یوکرین معاملے پر پائیدار امن کیلئے مکالمہ ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے، عاصم افتخار
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر پائیدار امن کے لیے مکالمے کی بالادستی ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔
سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہم متعدد ممالک کی کوششوں، بالخصوص ریاستہائے متحدہ امریکا کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ تمام فریق جاری سفارتی عمل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، یہ کوششیں ایک منصفانہ اور پائیدار تصفیے پر منتج ہوں گی، جو تمام فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوشش یوکرین اور روس کے سلامتی مفادات سے ہم آہنگ ہو اور یورپ میں امن و استحکام کو یقینی بنائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔