ایک خاص مقصد کے تحت تھرپارکر اور صوبے پر تنقید کی جاتی ہے،کہا جاتا ہے پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں کیا، اختیارات اسلام آباد کو دیے جائیں، کوئی دوسرا صوبہ سندھ سے مقابلہ نہیں جیت سکتا،چیئرمین
کوئلہ یہاں کے عوام کا اثاثہ ہے ،تھر میں پیپلزپارٹی کا کیا گیا کام ان قوتوں کو بہترین جواب ہے، ہم نے ثابت کردیا کہ پیپلزپارٹی تھرکے عوام سے محبت کرتی ہے، تھرپارکر میں تقریب سے خطاب

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بعض قوتیں سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا چاہتی ہیں۔مٹھی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے نئے کیمپس تھر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک خاص مقصد کے تحت تھرپارکر اور پورے صوبے پر تنقید کی جاتی ہے، کہا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں کیا، اختیارات اسلام آباد کو دیے جائیں۔ ان قوتوں کو بہترین جواب تھرپارکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورے سندھ میں کام کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت عوام دوست ہے۔ ہم نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی تھرپارکر کے عوام سے محبت کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تھرپارکر کی ترقی سندھ کی ترقی کے لیے ضروری اور پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے۔ 2026 کا تھرپارکر آپ کے سامنے ہے، کوئلہ یہاں کے عوام کا اثاثہ ہے۔ تھرپارکر کے پاس اتنا کوئلہ ہے جتنا سعودی عرب کے پاس تیل ہے مگر آپ کو اپنے وسائل استعمال کرنے نہیں دیے گئے۔چیٔرمین پی پی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے کام شروع کیا تو سازش کے تحت انہیں روک دیا گیا، یہ منصوبہ تھرپارکر میں معاشی انقلاب لایا بلکہ اسلام آباد کو بھی بجلی فراہم کی۔ان کا کہنا ہے کہ تھرپارکر کے کوئلے کی وجہ سے یہاں سماجی انقلاب دیکھا ہے، حکومت کی سرمایہ کاری کی وجہ سے پورے تھرپارکر میں صحت کے اداروں کا جال بچھایا گیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ بھی تھرپارکر کے عوام کا مطالبہ تھا، حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے اسے مکمل یونیورسٹی میں تبدیل کریں گے۔ پی پی حکومت نے 2008 سے آج تک سندھ کی یونیورسٹیوں کی تعداد دگنی کی۔ کوئی دوسرا صوبہ سندھ سے یہ مقابلہ نہیں جیت سکتا، تھرپارکر کے عوام تعلیم حاصل کر کے ترقی کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان سے نوجوان اس کیمپس میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئے ہیں۔ اُمید ہے یہاں واپس آؤں گا تو اس کیمپس کو مکمل یونیورسٹی میں تبدیل کروں گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی تھرپارکر کے بلاول بھٹو نے کہا کہ کے عوام

پڑھیں:

دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

اسکردو میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری(bilawal bhutto zardari) نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جی بی کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔ امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہے کہ امیر، امیر تر ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے، جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں: کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی، جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدر زرداری نے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری