پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہماری جماعت میں کوئی اختلافات نہیں ہیں اور ہم سب کسی اور کو نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی  کو جوابدہ ہیں۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صرف بانی پی ٹی آئی  کو جوابدہ ہیں کسی صوبائی تنظیم کو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے پابند ہیں،  ہم نے کسی اور سے  کوئی  پالیسی لائن نہیں لینی ہے۔  

پارٹی میں اختلافات کے تاثر سے متعلق سوال کا جواب دیتے  ہوئے  انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، جب ہماری  کوئی میٹنگ ہوتی ہے تو  اس میں ہر طرح کی گفتگو ہوتی ہے،  مختلف نکتہ نظر سامنے آتے ہیں اور پھر گفتگو کے بعد مشترکہ لائحہ عمل سامنے آتا ہے۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے سندھ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے وزیر اعلی  خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ویلکم کیا، میں سندھ حکومت کے اس اقدام کو سراہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہمیں سیاسی رویہ نظر آ رہا ہے، وزیر اعلیٰ کے دورے کے موقع پر سندھ حکومت کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ناصر شاہ کی جانب سے زبردست کوارڈینیشن رہی۔

مزید پڑھیں

تحریک انصاف کے تمام لوگ بانی کے فیصلوں کے پابند اور ان کو ہی جواب دہ ہیں، سیکٹری اطلاعات پی ٹی آئی

سنجیدہ اور سیاسی ڈائیلاگ میں واحد رکاوٹ بانی پی ٹی آئی ہیں، وزیر مملکت

سلمان اکرم کا بیرسٹر گوہر سے متعلق بیان، پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے

انہوں  نے کہا کہ دوسرے صوبے کے وزیر اعلیٰ کو ویلکم کہنا چاہیے  لیکن پنجاب میں دوسرے صوبے کے وزیر اعلیٰ کے  ساتھ  بد تمیزی کی گئی۔  انہوں نے کہا کہ ہم نے  کراچی میں جلسے کے حوالےسے20  لاکھ  روپے  سمیت سیکیورٹی فیس  بھی جمع کرا دی ہے۔ 

شیخ وقاص اکرم  نے کہا کہ حکومتی لوگ  کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی والوں  پر حملے نہیں ہو رہے، حکومت والے کس قسم کی سیاست کر رہے ہیں ؟ کیا یہ چاہتے ہیں ہم پر حملہ ہو جائے؟ ہمارے بندے شہید ہو جائیں؟۔

شیخ وقاص اکرم نے حکومت سے سوال  کیا کہ آپ  چاہتے کیا ہیں ؟۔  کیا آپ دہشت گردوں کو حملوں پر اُکسا رہے ہیں ؟۔  

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے بیان  پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کئی  لوگ  دہشت گردحملوں میں شہید ہوئے ، یہ  تاثر دینا درست نہیں کہ ٹی ٹی پی والے تحریک انصاف والوں پر حملہ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردی کیخلاف ہے، میں بطور مرکزی سیکریٹری اطلاعات  کہہ رہا ہوں کہ دہشت گردی ناسور ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم تحریک انصاف سندھ حکومت بانی پی ٹی وزیر اعلی پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی

پڑھیں:

حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے اپنا گھر پروگرام کے تحت اپنا ذاتی گھر حاصل کرنے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پروگرام کے تحت کمرشل بینک اب تک 160 ارب روپے مالیت کے ہاؤسنگ قرضے منظور کر چکے ہیں جبکہ کامیاب درخواست گزاروں کو قرضوں کی فراہمی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

یہ بات وزیر خزانہ کے مشیر عدنان پاشا نے کراچی میں منعقدہ فرسٹ انٹرنیشنل انشورنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اپنا گھر پروگرام ملک میں تقریباً ایک کروڑ (10 ملین) گھروں کی کمی کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کو رعایتی شرائط پر اپنے گھر کا مالک بننے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

عدنان پاشا نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت شہریوں کو صرف 5 فیصد رعایتی مارک اپ پر ہاؤسنگ قرض فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ وزارت خزانہ اس منصوبے میں شامل بینکوں کے ممکنہ قرض نقصان کا 10 فیصد تک بوجھ خود برداشت کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت پہلے 10 سال تک مارک اپ سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ ہاؤسنگ فنانس زیادہ سے زیادہ سستا اور عوام کی پہنچ میں رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں، جس سے نہ صرف رہائشی مسائل میں کمی آئے گی بلکہ تعمیراتی شعبے، سیمنٹ، اسٹیل، ٹائلز، الیکٹریکل مصنوعات اور دیگر متعلقہ صنعتوں میں بھی معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

اس موقع پر عدنان پاشا نے حکومت کے الیکٹرک موٹرسائیکل پروگرام پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آئندہ برسوں میں 20 لاکھ الیکٹرک موٹرسائیکلیں متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں تقریباً 30 لاکھ رجسٹرڈ موٹرسائیکلیں ہر سال قریب 8 ارب ڈالر مالیت کا درآمدی پٹرول استعمال کرتی ہیں، جس سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو الیکٹرک بائیکس کی خریداری پر سبسڈی اور بلاسود فنانسنگ فراہم کر رہی ہے تاکہ ایندھن پر انحصار کم کیا جا سکے، تاہم ملک میں الیکٹرک بائیکس کی پیداوار اور سپلائی کے مسائل اب بھی موجود ہیں، جنہیں دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

عدنان پاشا نے زرعی شعبے کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں زرخیزی اسکیم بھی متعارف کرائی ہے جس کے تحت 21 بینکوں پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور سپارکو کے تعاون سے کسانوں کو ڈیجیٹل زرعی قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں سیٹلائٹ مانیٹرنگ اور ریئل ٹائم ڈیٹا کے ذریعے قرضوں کے استعمال کی نگرانی کی جائے گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہو۔

حکومتی حکام کے مطابق اپنا گھر پروگرام اور دیگر مالیاتی اسکیموں کا مقصد کم آمدنی والے طبقات کو سہولت فراہم کرنے معیشت کو متحرک کرنے، تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ملک میں پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے۔

مزید پڑھیں۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ

متعلقہ مضامین

  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش