Daily Sub News:
2026-07-24@05:54:18 GMT

یوکرین مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے: پاکستانی مندوب

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

یوکرین مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے: پاکستانی مندوب

یوکرین مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے: پاکستانی مندوب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2026 سب نیوز

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مذاکرات کو یوکرین مسئلے کا واحد حل قرار دیدیا۔

سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر پائیدار امن کے لیے مکالمے کی بالادستی ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔

پاکستانی مندوب نے امریکا سمیت متعدد ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین جاری سفارتی عمل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، یہ کوششیں ایک منصفانہ اور پائیدار تصفیے پر منتج ہوں گی جو تمام فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے یہ کوشش یوکرین اور روس کے سلامتی مفادات سے ہم آہنگ ہو اور یورپ میں امن و استحکام کو یقینی بنائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور سعودی عرب کا معدنیات و کان کنی میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور سعودی عرب کا معدنیات و کان کنی میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق سندھ طاس معاہدے کی معطلی پاکستان کے آبی حقوق اور خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے: احسن اقبال عارف والا:گیس لیکج سے ہولناک آتشزدگی، ماں اور 2 کمسن بچیاں جاں بحق این اے 175 مظفرگڑھ میں الیکشن شیڈول جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت پر فیصلہ محفوظ امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی پاک بھارت جنگ: چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ