انڈونیشیا; اے آئی چیٹ بوٹ’ ’گروک‘‘ پر پابندی لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: انڈونیشیا کی جانب سے فحش مواد کی اشاعت کے خدشات کے پیشِ نظر اے آئی چیٹ بوٹ گروک کی سروس پر پابندی عائد کردی گئی۔
انڈونیشیا کی حکومت نے ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے انڈونیشیا کی وزارت مواصلات نے کہا ہے کہ اس اقدام کی وجہ پلیٹ فارم پراے آئی کی مدد سے فحش مواد کی تیاری اور پھیلاؤ کا خطرہ ہے، وزارت نے اس معاملے پر بات کرنے کیلئے ایکس حکام کو بھی طلب کیا، انڈونیشیا میں آن لائن فحش مواد کے خلاف سخت قوانین نافذ ہیں۔
بھارت کا بڑا کرکٹر زخمی ، نیوزی لینڈ سیریز سے آؤٹ،متبادل کون؟
یاد رہے کہ انڈونیشیا دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک ہے اور یہاں آن لائن فحش مواد پر سخت قوانین ہیں جس کی وجہ سے حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے اے آئی چیٹ بوٹ گروپ پر پابندی عائد کردی ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اے ا ئی چیٹ بوٹ فحش مواد
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔