Nawaiwaqt:
2026-07-23@23:38:49 GMT

کچھ لوگ سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا چاہتے ہیں:بلاول

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT

کچھ لوگ سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا چاہتے ہیں:بلاول

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع تھرپارکر کے علاقے مٹھی مےں این ای ڈی یونیورسٹی سے الحاق شدہ تھر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سکول آف ماڈرن سائنسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس اقدام کو سندھ حکومت کی جانب سے تھرپارکر کے عوام کےلئے ایک تحفہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا تھرپارکر کے عوام پیپلز پارٹی، محترمہ بینظیر بھٹو سے، شہید ذوالفقار علی بھٹو سے محبت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تھرپارکر کی ترقی پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ایک خاص مہم چلا کرنہ صرف تھرپارکر بلکہ پورے صوبے کی کردار کشی کی جاتی ہے۔ کچھ قوتیں چاہتی ہیں کہ وہ آپ کے صوبے کے حقوق پر ڈاکا ڈال کر آپ کے صوبے کے اختیارات یا وسائل پر قبضہ کریں۔ بہانے بنائے جاتے ہیںکہ سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا، اختیارات اور سارے وسائل واپس اسلام آباد کو دے دئیے جائیں۔" انہوں نے کہا اس جھوٹے بیانیے کا بڑا جواب تھرپارکر کی ترقی ہے۔ انہوں نے کہا تھر کول منصوبے نے نا صرف تھرپارکر میں معاشی انقلاب برپا کیا بلکہ فیصل آباد جیسے صنعتی شہروں کو بھی فائدہ پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا آج حکومتی سرمایہ کاری اور معاشی فائدے سے تھرپارکر میں صحت کا بہترین نظام قائم کیا گیا ، سڑکیں بنیں، اور تھر فاونڈیشن قائم کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انسٹیٹیوٹ کا قیام تھرپارکر کے عوام خصوصاً نوجوانوں کا مطالبہ تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے این ای ڈی کے اس کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہم اسی طرح پورے سندھ میں محنت کر رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت غریب دوست اور عوام دوست حکومت ہے۔ ہمارے دور حکومت میں سندھ میں یونیورسٹیوں کی تعداد دوگنی کی گئی ہے۔ جہاں جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کو موقع ملا، ہم نے عملی کام کر کے دکھایا ہے۔ اس موقع پر سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر یونیورسٹیز و بورڈز محمد اسماعیل راہو، صوبائی کابینہ کے دیگر ممبران، اراکانِ اسمبلی، بلدیاتی نمائندے، پارٹی عہدیداران اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا پیپلز پارٹی تھرپارکر کے

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن