عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھیں گے، محمد عمر جان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
انہوں نے کہا کہ ریاستی درجہ کی بحالی کا وعدہ نہ صرف بی جے پی حکومت بلکہ معزز سپریم کورٹ کی جانب سے بھی کیا گیا ہے، جسے فوری طور پر پورا کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پی سی سی کے ضلع صدر پلوامہ محمد عمر جان نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی جموں و کشمیر کے عوام، بالخصوص مزدور طبقے کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھے گی، وہ منریگا بچاؤ سنگرام کے تحت ضلع ہیڈکوارٹر پلوامہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران محمد عمر جان نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) کے تحت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے منریگا کو وکست بھارت (روزگار اور روزی روٹی کی ضمانت کا قانون) ایکٹ 2025 سے بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کی کانگریس پارٹی ملک بھر میں مخالفت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ نئی اسکیم میں روزگار کے دنوں کو 125 تک بڑھانے، دیہی بنیادی ڈھانچے، آبی تحفظ، موسمیاتی استحکام اور ڈیجیٹل نظام کو مضبوط بنانے کی بات کی جا رہی ہے، تاہم کانگریس پارٹی منریگا جیسے تاریخی اور عوامی فلاحی قانون کو ختم یا اس کا نام تبدیل کرنے کے خلاف ہے، کیونکہ یہ قانون غریب اور مزدور طبقے کے لیے ایک مضبوط ضمانت ہے۔ محمد عمر جان نے اس موقع پر بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی درجہ کی بحالی کا وعدہ نہ صرف بی جے پی حکومت بلکہ معزز سپریم کورٹ کی جانب سے بھی کیا گیا ہے، جسے فوری طور پر پورا کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس پارٹی منریگا کے تحفظ اور جموں و کشمیر کے عوام کے آئینی، سیاسی اور معاشی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے تحفظ حقوق کے رہی ہے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔