کراچی میں نجی اسکولوں کی جانب سے نئے اوقات کار کی پابندی نہ ہونے کی شکایات
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
کراچی کے بعض نجی اسکولوں نے موسم سرما میں تعلیمی اداروں کے اوقات کی تبدیلی کے ہدایت نامے کو ماننے سے انکار کردیا۔
سرد موسم کی شدت کے باوجود شہر کے کئی نجی اسکول پیر کو اپنے پرانے یا رائج اوقات پر ہی صبح 8 بجے شروع ہوئے جس کے سبب متعلقہ نجی اسکولوں کے ہزاروں بچے حکومت سندھ کے اوقات کی تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن کا فائدہ نہیں اٹھاسکے اور طلبہ سردی میں صبح کے وقت 7 اور ساڑھے 7 بجے ٹھٹھرتے ہوئے ہی اسکول گئے۔
دوسری جانب ان اطلاعات کے سامنے آنے کے بعد ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے نجی اسکولوں کے نام ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 12 جنوری سے 26 جنوری تک صبح 9 بجے سے شروع ہونگے۔
اس اثناء میں اگر کوئی اسکول مذکورہ ہدایت نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس اسکول کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی، ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن پروفیسر رفعیہ جاوید کی جانب سے جاری اس مراسلے میں کہا گیا یے کہ تمام نجی اسکول محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اسکولوں کے اوقات کی تبدیلی کے حوالے سے 10 جنوری کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن پر اس کی رو کے مطابق عملدرآمد کے پابند ہیں اور تمام اسکول صبح 9 بجے سے ہی شروع ہونگے۔
بتایا جارہا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کو کئی معروف اور بڑے نجی اسکولوں میں نئے اوقات کی پابندی نہ کرنے کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن پروفیسر رفعیہ جاوید کے مطابق وزیر تعلیم سردار شاہ کی جانب سے مذکورہ قدم طلبہ کی آسانی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام نجی اسکول اوقات کی تبدیلی کے حوالے سے جاری ہدایت نامے پر عمل کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اوقات کی تبدیلی نجی اسکولوں کی جانب سے نجی اسکول کے مطابق
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔