ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی بچاؤ مہم کیلئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی بچاؤ مہم کے لیے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا۔
کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ، عہدیدار اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی غلاموں کا نہیں آزادی دلانے والوں کا شہر ہے، کراچی والوں گھروں سے نکلنے کا وقت آچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ انسانی دستخط کا بوجھ پاکستان کا نظام انصاف اُٹھا نہیں پا رہا۔
کراچی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی.
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج کراچی جس نہج پر کھڑا ہے اس کاحکمران طبقے کو بھی احساس ہو رہا ہے، پاکستان کو بچانے کے لیے کراچی کو بچانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ معیشت کی کامیابی کراچی کو بچانے سے مشروط ہے، جعلی ڈومیسائل کراچی کے نوجوانوں کا تعلیمی و معاشی اور معاشرتی قتل کر رہا ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جلد نئی حکمت عملی کا اعلان کرے گی، پاکستان میں وسائل اور انتظامی تقسیم ناگزیر ہو چکی ہے۔
حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کوشش ہوگی کراچی کے لیے تمام صوبائی اسمبلیوں سے مؤثر آواز بلند ہو، کراچی بچاؤ مہم پر صوبائی حکومت کے ترجمانوں کی چیخیں کامیابی کی نوید ہوں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم نے کہا کہ ایم کی
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔