کے اعلامیے کو من و عن تسلیم کرتے ہوئے اس پر فوری اور مؤثر عملدرآمد کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بیرسٹر گوہر پارلیمانی پارٹی اجلاس پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی دعوت دیدی میثاق جمہوریت وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پارلیمانی پارٹی اجلاس پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی دعوت دیدی میثاق جمہوریت وی نیوز پارلیمانی پارٹی گیا کہ
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔