قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام ہو گا، 27 نکاتی ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا ایک مشاورتی اجلاس بھی آج طلب کر لیا ہے۔ مذکورہ مشاورتی اجلاس شام 4 بجے اسپیکر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اجلاس کے لیے 27 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف متعدد اہم آرڈیننس اور بل ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ سے تجاوز کرنے کے سنگین معاملے پر بھی بحث متوقع ہے۔ جس میں حکومتی اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی پر ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔ناس کے علاوہ مردان میں ریلوے کی زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کیے جانے کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا ایک مشاورتی اجلاس بھی آج طلب کر لیا ہے۔ مذکورہ مشاورتی اجلاس شام 4 بجے اسپیکر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اس مشاورتی اجلاس میں قومی اسمبلی کے 23 ویں اجلاس کی کارروائی کو احسن طریقے سے چلانے سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لیے تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مشاورتی اجلاس قومی اسمبلی
پڑھیں:
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔
قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔
ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،
وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،