پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نئے میثاقِ جمہوریت کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو باہمی اشتراک کی دعوت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ازسرِنو تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق ملک اس وقت ایک نہایت حساس اور پیچیدہ سیاسی مرحلے سے گزر رہا ہے، جس کے پیشِ نظر تمام جمہوری قوتوں کو نئے میثاقِ جمہوریت پر متفق ہونا ہوگا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو میثاقِ جمہوریت کی دعوت پر بڑی سیاسی جماعتوں کی طرف سے ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کا مؤقف

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان قائرہ نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ ڈائیلاگ اور جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے اور ملک میں آگے بڑھنے کا واحد راستہ بھی یہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بار بار کہتے رہے ہیں کہ بات چیت کے بغیر جمہوریت مستحکم نہیں ہو سکتی۔ چارٹر آف ڈیموکریسی دراصل سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک ضابطہ ہے جس کے تحت جمہوری فیصلے کیے گئے، اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اس سوچ کو آگے بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت، بشمول آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنما، ہر دور میں سیاسی مکالمے کی حمایت کرتے رہے ہیں، چاہے عمران خان اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں۔

پی ٹی آئی کی قیادت پر تبصرہ

قمر زمان قائرہ نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی سوچ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مفاہمت اور بات چیت کی بات کرتے ہیں، تاہم افسوس ہے کہ ان کی اپنی جماعت میں ان کی سوچ کو مکمل طور پر قبول نہیں کیا جا رہا۔ بعض اوقات ایک رہنما کچھ مان لیتا ہے اور دوسرا نہیں، جس سے فیصلوں میں تضاد پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ بیرسٹر گوہر جیسے سینیئر اور سمجھدار افراد کو فیصلوں کا اختیار دیں۔ اگر عمران خان اپنی جماعت میں ایسی قیادت کو آگے لائیں اور مفاہمتی رویہ اپنائیں تو سیاسی ماحول میں بہتری آ سکتی ہے اور راستے کھل سکتے ہیں۔

حکومتی ردِعمل

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کے میثاقِ جمہوریت سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ حکومت ہر وقت پی ٹی آئی سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میثاقِ جمہوریت کا مسودہ سامنے آئے گا تو اس کا جائزہ لیں گے اور اپنا مؤقف بھی دیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام کا نقطۂ نظر

جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان سینیٹر کامران مرتضی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے میثاقِ جمہوریت کی بات کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ کوئی بھی جماعت کسی بھی وقت میثاقِ جمہوریت کی بات کرے، لیکن یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کے لیے ہر میثاق کو چھوڑ دیتی ہیں اور وہاں جا کر ہاتھ ملا لیتی ہیں جہاں پہلے پی ٹی آئی اور اب ن لیگ نے ہاتھ ملایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میثاقِ جمہوریت کے لیے سب سے پہلے سیاسی جماعتوں کو یہ واضح کرنا ہوگا کہ وہ کبھی کسی غیر جمہوری قوت کی طرف نہیں دیکھیں گی۔

آئین کی بالادستی پر زور

سینیٹر کامران مرتضی نے مزید کہا کہ میثاقِ جمہوریت صرف اور صرف آئین کی بالادستی کے لیے ہونا چاہیے اور آئین و دستور کے مطابق ہونا چاہیے۔ کسی فرد یا کسی جماعت کو سہولت دینے کے لیے کوئی بھی میثاق نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت علمائے اسلام مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی یا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ میثاقِ جمہوریت کے لیے بیٹھنے کو ہر وقت تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سیاسی جماعتوں پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی سیاسی جماعت جمہوریت کی انہوں نے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر