پشتونخوا میپ کی پنجاب پولیس کے محمود خان، راجہ ناصر عباس کیساتھ رویے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
اپنے بیان میں پشتونخوا میپ نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سیاسی، جمہوری قافلے پر حملے اور گاڑیوں کے شیشے توڑنے اور راستے میں روڑے اٹکانے کے غیر سیاسی، غیر جمہوری اور ناروا عمل کی پارٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے معلوم، نامعلوم عناصر بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آکر، اور ان کی سرپرستی میں بننے والی پنجاب حکومت و بدنامِ زمانہ پنجاب پولیس نے ایک بار پھر اپنی بلیک شرٹس والی روش دہراتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جمہوری قائد پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سیاسی، جمہوری قافلے پر حملے اور گاڑیوں کے شیشے توڑنے اور راستے میں روڑے اٹکانے کے غیر سیاسی، غیر جمہوری اور ناروا عمل کی پارٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں لاہور کی جانب روانہ ہونے والے قافلے کے استقبال کے لیے مختلف مقامات پر جمع کارکنان، جن میں منتخب عوامی نمائندے، ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی شامل تھے، ان پر اداروں کے سادہ وردی اور باوردی پولیس نے پرامن جمہوری قافلے پر غیر انسانی، غیر اخلاقی تشدد، ان کے کھوکھلے پن کی کھلی مظہر ہے، جسے پورے ملک نے دیکھ لیا ہے۔ ملک کے متفقہ آئین و قانون کو پہلے سے پائمال کرچکے ہیں اور عوام کی متفقہ آئین کی بحالی، پارلیمنٹ کی خودمختاری، جمہور کی حکمرانی اور ملک کو قوموں کی برابری کا حقیقی جمہوری فیڈریشن اور عوامی مینڈیٹ کو زروزور کے فارم 47 کے ذریعے بدلنے والی حکومتوں کے خاتمے اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی، اور حکومت کی رکاؤٹیں ریت کے ٹھیلے ثابت ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اس بدترین جبر، تشدد اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ جعلی وفاقی اور پنجاب کی کٹھ پتلی حکومتوں کی متشددانہ اور غیر آئینی و جمہوری رویے کا کھلی مظہر ہے۔ جس کا سامنا مستقبل میں غیر منتخب وفاقی اور صوبائی حکومت کے نام نہاد نمائندوں کو بھی ہوسکتا ہے۔ دن دھاڑے ازل خان اچکزئی، راجہ مصطفیٰ حیدر اور دیگر سیاسی کارکنوں کو زبردستی اٹھانے کی کارروائی اسٹیبلشمنٹ کے کھوکھلے پن اور خالی الذہن ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سیاسی جمہوری تحریک کا بھونڈے طریقے سے راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج عوام پر مسلط حکومت کے لیے نشان عبرت بن جائے گی اور عوام کو سیاسی جمہوری پرامن احتجاجی تحریک کا ساتھ دینا ہوگا۔ بیان میں 8 فروری 2026 کو پورے ملک میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں کہا گیا ہے کہ خان اچکزئی
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔