data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ایس آئی ایف سی کی بصیرت افروز رہنمائی سے حکومت اور نجی شعبے کی شراکت داری مستحکم اور اقتصادی سرگرمیاں قابلِ رشک ترقی کی جانب رواں ہیں۔ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت نجی شعبے کے ساتھ ہم آہنگی بڑھاکر معاشی بحالی اور اصلاحات کے عمل کو تیز کر رہی ہے۔ حکومت نجی شعبے کی قیادت میں ورکنگ گروپس کے ذریعے معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ پر کام کر رہی ہے۔ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، جبکہ میکرو اکنامک اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ وزیرِ تجارت نے کہا کہ مہنگائی میں نمایاں کمی، شرحِ سود میں نرمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری معیشت کی مضبوطی کی واضح علامات ہیں۔ امریکن بزنس کونسل کے صدر اکرم ولی محمد نے ملاقات کو انتہائی تعمیری قرار دیا اور کہا کہ کاروباری حلقوں میں پاکستان کی اقتصادی سمت پر اعتماد نمایاں حد تک بڑھ گیا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع